نتائج تلاش

  1. خورشیداحمدخورشید

    غزل - (2024 - 10 - 18)

    پھر نہ کی تکرار کو کیا کہا جائے گا؟ کیونکہ آپ نے کہا کہ یہ غیر مردف غزل ہے۔
  2. خورشیداحمدخورشید

    غزل - (2024 - 10 - 18)

    یہ تو ایک ہی قافیے کی تکرار ہے دو قافیے تو نہ ہوئے۔
  3. خورشیداحمدخورشید

    غزل - (2024 - 10 - 18)

    بھائی صاحب! کیا دو قافیے یہ ہونگے؟ 1--------2 جائے --- نہ جائے پائے --- نہ پائے لائے --- نہ لائے ---
  4. خورشیداحمدخورشید

    غزل - (2024 - 10 - 18)

    جناب صریر صاحب ! بہت نوازش۔ جیسا کہ استادِ محترم نےبھی فرمایاکہ ترے عرش ( خدا کے عرش پر آہ جائے نہ جائے۔ اور اگلا مصرعہ بتا رہا ہے کہ مری آہ کا ہی ذکر ہے) اور اگر مری کہیں گے تو(امری آہ عرش پر جائے نہ جائے)۔ پہلے میں نےمری ہی سوچا تھا مگر پھر ذہن میں آیا کہ دونوں مصرعوں میں مری اور مرے کی...
  5. خورشیداحمدخورشید

    غزل - (2024 - 10 - 18)

    شکریہ بھائی محمد عبدالرؤوف صاحب! یہ سوال میرے ذہن میں بھی ہے - استادِ محترم اس پر رائے دیں گے۔ ویسے مجھے دونوں درست لگتے ہیں۔
  6. خورشیداحمدخورشید

    غزل - (2024 - 10 - 12)

    شکریہ سر الف عین صاحب ! اچھا ہے۔ لیکن میری طرف سے ایک آخری کوشش۔۔۔ بارشیں برسات میں برسیں پہاڑوں پر مگر بن کے دریا وہ سمندر میں گریں بہتے ہوئے یا بارشیں پہلے برستی ہیں پہاڑوں پر مگر بن کے دریا پھر ہیں گرتی بحر میں بہتے ہوئے
  7. خورشیداحمدخورشید

    غزل - (2024 - 10 - 18)

    غزل پیش ِخدمت ہے۔محترم اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے- ایک پاکستانی ڈرامے (زرد پتوں کا بن ) میں غزل سن کر یہ کوشش کی ہے۔کیا عروضی اعتبار سے یہ غزل درست ہے؟ اگر درست ہے تو اس میں قافیہ اور ردیف کیا ہیں؟ میرے خیال میں نہ ردیف ہے اور نہ سے پہلے اور بعد میں قافیہ۔ کیا ایسا ہی ہے؟ قافیہ کا...
  8. خورشیداحمدخورشید

    غزل - (2024 - 10 - 12)

    استادِمحترم الف عین صاحب! بہت شکریہ - میرے ذہن میں واقعی یہ بات نہیں آئی کہ کوئی شعر کے پہلے مصرعے کا مطلب سمندر سے بوندیں گرنا بھی لے سکتا ہے۔ میرا مطلب ساگر سے دور ہی تھا البتہ سے کے بعد کوما نہ لگانا میری غلطی تھی۔ سر!اس کوشش کے بارے میں کیا رائے ہے- فصلِ باراں میں گریں بارش کی بوندیں کوہ...
  9. خورشیداحمدخورشید

    غزل - (2024 - 10 - 12)

    سر الف عین صاحب! اس کوشش کے بارے میں کیا رائے ہے؟ دور ساگر سے گریں بارش کی بوندیں کوہ پر بن کے دریا پھر سمندر میں گریں بہتے ہوئے
  10. خورشیداحمدخورشید

    غزل - (2024 - 10 - 12)

    شکریہ سر الف عین صاحب۔ اگر یہ شعر ایسے کہا جائے تو؟ ابرباراں کی گریں بوندیں تھیں کوہستان پر یا ابرِ باراں کی گریں بوندیں پہاڑوں پر کہیں بن کے دریا پھر سمندر میں گریں بہتے ہوئے
  11. خورشیداحمدخورشید

    غزل - (2024 - 10 - 12)

    محترم استاد الف عین صاحب! آپ کی اصلاح ہمیشہ علم میں اضافہ کرتی ہے۔ آپ کی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے دوبارہ کوشش کی ہے۔ آپ سے نظر ثانی کی درخواست ہے۔ وصل کی شب رو پڑا وہ حالِ دل کہتے ہوئے جو کبھی رویا نہ تھا غم ہجر کا سہتے ہوئے چھوڑ کر جب سے گیا وہ، یاد آتا ہے بہت آنکھ سے اوجھل رہا جو سامنے رہتے...
  12. خورشیداحمدخورشید

    جب AI نے جان بوجھ کر جھوٹ بولا۔ ویڈیو از تختی آن لائن

    اے آئی بذاتِ خود تو کچھ نہیں۔ یہ مجموعہ ہے ان الگورتھمز (algorithms) کا جو اسے چلاتے ہیں۔ وہ الگورتھمز (algorithms) ا نسانوں نے بنائے ہیں جن کو استعمال کرکے اے آئی کسی بھی مسئلے کا حل نکالتی ہے۔لیکن اے آئی کی سوچنے اور پراسیس کرنے کی صلاحیت انسان کے مقابلے میں لامحدود حد تک زیادہ ہے۔ صورتحال...
  13. خورشیداحمدخورشید

    غزل - (2024 - 10 - 12)

    غزل پیش ِخدمت ہے۔محترم اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے: الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمد احسن سمیع راحلؔ ، یاسر شاہ وصل کی شب رو پڑا وہ حالِ دل کہتے ہوئے جو کبھی رویا نہیں تھا ہجر کو سہتے ہوئے یا جو کبھی رویا نہ تھا غم ہجر کا سہتے ہوئے یاد آتا ہے بہت ہے چھوڑ کر جب سے گیا آنکھ سے...
  14. خورشیداحمدخورشید

    غزل - (2024 - 10 - 04)

    بہت شکریہ سر!
  15. خورشیداحمدخورشید

    غزل - (2024 - 10 - 04)

    جناب صریر صاحب، بھائی محمد عبدالرؤوف صاحب اور استادِ محترم الف عین صاحب! شکریے کے ساتھ آپ سب کی تجاویز سے استفادہ کرتے ہوئے دوبارہ کوشش کی ہے: کر کے شفاف آئنہ دل کا اس میں بس جھانکتے رہا کیجے پیار کا راستہ ہے کانٹوں بھرا -----یا----- عشق کا راستہ ہے کانٹوں بھرا ہر قدم سوچ کر رکھا کیجے...
  16. خورشیداحمدخورشید

    غزل - (2024 - 10 - 04)

    سر الف عین صاحب!توجہ فرمانے کا شکریہ۔ آپ کے ارشادات کے مطابق دوبارہ کوشش کی ہے۔ آپ سے نظرثانی کی درخواست ہے۔ کر کے شفاف آئینہ دل کا اس میں بس جھانکتے رہا کیجے راہ کانٹوں بھری جنوں کی ہے ہر قدم سوچ کر رکھا کیجے عشق کا روگ ان کو لاحق ہے آپ ان کے لیے دعا کیجے باخدا کا مطلب ریختہ لغت میں۔ اسے...
  17. خورشیداحمدخورشید

    غزل - (2024 - 10 - 04)

    جناب صریر صاحب! حوصلہ افزائی کا شکریہ۔
  18. خورشیداحمدخورشید

    غزل - (2024 - 10 - 04)

    حضرت غالب اور جناب جون ایلیا سے نیاز مندی کے ساتھ غزل پیش ِخدمت ہے۔محترم اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے: الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمد احسن سمیع راحلؔ ، یاسر شاہ نہ رقیبوں سے بھی دغا کیجے بےوفاؤں سے بھی وفا کیجے یوں تو روشن ہے گھر چراغوں سے تیرہ بختی ہو گر تو کیا کیجے ہو...
  19. خورشیداحمدخورشید

    غزل - (2024 - 09 -28)

    استادِ محترم جناب الف عین صاحب! آپ کی ہدایات پر دوبارہ کوشش کی ہے۔ آپ سے نظر ثانی کی درخواست ہے۔ سمجھ سے ماورا ہیں زندگی تری پہیلیاں مکیں اجڑ گئے مگر بسی رہیں حویلیاں تھیں مالنیں بہار کی شدید منتظر مگر وہاں پہ سانپ بس گئے جہاں کھِلیں چنبیلیاں گذر گئی ہے زندگی جہیز جوڑتے ہوئے حنا کی منتظر...
  20. خورشیداحمدخورشید

    غزل - (2024 - 09 -28)

    غزل پیش ِخدمت ہے۔محترم اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے: الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمد احسن سمیع راحلؔ ، یاسر شاہ سمجھ سے ماورا ہیں زندگی تری پہیلیاں اجڑ گئے مکین ، ہیں بسی ہوئی حویلیاں کبھی جدا نہیں ہوئی تھی جن سے ایک پل بھی وہ پیا کے سنگ چل پڑی ہے چھوڑ کر سہیلیاں بہار کے...
Top