نتائج تلاش

  1. دوست

    فائرفاکس میں املاء کی پڑتال

    اس کی کی ورڈ لسٹ کو اپڈیٹ کرنا ہو تو کیسے کیا جائے۔ میں چاہ رہا ہوں کہ اعجاز صاحب والی 600 کلوبائٹ کی فائل سے بدل دیا جائے اس کی اصل فائل کو۔ لیکن مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ الفاظ کو الگ الگ کس کیریکٹر کے ذریعے کیا گیا ہے۔ویسے تو یہ 116381 الفاظ بتا رہا ہے، اور سائز کوئی ڈیڑھ میگا بائٹ کا ہے۔
  2. دوست

    اعلان Python سیکھنے میں کون کون دلچسپی رکھتا ہے

    بالکل حاشیہ بندی بہت ضروری ہے۔ پائتھون کا انٹرپریٹر اسے شناخت ہی اس بنیاد پر کرتا ہے، ورنہ جہاں تک میرا علم کہتا ہے لہرئیے دار بریکٹ بھی استعمال کی جا سکتی ہے (سی شارپ کی طرح)۔ لیکن اس کا رواج نہیں ہے۔
  3. دوست

    کوئٹہ: وسطی علاقے میں واقع پلازہ کا ایک حصہ منہدم ۔ ہمارا آفس بھی متاثر

    چلیں جی بچت ہو گئی، اللہ کا شکر ہے۔ ہماری تعمیرات بھی اور ہمارا سیوریج کا نظام بھی، اللہ ہی حافظ ہے۔
  4. دوست

    دا ڈارک نائٹ رائزز

    لگتا تو یہی ہے کہ اب نیا بیٹ مین بھرتی ہو گیا ہے۔
  5. دوست

    حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ کی محبت کا ایک واقعہ

    اللم صل علی ً محمد و ال محمد و اصحاب محمد
  6. دوست

    امریکہ:سام سنگ کو ایک ارب ڈالر کا جرمانہ

    پیٹنٹ رولا ہی ہے۔ اور سام سنگ کے ساتھ سب سے بڑا تنازع یہ تھا کہ اس نے آئی فون اور آئی پیڈ کا ڈیزائن کاپی کیا ہے۔ ہارڈوئیر بھی اور سافٹویر بھی (آئکن وغیرہ کی شکل)۔
  7. دوست

    تاج نستعلیق کی حالیہ پیش رفت!

    بہت اچھا لگ رہا ہے۔ ہونا تو یہ چاہیئے کہ اس کی نوک پلک بھی سنورتی رہے اور صارف کے استعمال میں بھی رہے۔ صارفین اس کے بگ رپورٹ کرتے رہیں اس سے نوک پلک سنورنے میں آسانی ہو گی۔ مثلآ کرننگ کے مسائل (اوپر ترکی میں تر اور کی میں زیادہ فاصلہ نظر آ رہا ہے) اور ترسیموں میں املاء کی غلطی وغیرہ صارفین ہی...
  8. دوست

    اعلان Python سیکھنے میں کون کون دلچسپی رکھتا ہے

    میں پائتھون کو ایک سے زیادہ بار سیکھنے کی کوشش کر چکا ہوں۔ ایک بار تو ایک سکرپٹ بھی لکھ ڈالا تھا این ایل ٹی کے سے اردو ٹیکسٹ ٹیگ کروانے کے لیے۔ تاہم پھر سی شارپ سے ہی کام کرتا رہا ہوں دو تین سال سے، جو بھی تھوڑی بہت ٹیکسٹ پروسیسنگ کرنا ہوتی ہے۔ پائتھون آسان ہے، لیکن ڈائنامک لینگوئج ہونے کی وجہ...
  9. دوست

    ماہنامہ کمپیوٹنگ اگست 2012 کا شمارہ شائع ہو چکا ہے

    لینکس پر لکھنے والی شخصیت محمد علی مکی کی تھی۔ اس کے بعد میں نے دو ایک بار لکھا۔ اب تو زمانے گزر گئے۔ نہ وہ وقت رہا، نہ جوانی رہی اور نہ شوق رہا۔ چار سال کے بعد کمپیوٹنگ شائع ہو رہا ہے۔ دیکھتے ہیں کیا کرتا ہے، کتنا عرصہ چلتا ہے۔
  10. دوست

    ٹیڈ-ایکس ایچ یو پی ایونٹ: اوریا مقبول جان کی اردو زبان،علمی ترقی،ثقافت اور طرزِ حکومت پر گفتگو

    اور آخری بات، پنجابی اردو کے سب سے بڑے مامے ہیں۔ سارے پنجاب اردو قبول کر رہا ہے اور پھر بھی انہیں اردو مرتی ہوئی نظر آتی ہے۔ عجیب طُرفہ تماشا ہے۔ جب بھی "اپنی" زبان کی بات کریں گے تو اردو کی بات کریں گے۔
  11. دوست

    ٹیڈ-ایکس ایچ یو پی ایونٹ: اوریا مقبول جان کی اردو زبان،علمی ترقی،ثقافت اور طرزِ حکومت پر گفتگو

    فرانس اور اکثر یورپی ممالک تاریخی طور پر یک لسان رہے ہیں۔ وہاں کثیر السان آبادیاں مہاجروں کی وجہ سے ہوئیں، یا پھر کچھ علاقوں میں صدیوں سے علاقائی زبانیں چلتی آ رہی ہیں۔ فرانس کے ایک علاقے میں باسک، برطانیہ میں آئرش، ویلش وغیرہ۔ لیکن وہاں مجموعی تاثر ہمیشہ یک لسانیت کے حق میں رہا اور دوسری...
  12. دوست

    مانسہرہ میں 20 شیعہ مسافر قتل

    بلوچستان میں کیا کر لیا ہے سپریم کورٹ نے؟ چیخ چلا کر آ جاتے ہیں جج ہر پیشی پر۔ یہ ذلالت انتطامیہ کی ہے۔ یہ بہت ہی گھمبیر مسئلہ ہے مگر یہ جو اقتدار کے بھوکے ہیں انہیں اقتدار کے علاوہ کچھ نظر آئے تو بات بنے۔ نہ دہشت گردی والا قانون ترمیم ہوتا ہے۔ نہ پالیسی واضح بنتی ہے۔ عجیب طُرفہ تماشا لگا ہوا ہے۔
  13. دوست

    ٹیڈ-ایکس ایچ یو پی ایونٹ: اوریا مقبول جان کی اردو زبان،علمی ترقی،ثقافت اور طرزِ حکومت پر گفتگو

    ایران، فرانس وغیرہ کبھی بھی کثیر السان نہیں رہے۔ ہم ہیں۔ کوئی بھی زبان سیکھنے کا مطلب اس کا کلچر اپنانا نہیں ہوتا۔ پاکستان میں انگریزی پچھلے 200 برس سے ہے، کم و بیش اردو جتنی عمر ہے اس کی۔ وہ عمر جب سے اردو کو 'اردو' کہنا شروع ہوئے لوگ۔ یہاں کی انگریزی یہاں کی زبان اور کلچر کی آئینہ دار ہے۔ اس...
  14. دوست

    تعارف سلام سب کے لئے۔۔۔ ۔بلوچستان سے۔

    جی آیاں نوں جناب۔
  15. دوست

    مانسہرہ میں 20 شیعہ مسافر قتل

    چیف جسٹس کیا کرے بھائی۔ وہ تو بس فیصلے دے سکتا ہے۔ ڈنڈہ لے کر تو نکل نہیں سکتا عدالت سے۔ کل یہاں ایک شیعہ ذاکر بھی چیف جسٹس کو سنا رہا تھا۔ وہ کیا کر لے بیچارہ۔ ایک منصف تو فیصلہ دے سکتا ہے بس، اس پر عملدرآمد کرانا تو پولیس، فوج، حکومتی اداروں کا کام ہے۔
  16. دوست

    مانسہرہ میں 20 شیعہ مسافر قتل

    خدا غارت کرے ان بےغیرتوں کو۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
  17. دوست

    مریخ پر غروب آفتاب کا منظر

    گرد والی بات ہی پڑھی تھی لمبے غروب و طلوع آفتاب کے لیے۔
  18. دوست

    مریخ پر غروب آفتاب کا منظر

    بہت پیارا منظر ہے۔ سبحان اللہ کہنے کو دل کرتا ہے۔ خلائی روبوٹ پر مریخی گرد پڑ رہی ہے اور اس کے آخری دن قریب لگتے ہیں۔
  19. دوست

    مریخ پر غروب آفتاب کا منظر

    مریخ کے قطبین پر پانی بھی برفیلی حالت میں موجود ہے غالباً۔ تاہم وہ پگھلنے پر فوراً بخارات میں بدل کر اڑ جاتا ہے۔ مریخ کا کرہ ہوائی بھی زمین کی نسبت انتہائی چھدرا ہے۔ زمین کے مقابلے میں ایک فیصد
  20. دوست

    پاکستانی انجینئر نے پانی سے گاڑی چلا دی

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔
Top