نتائج تلاش

  1. فاخر

    تعارف میرا تعارف

    جى جناب یہاں بھی پٹھان ہیں ؛بلکہ بہت ہیں ۔ اتر پردیش کے کئی مقام میں اب بھی پٹھان ہیں ، اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ سے متصل ملیح آباد ،رام پورضلع کے علاوہ اور بھی علاقے ہیں جہاں پٹھان بھائی ہیں ۔ اور خود ہمارا کرکٹر عرفان خان پٹھان اور اس کے بڑے بھائی یوسف پٹھان کو توجانتے ہی ہوں گے نا آپ لوگ...
  2. فاخر

    تعارف میرا تعارف

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !!!!! پٹھانوں کی یہی چیز لائق محبت ہے مجھے پٹھانوں کی اسی چیز سے محبت ہے کہ وہ سچ بولتے ہیں اور جو دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر لاتے ہیں گرچہ ان کا نقصان ہی کیوں نہ ہوجائے ۔ذرا غور توکیجئے! کس سادگی اور سچائی سے آپ کہہ رہے ہیں کہ : ’’ ایک دو مہینے کے لگ بگ (بھگ...
  3. فاخر

    نصیر الدین نصیر آستاں ہے یہ کس شاہِ ذیشان کا ،مرحبا مرحبا

    ماشاءاللہ بہت خوب میں نے نصرت فتح علی خان کی آواز کو اس کلام کو سنا ہے اور ری میک بھی خوب سنا ہے ۔ واقعی لاجواب ہے ۔ اسی طرز اور بحر میں ایک نظم لکھنے کی کوشش کررہا ہوں ،امید کہ بہت جلد آپ کی خدمت میں پیش کروں گا ۔ ان شاء اللہ !! اس ری میک کو اتنا سنا ہے کہ بتا نہیں سکتا لاجواب جب بھی سنتا ہوں...
  4. فاخر

    آپ بیٹھے ہیں بالیں پہ میری

    اس غزل کو تو راحت نے بھی گایا ھے جس کو چوروں کی جماعت نے فلم پدماوت کا گانا بتا کر یوٹیوب سے خوب پیسے کمائے.........!!!...یہ کتنی بے شرمی کی بات ہے کہ انڈین فلم انڈسٹری کے لوگوں نے خان صاحب کا دھن چوری کرلیا ....! ایک نہیں لاکھوں گانے ایسے ہیں جس کی دھن خان صاحب کی تھی؛ لیکن چوروں نے چرا کر اپنے...
  5. فاخر

    کیمرے کی آنکھوں دیکھے مناظر

    ماشاءاللہ تابش صاحب ! حسن کہیں بھی ہو،جس شکل میں ہو یا پھر قدرتی حسن ، چاہے کشمیر میں ہو یا پھر سوات میں جانے کیوں دل اس طرف کھنچا چلاجاتا ہے۔ اللہ اس کے حسن کو سلامت رکھے آمین۔ اچھی پوسٹ ہے ،آگے بھی اس کا انتظار رہے گا۔
  6. فاخر

    قلندر بوعلی کا کلام ، مشہور زمانہ نصرت فتح علی خان کی آواز میں

    قلندر بوعلی کا کلام ، مشہور زمانہ نصرت فتح علی خان کی آواز میں !! یہ کلام اور آہنگ بھی آپ کو پسند آئے گا ۔
  7. فاخر

    رومی کا کلام ، منشی رضی الدین اورفرید ایاز کی آ واز میں

    مولانا رومى کا کلام منشی رضی الدین اور فرید ایاز کی آواز میں سماعت فرمائیں ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ آپ میں سے کئی احباب اس سے لطف اندوز ہوچکے ہوں گے ۔
  8. فاخر

    سرسید احمد خان کی خدمت میں’’احمد خان پٹھان‘‘ کا سلام

    خیر چھوڑیں اس باب کو ؛کیوں کہ آپ کی دلائل نہ تو میرے لیے سرسید کے تئیں نرم گوشہ پیدا کرسکتی ہیں اور نہ ہی میں آپ کو ان کے رفیق کار خواجہ الطاف حالؔی کے اقتباس کے ذریعہ خاموش کرسکتا ہوں ۔ چلیں چھوڑیں ۔
  9. فاخر

    اصلاح سخن : برائے تنقید (غزل) تجھ کو دلبر، خمار میں دیکھا

    غزل افتخارفاخرؔ ،نئی دہلی ’’گل و بلبل بہار میں دیکھا‘‘ تجھ کو دلبر، خمار میں دیکھا غزل تیرے طفیل سے ہی ہے چشمۂ مے گسار میں دیکھا عنبریں زلف می شود باراں ندرتِ شاہکار میں دیکھا تیغ ابرو، قتال جو آنکھیں غیض تیرا شرار میں دیکھا حافظؔ و میرؔ تجھ پہ شیدا تھے تجھ کو جاں، افتخارؔ میں دیکھا...
  10. فاخر

    سرسید احمد خان کی خدمت میں’’احمد خان پٹھان‘‘ کا سلام

    جناب آپ پھر اس پیراگراف کو بھی بھول رہے ہیں ،یہی مولانا الطاف حالی ہیں جنہوں نے اپنا سردھنتے ہوئے یہ کہنے پر مجبور ہوگئے : ’’آخر عمر میں سرسید کی خود رائی یا جو ’’وثوق ‘‘ کہ ان کو اپنی رایوں پر تھا وہ حد اعتدال سے متجاوز ہوگیا تھا ۔ یعنی آیات قرآنی کے وہ ایسے معنی بیان کرتے تھے جن کو سن کر...
  11. فاخر

    سرسید احمد خان کی خدمت میں’’احمد خان پٹھان‘‘ کا سلام

    پھر اس کانی یعنی مسلم لیگ کا رویہ علماء کے ساتھ کیسا رہا؟ آپ سب کچھ سمجھ کر بھی انجان بنے ہوئے ہیں ،بولیے! اورہاں جب یہ آپ جانتے ہیں کہ بھارت ایک غیر مسلم ملک ہے تو پھر آپ یہاں کیوں کر اسلامی قانون اور اسلامی مزاج کی تشکیل کی امید لگائے بیٹھے ہیں ؟ جیسے کہ ایوان میں بیٹھے ہوئے تمام لوگ اپنے وقت...
  12. فاخر

    سرسید احمد خان کی خدمت میں’’احمد خان پٹھان‘‘ کا سلام

    ’’گے میرج ‘‘ کا قانون بننا یا پھر اس کو رواج دینا کسی غیر مسلم ملک میں عام بات ہے اور پھر کثرت لواطت کی پیشن گوئی بھی موجود ہے کہ قرب قیامت لواطت اور بدکاریاں عروج پر ہوں گی۔ ذرا یہ بھی تو بتادیتے کہ ’’قصور‘‘ سانحہ جس میں تقریباً 150سے زائد نوعمر لڑکوں کو بندوق کی نوک پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا...
  13. فاخر

    سرسید احمد خان کی خدمت میں’’احمد خان پٹھان‘‘ کا سلام

    یہ ان لوگوں کا اس وقت کا مزاج تھا جب تحریک پاکستان کی داغ بیل ڈالی گئی تھی ۔ آپ نے ایک اور معتبر نام ؛بلکہ مستند نام کا ذکر کرنا ہی بھول گئے ! وہ نام ہے شیخ التفسیر مولانا ادریس کاندھلوی کا۔ جب آپ نے اس کا ذکر چھیڑہی دیا ہے تو پھر معارف القرآن میں مفتی شفیع صاحب کا مقدمہ بھی پڑھ لیں جوانہوں نے...
  14. فاخر

    سرسید احمد خان کی خدمت میں’’احمد خان پٹھان‘‘ کا سلام

    آپ پریشان نہ ہوں ویسے بھی احمد خان نے پہلے ہی سرسید کو جنت نشیں کہہ چکا ہے ۔
  15. فاخر

    سرسید احمد خان کی خدمت میں’’احمد خان پٹھان‘‘ کا سلام

    سرسید احمد خان کی خدمت میں’’احمد خان پٹھان‘‘ کا سلام احمد خان پٹھان ،نئی دہلی کل سرسید احمد ڈے تھا ، پتہ نہیں اب خان صاحب کو جنت میں اس کی اطلاع ملی ہوگی یا نہیں کہ اب ان کے نام پر بھی ’’ڈے ‘‘ منایا جاتا ہے ۔ ممکن ہے کہ ان کے حواری و مقلدین جو آنجہانی اور مرحوم ہوچکے ہیں ، نے اس کی اطلاع دی...
  16. فاخر

    تعارف تعارف ضروری ہے تعلق میں ابتدا کے لیے

    آپ کے سوال کے جواب کو میں لازم نہیں سمجھتا معذرت کے ساتھ!
  17. فاخر

    تعارف تعارف ضروری ہے تعلق میں ابتدا کے لیے

    وعلیک السلام علیٰ من اتبع الہدیٰ !! خوش آمدید !!! یقیناً آپ کو ہمیشہ صاف ستھرا ماحول ہی ملے گا۔ ان شاءاللہ
  18. فاخر

    منصور ہند :صوفی سرمد شہید(قسط اول)

    یہ تذبذب اور غیر واضح صورتحال بھی مؤرخین اور نام نہاد تذکرہ نگاروں کی دین ہے کہ سرمدؔ شہید کے متعلق واقعات واضح نہ ہوسکے ۔ خود ہمارے یہاں کئی طرح کے واقعات زبان زد عام و خاص ہیں جیسے یہ بھی مقولہ مشہور ہے ’’سرمدؔ کا سر نہیں تو دلی کا تخت نہیں ‘‘۔ مولانا آزاد علیہ الرحمہ نے حیات سرمد میں اس کی...
  19. فاخر

    ایک سوال: بلہے شاہ کے متعلق :

    شاید ! آپ نے غلط سمجھ لیا ! میرا سیدھا سا سوال یہ تھا کہ ان کے بارے میں جوباتیں مشہور ہیں وہ کہاں تک درست ہیں۔ حقائق کیا ہیں ؟ اگر واقعی ویسے ہی تھے جیسا کہ مشہور ہے تو پھر میری نظر میں یہ بات قابل توجہ ہے علامہ ابن جوزی کی رو سے تو پھر یہ محض شیطانی وساوس ہیں ۔
  20. فاخر

    منصور ہند :صوفی سرمد شہید(قسط اول)

    منصور ہند :صوفی سرمد شہید منصور ہند :صوفی سرمد شہید (قسط اول) افتخاررحمانی ، نئی دہلی سرمدؔ غمِ عشق بولہوس را نہ دہند سوزِ غمِ پروانہ مگس را نہ دہند عمرے باید کہ یار آید بہ کنار ایں دولتِ سرمد ہمہ کس را نہ دہند آج (کل) جامع مسجد دہلی جانا ہوا وہی جامع مسجدجوتاریخ میں مسجد شاہجانی کے نام...
Top