اللہ پاک ماہا کو جلد از جلد صحتِ کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے اور جلد ہی وہ ہوش وحواس کی دنیا میں خیریت و عافیت کے ساتھ واپس آجائے آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم
مضمون تو بیشک کافی معلوماتی ہے لیکن اس کو پڑھ کر جو شعر ذہن میں آیا اسکا اس سے کوئی ربط تو نہیں بنتا پھر بھی لکھ دیتی ہوں۔۔۔
مجھ کو وہ دو کہ جسے کھا کے نہ پانی مانگوں
زہر کچھ اور سہی آبِ بقا اور سہی
سید شہزاد ناصر بھائی سے معذرت کے ساتھ :oops:
کبھی یوں بھی تھا کہ ہزار تیر جگر میں تھے تو دُکھی نہ تھے
مگر اب یہ ہے کسی مہرباں کے تپاک نے بھی رُلا دیا
کبھی خود کو ٹوٹتے پھوٹتے بھی جو دیکھتے تو حزیں نہ تھے
مگر آج خود پہ نظر پڑی تو شکستِ جاں نے ہلا دیا
بہت عمدہ انتخابِ کلام فرحت کیانی
تم ٹیگ کس طرح سے کرتے ہو کہ کسی کو نہیں مل رہا؟
میں ان شاءاللہ فرصت سے ان دھاگوں کو ضرور دیکھوں گی ، اگر میری وہ میری دلچسپی کے ہوئے تو۔۔۔۔
محسن وقار علی تو ویسے بھی بقول عینی شاہ کے محسنِ محفل ہیں۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام محسن بیٹا
نہیں بیٹا میں تم سے کیوں ناراض ہونگی بھلا؟؟؟
ویسے مجھے تمہارا ایک بھی ٹیگ نامہ نہیں ملا، میں تو کسی کے ٹیگ کا انتظار بھی نہیں کرتی ، کوئی نہ بھی بلائے میں خود ہی ہر جگہ پہنچ جاتی ہوں لیکن شاید آجکل تم سیاسی دھاگے زیادہ پوسٹ کر رہے ہو جس میں میری دلچسپی نہیں ہوتی
بے شک بالکل درست فرمایا آپ نے ، ہمیں اپنی نسلوں کو اس سے آگاہی دینا بہت ضروری ہے
اور انکی زندگی کا بس وہ ایک واقعہ ہمیں بتاتا ہے کہ وہ کیسے سچے عاشقِ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم )تھے
اس واقعے پر پی ٹی وی نے ڈرامہ بھی بنایا تھا اور جب میں نے وہ دیکھا تو آنسو تھے کہ رکتے ہی نہ تھے ۔۔۔۔۔
اللہ پاک انکے...
حضرت نور الدین زنگی رحمۃ اللہ علیہ کا نام آتے ہی ذہن میں وہ ایمان افروز حکایت یاد آتی ہے جو انکی زندگی کا بہت اہم کارنامہ ہے اور جو تاریخ کے صفحات میں سنہرے حروف سے لکھنے کے قابل ہے
سید شہزاد ناصر بھائی اگر ہوسکے تو وہ حکایت بھی محفل کی زینت بنائیں
جزاک اللہ ۔ ایسے جوہرِ قابل کے حالاتِ زندگی...
کیا مدح کروں سیّدِ کونین کی لوگو!
قرآن بھی جب کرتا ہے سرکار کا چرچا
اعداے نبی مٹتے گئے خود ہی جہاں سے
ہوتا ہی رہے گا سدا سرکار کا چرچا
سبحان اللہ
جزاک اللہ
مرنے کا میرے رنج نہیں ان کو ضد یہ ہے
روئے مجھے نہ بخشے جو میرا کہا سنا
ایسے سے دل کا حال کہیں بھی تو کیا کہیں
جو بے کہے کہے کہ چلو بس سنا سنا
واہ کیا بات ہے
تشریف لائے ہیں وہ مجھے سن کے جاں بلب
کس وقت دردِ دل کی ہوئی ہے دوا نصیب
دشمن کو لطفِ وصل، حسنؔ کو غمِ فراق
ہر شخص کا جدا ہے مقدر، جدا نصیب
واہ کیا خوب کلام کا انتخاب ہے
کروں تیرے نام پہ جاں فدا نہ بس ایک جاں دو جہاں فدا
دو جہاں سے بھی نہیں جی بھرا کروں کیا کروڑوں جہاں نہیں
ترا قد تو نادر دہر ہے کوئی مثل ہوتو مثال دے
نہیں گل کے پودوں میں ڈالیاں کہ چمن میں سرو چماں نہیں
نہیں جس کے رنگ کا دوسرا نہ تو ہو کوئی نہ کبھی ہوا
کہو اس کو گل کہے کیا کوئی کہ گلوں کا...
یہی بولے سدرہ والے چمن جہاں کے تھالے
سبھی میں نے چھان ڈالے ترے پائے کا نہ پایا
تجھے یک نے یک بنایا
تجھے یک نے یک بنایا
تجھے حمد ہے خدایا
سبحان اللہ
جزاک اللہ تسنیم کوثر
اردو محفل میں خوش آمدید تسنیم کوثر
تمہارا نام بھی بہت پیارا ہے ماشاءاللہ
امید ہے کہ تم سے خوب بنے گی ان شاءاللہ
اگر کہیں کچھ سمجھ میں نہ آئے تو انتظامیہ یا اراکینِ محفل سے پوچھ لینا
ایک کتا دوسرے کتے سے یہ کہنے لگا
بھاگ ورنہ آدمی کی موت مارا جائے گا
وہ اگر سر میں ہئیر آئل لگا کر آئیگی
کس طرح پھر اس کی زلفوں کو سنواراجائے گا
نشے کی حالت میں ہنگامہ اگر پکڑا گیا
کورٹ میں میرا تخلص بھی پکارا جائے گا
ویسے تو اسکا ہر شعر ہی زبردست ہے لیکن یہ اشعار تو بس لاجواب ہیں :LOL:
بہت شکریہ...
اُڑتی ہے ہر اک شور کے سینے سے خموشی
صحراؤں کو پُرشور دیاروں سے گِلہ ہے
بیکار کی اک کارگزاری کے حسابوں
بیکار ہوں اور کارگزاروں سے گِلہ ہے
بہت عمدہ کلام کا انتخاب کیا نیرنگ خیال