نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آموں میں چونسہ آم میرا بھی پسندیدہ ترین ہے! :)

    آموں میں چونسہ آم میرا بھی پسندیدہ ترین ہے! :)
  2. محمد وارث

    ک سے اوریگن

    سیگل سے مجھے تو ہمیشہ His First Flight یاد آ جاتی ہے جس کی سمری کو رٹے مارا کرتے تھے۔ :)
  3. محمد وارث

    استاد دامن بھاویں مونہوں نہ کہیے پر وچوں وچی - اُستاد دامن

    تسی درست آکھیا جناب، ایہہ استاد دا کلام تے کلاماں دا استاد اے۔ باقی ڈھؤئے دا مطلب میرے علم وچ وی بوجھ اٹھاناوغیرہ ای اے۔ ہو سکدا کوئی ہور مطلب وی ہوئے پر علم وچ نئیں۔
  4. محمد وارث

    مبارکباد سیما جی چالیس ہزاری

    آپ کو مبارک ہو سیما علی صاحبہ!
  5. محمد وارث

    کیسے کیسے نام

    میٹرک میں ہمارے ساتھ دو بھائی پڑھتے تھے، بڑے کا نام عاشق حسین اور چھوٹے کا نام معشوق حسین تھا۔ اس "معشوق " کا جو حشر ہم سب کرتے تھے وہ اللہ ہی جانتا ہے۔ :)
  6. محمد وارث

    خورشید رضوی غزل : مئے پنہاں کبھی پیمانے سے باہر بھی دمک - خورشید رضوی

    کیا عمدہ غزل ہے، ایک ایک شعر لاجواب ہے۔ اور تخلص کو کس خوبصورت انداز سے برتا ہے، واللہ!
  7. محمد وارث

    جن لاہور نئیں ویکھیا او جمیائی نئیں ۔۔۔ اصغر وجاہت

    ایسا نہیں ہے، وہاں پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ نے بہت کام کیا ہے۔
  8. محمد وارث

    فیض ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے،، فیض احمد فیض

    اس حوالے سے تو خاکسار کی والدہ مرحومہ مغفورہ ہمارے گھر میں نثری نظم کی شاعرہ عظمیٰ تھیں! :)
  9. محمد وارث

    اُڑنے نہ پائے تھے ۔۔۔ (ایک سوال کے ممکنہ جوابات)

    اچھا جامع مضمون ہے احمد صاحب، آپ نے کوئی گوشہ ایسا نہیں چھوڑا جس پر اپنی بھر پور نظر نہ ڈالی ہو! :) ویسے میں کہنا یہ چاہتا تھا کہ اگر نوجوانوں کی زندگی سے شاعری، ناول،فلمیں، ڈرامے، گیت، گانے، کہانیاں، داستانیں سب نکال دیں گے تو پیچھے صرف "حلِ مشکلاتِ الصرف و النحو" ہی بچے گا۔ :)
  10. محمد وارث

    جن لاہور نئیں ویکھیا او جمیائی نئیں ۔۔۔ اصغر وجاہت

    اعجاز صاحب ایک بات تو یہ کہ پنجابی املا کے باقاعدہ اصول مرتب نہیں ہیں۔ دوسرا یہ کہ ہر پچاس سو کوس پر پنجابی کا لہجہ بدل جاتا ہے۔ لہذا اس ڈرامے کی معیاری املا صرف وہی ہوگی جو اس کے مصنف نے لکھی ہے یا یہ کہ اگر مصنف کا تعلق لاہور سے تھا تو کوئی لاہوری پنجابی اس کی تصحیح کر سکتا ہے۔ ایک صاحب کو میں...
  11. محمد وارث

    غزل:زبانیں کاٹ بھی دو گے تو حق محصور نہ ہوگا...

    ویسے یہ بات بھی ہے کہ نئیں پنجابی میں "نہیں"کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے نہ کہ "نہ" کے معنوں میں۔ نہ کے لیے پنجابی میں "ناں" ہے جو کہ اچھا بھلا دو حرفی ہے۔ :)
  12. محمد وارث

    غزل:کِسی کی جُستجو ہے اَور مَیں ہُوں

    انہتائی خوبصورت غزل ہے سرور صاحب محترم، استادانہ رنگ کی لاجواب استادانہ غزل۔
  13. محمد وارث

    غزل:زبانیں کاٹ بھی دو گے تو حق محصور نہ ہوگا...

    علوی صاحب دخل در معقولات کے لیے معذرت، نئیں آج کل خوب پھل پھول رہا ہے لیکن میں اس شعر میں "اے" کو یک حرفی باندھنے پر کھٹکا ہوں۔ کیا اس کی کوئی مثال کسی استاد سے مل سکتی ہے۔ اور یہ بات پہلے واضح کر دوں کہ یہ فقط اپنی معلومات کے لیے پوچھ رہا ہوں کیونکہ اس لفظ کے متعلق مجھے ہمیشہ تردد ہی رہتا ہے۔
  14. محمد وارث

    اوجڑی کیمپ دھماکے: جب 35 برس قبل راولپنڈی، اسلام آباد پر قیامت ٹوٹ پڑی!

    مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ اَسی کی دہائی کے اختتام کے قریب جب میں نے سگریٹ پینے شروع کیے تھے تو سگریٹ کم از کم میرے جیب خرچ سے مہنگے تھے پھر ہمیں ایک دوست کی مدد سے ایک جاپانی سگریٹ کا علم ہوا جو انتہائی سستا تھا یعنی ولایتی اور سستا۔ اس کے اوپر لکھا ہوتا تھا کہ افغان مجاہدین کے لیے اور ناٹ فار...
  15. محمد وارث

    غزل

    آپ بار بار آزاد نظم میں وزن نہ ہونے کا ذکر کر رہے ہیں جو کہ درست نہیں ہے۔ اردو شاعری کی کوئی آزاد نظم وزن کے بغیر نہیں ہے، وہ راشد کی ہو، مجید امجد کی ہو، پروین شاکر کی ہو یا کسی اور کی، سب کسی نہ کسی وزن میں تقطیع ہوتی ہیں اسی لیے شاعری ہے۔ آپ شاید اس لیے کنفیوز ہو رہے ہیں کہ آزاد نظم میں وزن،...
  16. محمد وارث

    ضرورتِ شعری

    شکریہ ظہیر صاحب قبلہ، آپ کا قیمتی اور معلوماتی مراسلہ پڑھنے کے بعد بہت سی باتیں یاد آ گئیں۔ میرے خیال میں ایسے الفاظ کی بھی ایک فہرست بنا دینی چاہیئے۔ ایک اور مثال جو میرے ذہن میں آ رہی ہے وہ عربی لفظ موسم کی ہے۔ یہ بھی سین کی زیر کے ساتھ ہے لیکن ایک غزل میں امجد اسلام امجد نے اسے نم اور غم کا...
  17. محمد وارث

    یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

    عمدہ غزل ہے ظہیر صاحب قبلہ، اور مطلع تو بہت پسند آیا: ہزاروں غم محبت کے مرادیں پانے آتے ہیں یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں لاجواب
  18. محمد وارث

    غزل

    آپ درست فرما رہے ہیں قبلہ، میں اپنی رائے بدل لیتا ہوں۔ :)
Top