نتائج تلاش

  1. محمد سعد

    دروپل 6 کا اردو پیکج بنانے میں مدد درکار ہے

    السلام علیکم۔ گزارش ہے کہ میں دروپل 6 کا از سرِنو ترجمہ کر رہا ہوں اور اس بار میری کوشش ہے کہ ترجمے میں انگریزی کے الفاظ 5 فیصد سے زیادہ نہ آئیں اور ترجمہ بھی ذرا "با ادب" قسم کا ہو۔ :) چنانچہ اس سلسلے میں مجھے چند رضاکاروں کی مدد درکار ہے۔ اور ہاں! مجھے اجتماعی طور پر ترجمہ کرنے کا پہلے سے...
  2. محمد سعد

    فائرفاکس 3 کی اشاعت اور ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے کی تیاری

    ابھی تو بیٹا ہے۔ جب "تھیٹا " آئے گا تب تک امید ہے کہ یہ تمام مسائل حل ہو چکے ہوں گے۔ :)
  3. محمد سعد

    امریکہ کے نام!

    فواد صاحب کے بیانات سے تو نہیں لگتا کہ کوئی فرق ہو۔ ;)
  4. محمد سعد

    فائرفاکس 3 کی اشاعت اور ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے کی تیاری

    جناب یہ لفظ میری ایجاد نہیں بلکہ مجھ سے بہت پہلے ہی اس کا استعمال شروع ہو چکا تھا۔ شکریہ تو ان کا ادا کرنا چاہیے کہ جنہوں نے یہ لفظ ایجاد کر کے ہمارے لیے سہولت پیدا کی۔ :)
  5. محمد سعد

    فائرفاکس 3 کی اشاعت اور ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے کی تیاری

    جیسا کہ آپ میں سے بہت سے لوگ جانتے ہوں گے کہ جون کے مہینے میں فائرفاکس کا نیا ورژن یعنی فائرفاکس 3 آنے والا ہے۔ لیکن بہت کم لوگ ہی اس بات سے واقف ہوں گے جو میں بتانے والا ہوں۔ :cool: اس بار کچھ لوگ یہ کوشش کر رہے ہیں کہ فائرفاکس ۳ کی اشاعت پر اپنی نوعیت کا ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بنایا جائے۔...
  6. محمد سعد

    اس رکن کا نام بتائیں

    اگر یہ آسان ہے تو پھر مشکل کسے کہتے ہیں؟ :eek:
  7. محمد سعد

    امریکہ کے نام!

    اس موضوع کا مقصد شیعہ سنی تنازعے پر نہیں بلکہ امریکہ کے کردار پر بحث کرنا ہے۔ اور اگر امریکہ شیعہ سنی تنازعے کو ہوا دے رہا ہے تو یہ اس بات کا ایک مزید ثبوت ہے کہ امریکہ نہ تو کبھی ماضی میں مسلمانوں کا خیرخواہ رہا ہے، نہ حال میں اور نہ ہی مستقبل میں اس بات کا کوئی امکان موجود ہے۔ اور یہ بات میں...
  8. محمد سعد

    امریکہ کے نام!

    ایک غلط کام غلط ہی ہوتا ہے چاہے کوئی بھی کرے۔ دوسروں کی غلطی کی بنیاد پر اپنی غلطی کو درست قرار دینا اس سے بھی بڑی غلطی ہے۔
  9. محمد سعد

    امریکہ کے نام!

    آج صبح ہی خبروں میں امریکہ کا بیان سنایا گیا ہے جس میں امریکی حکومت نے مشرف کا ساتھ دینے کو ایک بہت بڑی غلطی قرار دیا ہے۔ اس سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ امریکہ ہمارا کتنا خیرخواہ ہے۔ جن لوگوں کی یہ حالت ہو کہ اپنے مفادات کی خاطر اتنی تیزی سے بیانات بدل لیں، ان سے بھلا خیر کی توقع کیا رکھی جا سکتی...
  10. محمد سعد

    امریکہ کے نام!

    جواب ہوگا تو ملے گا نا۔ جب کوئی مناسب جواب ہی موجود نہ ہو تو پھر تو اسی طرح "سوال گندم، جواب چنا" سے ہی کام چلانا پڑتا ہے۔ :p
  11. محمد سعد

    اس رکن کا نام بتائیں

    میں نے تصویر سے دس فٹ سے بھی زیادہ فاصلے پر کھڑے ہو کر غور کیا لیکن کچھ سمجھ نہیں آئی کہ کیا بلا ہے۔ :confused:
  12. محمد سعد

    امریکہ کے نام!

    بالکل درست کہا۔ امریکہ کوئی ہمارے مامے دا پتر نہیں ہے کہ جب چاہے ہمارے معاملات میں ٹانگ اڑاتا پھرے۔
  13. محمد سعد

    اس رکن کا نام بتائیں

    ویسے یہ آپ نے کیا کیسے؟
  14. محمد سعد

    ’طالبان کے تحت وانا میں امن‘ بی بی سی رپورٹ

    اس شخص کو تو پڑھنا بھی نہیں آتا۔ ارے صاحب! میں نے پاکستان کے علاقوں کی بات کی ہے۔ افغانستان کی نہیں۔ اگر جواب نہیں آتا تھا تو میں نے کوئی تلوار تو نہیں اٹھا رکھی کہ لازماً جواب دوگے۔ :p خیر چھوڑو۔ اصل مسئلے کی طرف آتے ہیں۔ یہاں پر اکثر‌اوقات سکولوں اور کالجوں میں میری ایسے لوگوں سے ملاقات...
  15. محمد سعد

    میرے شہر میں سرکاری کاغذات میں بن ماں کے بیٹا

    دراصل آپ کی بات سے مجھے ایسا محسوس ہوا کہ شاید آپ نے کسی سرکاری افسر سے اس موضوع پر بات نہیں کی۔ اس لیے میں نے الزام کا لفظ استعمال کیا کیونکہ آپ نے یہ بات واضح نہیں کی تھی کہ کیا واقعی سرکاری اہلکار اس بات کو کوئی اہمیت نہیں دیتے یا صرف آپ کو ایسا لگتا ہے۔ لہٰذا براہِ مہربانی میری طرف سے معذرت...
  16. محمد سعد

    4 مئی 1799 ٹیپو سلطان کا یوم شہادت

    اعجاز اختر صاحب (اگر ان کا اصل نام یہ نہیں تو براہِ مہربانی مجھے بتا دیں) نے شمشاد بھائی کا شکریہ تو ادا کیا ہے لیکن میری تحریر کے نیچے ایسی کوئی علامت نظر نہیں آ رہی کہ انہیں میری بات پسند آئی ہو۔ نہ ہی ان کی طرف سے کوئی تبصرہ ہوا ہے۔ اب مجھے شک سا ہو رہا ہے کہ انہیں شاید میری بات ناگوار گزری...
  17. محمد سعد

    سی پی یو ایرر

    الحمد للہ۔ مبارک ہو۔
  18. محمد سعد

    میرے شہر میں سرکاری کاغذات میں بن ماں کے بیٹا

    بظاہر یہ اتنا بڑا مسئلہ لگتا نہیں ہے جتنا آپ نے اسے بنا لیا ہے۔ بلا تحقیق کسی پر الزام لگانا اچھی بات نہیں۔ ہو سکتا ہے کہ یہ نکتہ غلطی سے رہ گیا ہو۔ کیا آپ نے یا کسی اور شخص نے کسی ایسے حکومتی اہلکار سے، جسے اس معاملے میں کچھ اختیارات حاصل ہوں، اس بارے میں بات کی ہے؟ اگر نہیں تو آپ کیسے کہہ سکتے...
  19. محمد سعد

    4 مئی 1799 ٹیپو سلطان کا یوم شہادت

    یہ کیا ایک چھوٹی سی بات کو اتنا بڑا مسئلہ بنا لیا ہے۔ مسلمان مسلمان ہی ہوتا ہے جب تک وہ اللہ اور اس کے رسول ۖ کی اطاعت کرے۔ یہ بات اتنی اہم نہیں کہ وہ کس ملک کا باشندہ ہے۔ جب ان باتوں کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دی جانے لگتی ہے تو نتیجہ انتشار کی صورت میں نکلتا ہے جو کہ یقیناً کسی بھی قوم کے لیے...
  20. محمد سعد

    ’طالبان کے تحت وانا میں امن‘ بی بی سی رپورٹ

    مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ 2001 سے پہلے وانا اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں اتنا امن ہوا کرتا تھا کہ گرمیوں کے موسم میں بڑی تعداد میں ڈیرہ اسماعیل خان کے لوگ ان علاقوں میں چھٹیاں گزارنے جایا کرتے تھے۔ حالات تب ہی خراب ہوئے جب امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا اور اس کے پٹھو مشرف نے اسے کروڑوں بے گناہ...
Top