نتائج تلاش

  1. مہوش علی

    پاکستان کے نصاب میں صدر بش کی قصیدہ خوانی

    جی زکریا، میرا بھی اس نظم کے متعلق یہی خیال ہے کہ یہ نظم پاکستانی لیڈر کی خصوصیات سےمتاثر ہو کر شامل کی گئی ہے، مگر نااہلی اتنی دکھائی گئی ہے کہ لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔
  2. مہوش علی

    اردو انسٹالر کے بارے میں

    آپ لوگوں کی آراء کا شکریہ۔ نبیل بھائی، جو باتیں مجھے یہاں طے ہوتی ہوئی دکھائی دی ہیں، وہ یہ ہیں۔ 1۔ صرف وہ فونٹ شامل کیے جائیں جو کہ مفت تقسیم کیے جا سکیں۔ (اس لسٹ میں کون کون سے فونٹ شامل ہیں؟ نفیس فیملی، پاک ٹائپ، لطیف اور شاہرزادے، امانت علی گوہر صاحب کے فونٹز، غدیر۔۔۔۔۔۔۔۔) 2۔...
  3. مہوش علی

    پاکستان کے نصاب میں صدر بش کی قصیدہ خوانی

    السلام علیکم آپ دونوں کا شکریہ۔ میرا پوسٹ کرنے کا مقصد یہ دعوت دینا تھا کہ کسی بھی خبر کے حوالے سے انصاف یہ ہے کہ اُسے اچھی طرح پرکھا جائے (سیاق و سباق کے حوالے سے بھی)۔ یہ نہ ہو کہ میڈیا پاور جہاں ہم کو دھکیلنا چاہے، ہم اُس کے اشارے پر ناچتے چلیں جائیں۔ اسی طرح کسی خبر سے انصاف اُس وقت...
  4. مہوش علی

    پاکستان کے نصاب میں صدر بش کی قصیدہ خوانی

    السلام علیکم انصاف کے نام پر چند گذارشات پیش کرنا چاہتی ہوں۔ امید ہے کہ آپ حضرات اختلاف رائے کے نام پر ان گذارشات کو قبول کریں گے۔ پورا آرٹیکل پڑھنے کے بعد جو تصویر سامنے آئی ہے، وہ یہ ہے: 1۔ یہ نظم صدرِ پاکستان، یا وزیر اعظم پاکستان کے حکم سے شائع نہیں ہوئی ہے۔ 2۔ جنہوں نے یہ نظم...
  5. مہوش علی

    حکمت کا علم اور پیٹنٹ

    پیٹنٹ ہو یا نہ ہو یہ کام انٹر نیٹ کے لیے ہونا چاہیے۔ بہت اہم پراجیکٹ ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ ہماری پرانی نسل پھر بھی ان دیسی چیزوں کے خواص سے واقف ہے۔ مگر نئی نسل بالکل بیگانہ۔ والسلام۔
  6. مہوش علی

    اردو انسٹالر کے بارے میں

    بہت بہت شکریہ نبیل برادر۔ اردو کے لیے آپ کی خدمات بے نظیر ہیں۔ فائر فوکس اور موزیلا میں لیکن ٹیکسٹ کو کاپی اور پیسٹ نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے صرف ایکسپلورر کو ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کی نسبت ہماری محفل کا ٹیکسٹ ایڈیٹر بہت بہتر ہے (اگرچہ کہ یہ مکمل طور پر ویسیوگ نہیں ہے۔ والسلام۔...
  7. مہوش علی

    اوپن آفس

    آپ کا بہت بہت شکریہ، آپ واقعی بہت متقی ہیں۔ :) جب کہ میں اتنی گنہگار ہوں کہ سب انفارمیشن ہوتے ہوئے بھی کچھ نہیں کر پا رہی ہوں۔ :) بس اب دعا کی ضرورت ہے کہ اوپن آفس والے نئی ورژن میں صحیح
  8. مہوش علی

    ہمارے مسائل کے حل جمہوریت یا شریعت؟

    السلام علیکم بہت نازک موضوع ہے، مگر اتنا ہی اہم بھی۔ اگر اس سوال کا صحیح جواب ڈھونڈ لیا گیا، تو لگتا ہے کہ اُس دن امت مسلمہ دنیا پر چھا جائے گی اور پوری دنیا میں عدل و انصاف بھر جائے گا۔ آپ لوگ اس موضوع کو جاری رکھیں، اور اگر ہو سکے تو ان سوالات کا بھی جواب دیتے جائیں۔ 1۔ اللہ نے کھل کر...
  9. مہوش علی

    اوپن آفس

    شکریہ۔ آپ لوگوں نے بہت کام کی باتیں بتائی ہیں۔ انہی باتوں کو بنیاد بنا کر اب میں آگے پڑھ رہی ہوں اور چیزیں (جو پہلے بالکل سمجھ نہیں لگی تھیں) سمجھ آنے لگی ہیں۔ ایک آخری سوال، یہ ڈاک بُک کیا بلا ہے اور اس کے لیے تقویٰ کا کون سا معیار قائم کرنا پڑے گا؟ ہم تو ابھی ایچ ٹی ایم ایل کے تقوے کے...
  10. مہوش علی

    اوپن آفس

    میرا سوال یہ ہے کہ اوپن آفس کی مدد سے ڈاک بُک کیسے بنائی جا سکتی ہے۔ اور بنیادی طور پر ان چیزوں کی بھی براہ مہربانی وضاحت فرما دیں کہ ایکس ایم ایل کیا ہے اور اسے ایچ ٹی ایم ایل پر فوقیت کیوں حاصل ہے۔ نیز اوپن آفس سیکشن کا استعمال کرتا ہے۔ اس کے پیچھے کیا لوجک ہے اور اس کی کیا افادیت ہے۔...
  11. مہوش علی

    کچھ نستعلیق خطاطی کے نمونے!

    میری ناقص معلومات کے مطابق، ایران کی قدیم زبان کے حروفِ تہجی کچھ اور تھے۔ مگر ا، ب، پ، ت۔۔۔۔ یہ حروفِ تہیجی انہوں نے عربوں سے لیے ہیں۔ اگرچہ کہ نستعلیق اُن کی ایجاد ہے، مگر رسم الخط کو میرے خیال میں عربی رسم الخط ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔ جیسے انگلش، جرمن، اور یورپ کی دیگر بہت سے زبانیں A, B, C...
  12. مہوش علی

    کچھ نستعلیق خطاطی کے نمونے!

    شکریہ۔ بہت اچھے خطاطی کے نمونے ہیں ۔(پلیز مزید ایسے نمونے یہاں پیش کریں)۔ کیلیگرافی میں عربی رسم الخط بہت ترقی کر گیا ہے۔ بلاشبہ اگر کوئی یہ کہے کہ عربی رسم الخط کی کیلیگرافی تمام زبانوں میں پہلے نمبر پر ہے، تو میں آنکھیں بند کر کے یقین کر لوں گی۔ کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ نستعلیق کے...
  13. مہوش علی

    فارسی نستعلیق اور اردو نستعلیق

    اعجاز صاحب، اسکا حل یہ ہو سکتا ہے کہ آپ ایک دفعہ امیجز کو ملاحظہ فرما لیں۔ پھر اوپرا میں ایک یوٹیلیٹی ہے جس کی مدد سے امیجز کو بلاک کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ امیجز کو بلاک کر دیں تو پھر آپ یہ پوسٹ صحیح طرح سے ملاحظہ کر سکیں گے۔
  14. مہوش علی

    فارسی نستعلیق اور اردو نستعلیق

    لول۔ میں نستعلیق فونٹ کے متعلق یہ چھوٹی چھوٹی خبریں دے کر دل کی دھڑکنیں اس لیے تیز کرتی رہتی ہوں تاکہ تھوڑی پریکٹس ہو جائے اور اگر کسی دن واقعی ایسا نستعلیق فونٹ نیٹ پر آ جائے تو مارے خوشی کے دل کہیں دھڑکنا ہی نہ بھول جائے۔ ویسے خلیفہ سوفٹ ویئر دیکھ کر میں بھی گم سم ہو گئی ہوں۔ مجھے...
  15. مہوش علی

    فارسی نستعلیق اور اردو نستعلیق

    ذرا ذیل کا عکس ملاحظہ فرمائیں یہ محسن حجازی صاحب کا تیار کردہ ہے۔ میں نے ان کو ای میل ارسال کر دی ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ کیا جواب ملتا ہے۔
  16. مہوش علی

    بہتر اردو فونٹ کی تلاش میں

    اعجاز صاحب، جوہر نستعلیق فونٹ ایک کمرشل فونٹ ہے اور انہوں نے اسے غیر قانونی طور پر حاصل کرنے سے روکنے کے لیے یہ ٹیکنیک رکھی ہے کہ صرف اس کی ای او ٹی فائل دی ہے۔ اب اگر کسی کو جوہر فونٹ میں کام کرنا ہے تو اُسے ہر صورت میں پہلے پاک ڈاٹا ڈاٹ کام کا مکمل سوفٹ ویئر خریدنا پڑے گا۔ اسی طرح دری...
  17. مہوش علی

    پائریٹڈ سوفٹویر اور دینی کتب

    السلام علیکم شارق صاحب، بات آپ کی بالکل ٹھیک ہے اور دل کو لگ رہی ہے۔ میرے خیال میں مجھے جو پاکستان سے انپیج کی سی ڈی موصول ہوئی ہے، وہ لیگل نہیں ہے کیونکہ اُس پر درج قیمت شاید ڈیڑھ سو یا دو سو روپے تھی جبکہ میرے خیال میں اصل سوفٹ ویئر کی قیمت یقیناً اس سے زیادہ ہو گی۔ ّشارق صاحب، اس سے بہت...
  18. مہوش علی

    انٹرنیٹ پر اردو یونیکوڈ کتابیں استفسار!

    ہم یورپ میں رہنے والوں کے پاس کتابیں ہیں اور نہ علم کہ کون سی اچھی ہیں اور کون سی کاپی رائٹ سے پاک۔ شاکر صاحب، ایک تجویز یہ ہے کہ: آپ جو کتاب ٹائپ کر رہے ہیں، اسے پہلے Scan کر کے انٹرنیٹ پر دے دیں۔ اس طرح ہم بھی کتاب ٹائپ کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ (میرا مطلب یہ ہے کہ ایک کتاب کو ایک...
  19. مہوش علی

    انٹرنیٹ پر اردو یونیکوڈ کتابیں استفسار!

    پچھلے 15 گھنٹے مسلسل کام کرنے کے بعد آخر کار کامیابی ہوئی ہے۔ پہلے 20 ڈاؤنلوڈز کے بعد یہ ربط ختم ہو جائے گا۔ مختصر صحیح مسلم (مکمل) بہرحال ایک دفعہ پروف ریڈنگ کی ضرورت ہے۔ باقی باتیں بعد میں کیونکہ اب نیند کا غلبہ ہو رہا ہے۔ والسلام۔ نوٹ: فی الحال یہ فائل تاہوما فونٹ میں ہے...
  20. مہوش علی

    انٹرنیٹ پر اردو یونیکوڈ کتابیں استفسار!

    ایک چیز میں بتانا بھول گئی کہ یہ مکمل صحیح مسلم نہیں ہے، بلکہ مختصر صحیح مسلم ہے جو کہ احادیث ڈھونڈنے کے لیے مفید ہے، مگر ریفرنس ورک کے طور پر استعمال نہیں کی جا سکتی۔ میری خواہش ہے کہ جس طرح صحیح مسلم کا انگلش ورژن موجود ہے (جو کہ اصل صحیح مسلم کے عین مطابق ہے) ایسا ہی کوئی اردو ورژن بھی...
Top