انپیج سے یونیکوڈ اردو
نبیل بھائی !!
سلام
میں نے بہت عرصہ پہلے ایک چھوٹا سا پروگرام کہیں سے ڈاؤن لوڈ کیا تھا۔ جو اردو سے یونیکوڈ میں تبدیلی کی سہولت دیتا ہے۔ آپ درج ذیل سائٹ پر جا کر اس کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں
http://sr2.mytempdir.com/161724
Password: urdu
سلام آخر
اکبر الٰہ آبادی کے خوبصورت اشعار
بے تمہارے دیکھے اب دم بھر بھی چین آتا نہیں
سچ بتاؤ جانِ جاں، تم نے مجھے کیا کردیا
سب کے سب باہر ہوئے، وہم و خرد، ہوش و تمیز
خانۂ دل میں تم آؤ، ہم نے پردا کردیا
سلام دوستانِ بزم
میں نے پوچھنا تھا کہ فلیش/swish میں بنی فائل جس کی ایکسٹینشن swf ہے وہ کونسے پروگرام میں ایڈٹ کی جا سکتی ہے۔
میرے پاس swf فائل ہے اور میں اسکو ایڈٹ کرنا چاہتا ہوں۔ مگر دال گلتی نظر نہیں آتی۔
ہم نے سوچ رکھا ہے۔۔۔۔۔نوشی گیلان
ھم نے سوچ رکھا ہے!
چاہے دل کی ہر خواہش
زندگی کی آنکھوں سے اشک بن کے بہ جائے
چاہے اب مکینوں پر گھر کی ساری دیواریں
چھت سمیت گر جایں
اور بے مقدر ھم
اس بدن کے ملبے میں خود ہی کیوں نہ دب جایں
تم سے کچھ نہیں کہنا
کیسی نیند تھی اپنی کیسے خواب تھے...
گاڑی تو چلی ہے مگر پچھلے سٹاپ پر چلی گئی ہے۔ میرے خیال میں“ ت“ سے“ تنویر“ زکریا بھائی نےپہلے کسی پیغام میں بتا دیا ہے۔ تکرار سے مزہ خراب ہو جاوے گا۔
ت سے ۔۔۔۔ توفیق بھی تو ہے۔
ق سے نام بتائیں :arrow:
ایک بوڑھے کی اللہ سے پہلی التجا۔۔۔۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں ایک شخص تھا جو خوش الحان تھا۔ وہ مختلف محفلوں میں اشعار وغیرہ سنا کر (گانا نہیں) کچھ پیسے کما یا کرتا تھا۔ وہ شخص بوڑھا ہو گیا۔ آواز بیٹھ گئ۔ کمائی کا ذریعہ ختم ہو گیا۔ نوبت فاقوں پر پہنچ گئی۔
ایک دن بھوک کے عالم...
قوموں کے لیے موت ہے مرکز سے جدائی
ہو صاحبِ مرکز تو خودی کیا ہے؟ خدائی
جو فقر ہوا تلخئ دوراں کا گلہ مند
اُس فقر میں باقی ہے ابھی بوئے گدائی
اس دَور میں بھی مردِ خدا کو ہے میّسر
جو معجزہ پربت کو بناسکتا ہے رائی
درمعرکہ بے سوزِ تو ذوقے نتواں یافت
اے بندہء مومن تو کجائی توکجائی
خورشید ذرا...
چین ہرسال فوج کی توسیع پر اربوں ڈالر خرچ کررہا ہے، امریکا
بیجنگ (ریڈیو رپورٹ) بحرالکاہل میں امریکی افواج کے کمانڈر ایڈمرل ولیم فالن نے کہا ہے کہ بیجنگ اپنی فوج میں جو توسیع کررہا ہے وہ ایک ایسے ملک کے لئے جسے کسی بیرونی خطرے کا سامنا نہ ہو‘ بہت زیادہ ہے۔ امریکی ریڈیو وائس آف امریکا کے...
برسوں بعد نہ دیکھیں نا جناب
جہانزیب میاں !!!
اگر جلدی چکر لگاتے اور سالوں بعد نہ جاتے تو غزل کی نوبت نہ آتی۔
خیر اب بھی کچھ نہیں بگڑا۔۔۔۔
ع--- اس آس پہ کہ سنے اور کسی روز لوٹ آئے
روز شہر کے لوگوں کو سناتا ہوں فسانہء غم اپنا
نبیل بھیا !!
عنایت اللہ دہلوی کی غلطیاں پکڑی گئی تھیں تو یہ بات پھیلی۔ آپ کو پتا ہے کہ تاڑنے والے غضب کی نظر رکھتے ہیں۔ تاہم یہ غلطیاں درست کر دی گئیں۔
کوئی غیر مطبوعہ کام مجھے مل نہیں سکتا کہ نذرِ خدمت کروں۔
ع----- کوئی بے بسی سی بے بسی ہے
ثناء بھائی!!
اگر کسی غزل کو کوئی گویا گا بھی دے تو وہ غزل کی کیٹگری سے نہیں نکلتی۔
تھوڑا ہاتھ ہولا رکھیں ورنہ فیض اور تابش کی بہت سی غزلیں خارج ہو جائیں گی۔۔۔۔
ثناء بھیا!!
حکماء کہتے ہیں کہ کھانے سے ذہنِ انسانی ثقیل ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ تھی کہ شوق قدوائی کے سامعین نے اسے اتنا مقبول نہ بنایا جیسے ذوق و غالب تھے۔
میں نہیں چاہتا کہ اپنے پلے سے خرچہ بھی کروں اور شوق قدوائی کی طرح گمنام بھی رہوں
اور سناؤ :roll:
خیالِ خام سرحدی
منہاجین بھیا!!
آپ کی تحریر اور الفاظ کا چناؤ تو بس ہمارا دل ہی لے جاتا ہے۔
آپ کو پتا ہونا چاہئے آج کل روشن خیالی کا دور ہے۔ سرحدی پڑوسیوں کے بارے ایسی بات نہیں کرتے۔ آج کل تو سرحدیوں میں گاڑھی چھنتی ہے۔
آپ مجھے “شدت پسند“ لگتے ہیں۔ جو پرانی تلخیاں یاد کرتے ہیں۔
تیشہء فرہاد
سلام ماہرِفن !!
میرا خیال ہے شعر کچھ یوں ہے:
خوش تو ہم بھی ہیں جوانوں کی ترقی پہ مگر
نکل جاتی ہے لبِ خنداں سے آہ بھی ساتھ
ویسے خیال غلط بھی ہو سکتا ہے۔۔۔اور ۔۔۔۔ جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے۔۔۔