نتائج تلاش

  1. مہوش علی

    قرانی دُعاٰئں

    جزاک اللہ قمر برادر، اگر ان دعاؤں کے ساتھ ساتھ آپ یہ بھی بیان کر دیتے کہ یہ دعائیں کن کن پیغمبروں نے مانگی ہیں تو اور بہتر ہوتا۔ والسلام۔
  2. مہوش علی

    میر عماد کا نستعلیق فونٹ ، اردو الفاظ کے ساتھ

    جواد، بھائی جی، "بڑی ے" کی پرابلم صرف تین الفاظ کے ساتھ ہے ل ک گ یہ دو حرفی ہوں تو کوئی مسئلہ نہیں مثلا لے، گے، کے مگر مسئلہ تب ہوتا ہے جب یہ تین حرفی لفظ ایسا ہو کہ جسکا پہلا حرف ل، ک، گ میں سے کوئی ہو اور درمیان میں کوئی بھی حرف ہو، اور پھر آخر میں بڑی ے استعمال ہو رہی ہو۔ مثلا...
  3. مہوش علی

    میر عماد کا نستعلیق فونٹ ، اردو الفاظ کے ساتھ

    انتہائی خوبصورت فونٹ۔ ماشاء اللہ۔ جواد بھائی، آپکو بہت بہت شاباش۔ :) اور آپ نے اس فونٹ کو اردو میں ڈھال کر سب سے زیادہ جسکا دل خوش کیا ہے وہ ہیں ہمارے محترم "شاکر القادری بھائی" اور اسکی وجہ یہ ہے کہ اردو میں کسی خوبصورت نستعلیق فونٹ نہ ہونے پر جس دل کو سب سے زیادہ غم اور درد تھا، وہ شاکر...
  4. مہوش علی

    نہج البلاغہ

    ابھی تک ہم نے نہج البلاغہ وکی پر منتقل نہیں کی ہے۔ مگر ٹیپو برادر کی بتائی ہوئی اس سائیٹ پر مفتی جعفر حسین کا مکمل ترجمہ و شرح پڑی ہوئی ہے۔
  5. مہوش علی

    نہج البلاغہ

    ٹیپو برادر، یہ نہج البلاغہ کی وہی فائل ہے جو میں نے ڈیجیٹائز کی تھی، مگر یہ کہ یہ بہت بہتر حالت میں ہے اور پروف ریڈ شدہ لگ رہی ہے۔ (شروع میں میں نے نہج البلاغہ اور مفاتیح وغیرہ بہت سے لوگوں اور ویب سائیٹ والوں کو بھیجی تھی کہ وہ پروف ریڈنگ وغیرہ میں مدد کریں۔ اُس وقت تو کوئی اتنا مثبت جواب...
  6. مہوش علی

    ٓآغا سید خامنہ ای اور اقبال

    شکریہ صرف علی برادر۔ تحریر کا یہ حصہ مکمل پوسٹ کرنے کا۔ اقبال کا مقام تو عظیم ہے ہی، مگر اقبال شناسی حاصل کرنے والے لوگوں کا مقام بھی میرے نزدیک عظیم ہو جاتا ہے۔ میں اس تقریر میں اقبال کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ آغا خامنہ ای کی شخصیت کو سمجھنے کی کوشش کرتی رہی ہوں۔ یہ تحریر بہت ہی اچھی ہے۔ اقبال...
  7. مہوش علی

    آقا خامنہ ای اور اقبال۔۔تبصرہ ، تجاویز ، استفسار

    جیہ یہ آپ نے بہت اچھی خبر سنائی ہے۔ میں اگر غلطی نہیں کر رہی تو کہیں پڑھا تھا کہ اقبال کی نظموں کا ترجمہ انگریزی زبان میں بھی کیا جا رہا ہے۔ بہرحال مزید اسکے متعلق کوئی خبر پڑھنے کو نہیں ملی۔ ویسے فارسی کے بعد اگر عربی میں بھی کلامِ اقبال کا ترجمہ ہوتا تو بہت اچھا ہوتا۔ یعنی یہ اچھا نہیں لگتا...
  8. مہوش علی

    نہج البلاغہ

    نہج البلاغہ کے خطبات میں اپلوڈ کر رہی ہوں۔ لیکن اس میں ٹائپو کی غلطیاں ابھی بھی بہت ہیں۔ میں نے کوشش کی تھی کہ اسکی پروف ریڈنگ کروں مگر اسی دوران میری آنکھوں کے درد نے بہت شدید شکل اختیار کر لی اور چیزیں درمیان میں ایسے ہی ادھوری رہ گئیں۔ والسلام۔
  9. مہوش علی

    نہج البلاغہ

    برادر، اللہ تعالیٰ آپکو بصدقہ شفاعتِ محمدی سدا خوش رکھے کہ آپکی دعاؤوں سے میں اپنے قلب کو بہت مسرور پاتی ہوں۔ اور جہاں تک علم کا تعلق ہے تو میں بہت ہی کم علم ہوں اور جو کچھ میں نے لکھا تھا وہ سب علماء کا علم تھا جو کہ واقعی میں نورِ ہدایت ہیں اور میں تو صرف "ناقل" تھی (یعنی جو کچھ انہوں نے...
  10. مہوش علی

    آقا خامنہ ای اور اقبال۔۔تبصرہ ، تجاویز ، استفسار

    سخنور اور وارث برادران، آپ دونوں کا بہت شکریہ۔ آپ نے واقعی بہت اہم معلومات بہم پہنچائی ہیں۔ علامہ اقبال کے فارسی کلام سے بدقسمتی سے ابھی تک اردو دان طبقہ ناہونے کے برابر مستفید ہوا ہے۔ اسکی کیا وجوہات ہیں؟ آپ لوگ ذرا تفصیل سے میرے اس سوال کا جواب دیجئیے۔ //////////////// اور شروع سے میرا...
  11. مہوش علی

    نہج البلاغہ

    سولنگی برادر کی یہ بات بالکل صحیح ہے کہ نئی نسل کی اردو "عمومی طور پر" ہی بہت کمزور ہو گئی ہے۔ /////// دیکھئیے، مکمل تصویر میرے سامنے یہ ہے کہ: ۔ جو علماء پڑھنے کے لیے قم وغیرہ جاتے ہیں اور پھر وہ کسی کتاب کا ترجمہ کرتے ہیں تو عمومی طور پر اُن کے تراجم میں بہت ہی زیادہ فارسی اور عربی کے الفاظ...
  12. مہوش علی

    قرآنِ کریم کے ظاہری اور باطنی معانی؟

    بھائی جی، بات شروع ہوئی تھی ان آیات کے ظاہری معنی پر۔ مگر آپ کی بات سیدھی چلی گئی ہے مردوں کے "دور یا قریب" کے سننے پر۔ جبکہ یہ بات اُس وقت تک شروع نہیں ہو سکتی جبتک پہلے قریب یا دور کی بجائے کم از کم یہ تو طے ہو کہ مردہ سنتا ہے کہ نہیں۔ ۔۔۔ یعنی اگر مردہ سنتا ہی نہیں تو چاہے دور ہو یا قریب...
  13. مہوش علی

    اردو جملہ 1.0.12 اور جملہ 1.5 کا ترجمہ

    نبیل بھائی، مجھے بھی اس ضمن میں مدد درکار ہے۔ بلکہ میرا مسئلہ تو اور زیادہ آسان ہے کہ جملہ 1٫5 میں پہلے سے ہی Tiny MCE انسٹالڈ ہے۔ مجھے صرف اسکے ایڈیٹر ایریا کو اردو کے لیے کسٹمائز کرنا ہے۔ یعنی یہ کہ: 1) ڈیفالٹ فونٹ اسکا "اردو نسخ ایشیا ٹائپ" ہو جائے۔ 2) اسکی تمام ھیڈنگز "اردو نسخ ایشیا...
  14. مہوش علی

    نہج البلاغہ

    السلام علیکم صرف برادر، مجھے حقائق یوں نظر آ رہے ہیں: ۔ مفتی جعفر حسین صاحب کا ترجمہ پرانی اردو کا ہے۔ پرانی اردو سے مراد ترجمے میں بے تحاشہ مشکل فارسی اور عربی الفاظ کا استعمال ہے۔ یہ فارسی/عربی کی ملی جلی "مشکل پرانی اردو" آج کے دور کے لحاظ سے ٹھیک نہیں کیونکہ نئی نسل ایسی پرانی اردو کو...
  15. مہوش علی

    ایران نستعلیق

    شاباش محسن بھائی، جیتے رہیے آپ :)۔ یہ بہت کام کی چیز کر رہے ہیں آپ۔ ویسے اس فونٹ میں اعراب کی سپورٹ بھی نہیں ہے۔ جبکہ اردو کے لیے کم از کم "بنیادی اعراب" کی ضرورت اکثر پڑ ہی جاتی ہے۔ بنیادی اعراب میری نظر میں چار ہیں " زیر، زبر، پیش اور کھڑا زبر" مگر جسقدر مکمل فونٹ پاک نستعلیق ہو سکتا ہے،...
  16. مہوش علی

    نہج البلاغہ

    مفاتیح الجنان اور صحیفہ کاملہ ٹیپو بھائی، اگر آپ کو مفاتیح میں مزید مشکل ہو رہی ہو تو "اسلام ان اردو" نامی اس ویب سائیٹ والوں نے میری اسی ورڈ فائل کو ایچ ٹی ایم ایل میں تبدیل کر کے ہوسٹ کیا ہوا ہے۔ مفاتیح کے علاوہ آپ کو یہاں صحیفہ کاملہ اور دوسری بہت سی چیزیں بھی مل جائیں گی۔ لیکن نیٹ...
  17. مہوش علی

    نہج البلاغہ

    ٹیپو برادر، یہ دونوں لنک میں نے ابھی چیک کیے ہیں اور یہ کام کر رہے ہیں۔ مگر آپ کی بات واقعی صحیح ہے کہ انہیں ڈاؤنلوڈ کرنے سے قبل ایک چھوٹے سے طریقے کار سے گذرنا پڑتا ہے۔ بہرحال آپ مجھے اپنا ای میل "ذاتی پیغام" کے ذریعے دے دیجئے اور میں آپ کو ای میل کے ذریعے یہ فائلیں بھیج دوں گی۔ والسلام۔
  18. مہوش علی

    ویب ڈیویلپمنٹ جملہ کے بارے میں ٹیوٹوریل

    السلام علیکم صدیقی برادر، جملہ سیکھنے کے لیے کئی ٹوٹوریل موجود ہیں اور آپ صفحہ اول پر اپنی مرضی سے ہر طرح کی تبدیلی کر سکتے ہیں۔ بہرحال مجھے جملہ کا صفحہ اول شروع میں ذرا کنفیوزنگ لگا۔ مگر سمجھ آ جائے تو پھر کچھ مشکل نہیں رہتا۔ جملہ سیکھنے کے ان ٹوٹوریلز کے لنک آپ کو "جملہ فورم کے اس لنک" پر...
  19. مہوش علی

    نہج البلاغہ

    لیجئیے مفاتیح کی فائل مل گئی ہے۔ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔ (سائز 1 ایم بی) نوٹ: اس ورڈ فائل میں پاک ڈاٹا والوں کا قران فونٹ استعمال کیا گیا ہے۔ بلکہ میں پی ڈی ایف فائل بھی اپلوڈ کر دیتی ہوں کیونکہ یہ زیادہ خوبصورت ہے اور کسی فونٹ وغیرہ کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں (سائز 7 ایم بی)
  20. مہوش علی

    نہج البلاغہ

    بس آپ لوگ تھوڑا سا انتظار کریں۔ یہ فائلز دوسرے کمپیوٹر میں ہیں اور موقع ملتے ہی میں فورا انہیں یہاں پوسٹ کر دوں گی۔ صرف علی، ذیشان حیدر جوادی صاحب کا ترجمہ ٹائپ جو آپ نے ٹائپ کیا ہے، سیمپل کے طور پر اس کی ایک فائل یہاں پر اپلوڈ فرما دیجئیے۔ شکریہ۔ مفاتیح الجنان کا یہ ترجمہ ایک عالم نے کیا...
Top