سلسلہ روزگار تو بڑا شریفانہ ہے میں تو ان کاموں کی بات کر رہا ہوں جن کے لئے کہتے ہیں “بندیاں چے رہناں ہووے تے بندیاں آلے کم کری دے نے“ ۔ معاملہ اگلے سال دینے کا نہیں بلکہ اگلے سال کا پیشگی دینے کا ہے ۔ وعدے کا بوجھ خود پر نہ ڈالیں ۔
وسلام
ہوور ڈیم پر نئے پل کی تعمیر دیکھئے ۔ اگرچہ ڈیمز بذات خود انجینرنگ کا شاہکار ہوتے ہیں مگر دریائے کولوراڈو پر تعمیر اس ڈیم کا نیا پل واقعتا انجینرنگ کا شاہکار ہے ۔ یہ امریکی ریاست نویڈا اور ایریزونا کو ملانے کا ایک نیا راستہ ہے ۔ اس کی پلاننگ سے تعمیر تک قریبا 12 سال کا عرصہ صرف ہوا ہے ۔
ممکن ہے فاتح دعوت نامہ موصول نہ ہو کہ اس سے ملتے جلتے ایک سلسلے میں کئی ماہ سے زکریا ایک پیغام کا انتظار کر رہے ہیں جو اب تک نہیں ملا ورنہ شہادت ضرور آ جاتی ۔:)
وسلام
قہقہے لگانے کو جی چاہتا ہے ۔ خیر جانے دیجئے یہ تو کوئی غریب مسکین ہے ، یہاں تو “بڑے بڑے مسالک کے بڑے بڑے علماء“ نے اپنے گھر میں رب العزت کے آنے کی کہانیاں گھڑ رکھی ہیں ۔
وسلام