نتائج تلاش

  1. بلال

    کورل ڈرا ایکس 6 ریلیز اور اس میں نستعلیق کی سپورٹ

    کورل نے X6 کی اپڈیٹ جاری کر دی ہے مگر چھوٹی ”ی“ والا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ بلکہ اب تو ”ی“ کو جوڑنے والا یہ طریقہ بھی ناکام ہو گیا ہے۔ جبکہ دوسرا طریقہ ابھی بھی کام کرتا ہے۔
  2. بلال

    پاکستانی انجینئر نے پانی سے گاڑی چلا دی

    ہون رام جے؟؟؟ اب سناؤ کچھ آرام آیا؟ آج کے پروگرام ”حسبِ حال“ اور ”آج کامران خان کے ساتھ“ کس کس نے دیکھے ہیں؟ ذرا کوئی پانی سے چلنے والی گاڑی کا قصہ تو بیان کرے۔ چلو پھر یہ دو ویڈیوز دیکھو اور اب اپنی سوچ اور جذباتی پن پر ماتم کرو۔ اب جو دنیا میں ہمارے ملک کی بے عزتی ہو رہی ہے اس کو کس تناظر میں...
  3. بلال

    میڈیا لایا ایجادیوں کی برات

    بسم اللہ الرحمن الرحیم میڈیا لایا ایجادیوں کی برات آئے دن رپورٹ ہوتی ہے کہ آج ایک پاکستانی نے فلاں کارنامہ/ایجاد کر کے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ کئی بار مجھے لگتا ہے کہ بالکل معمولی معمولی باتوں پر ہمارے سر فخر سے بلند اور اسی طرح معمولی سی بات پر شرمندگی سے جھک بھی جاتے ہیں۔ پنجابی...
  4. بلال

    تعارف کچھ میرے بارے میں ۔۔۔ ایم بلال

    شمشاد بھائی ہم گئے ہی کہاں تھے، محفل کے آجو باجو ہی منڈلاتے رہتے ہیں۔ ویسے میں نے ابھی اپنا تعارف پڑھا تو معلوم ہوا کہ میں 23-24سال کا ”بچہ“ تھا جب میں نے اس محفل میں شرکت کی اور اس محفل نے اتنا سیکھایا کہ اب ایسا لگتا ہے جیسے میں بوڑھا ہو چکا ہوں کیونکہ اکثر لوگ کہتے ہیں کہ آپ کی باتیں بزرگوں...
  5. بلال

    میرے خیال میں آپ نے ہی مجھے اس بارے میں ای میل بھیجی تھی۔ میں نے اس ای میل کا جواب دیا ہے دیکھ...

    میرے خیال میں آپ نے ہی مجھے اس بارے میں ای میل بھیجی تھی۔ میں نے اس ای میل کا جواب دیا ہے دیکھ لیجئے گا۔ ویسے اگر آپ نے ای میل نہیں کی تھی تو پھر بتائیے گا۔ میں یہاں اس کی تفصیل لکھ دوں گا۔
  6. بلال

    ٹی وی کی تاریخ کا سب سے مہنگا شو

    مجھے تو دونوں اقساط ہی بڑی زبردست لگی ہیں۔ اخلاقی اور دیگر برائیوں کو ختم کرنے کا ایک بہترین آئیڈیا ہے۔ ہو سکتا ہے یار لوگوں کو مناسب نہ لگے لیکن میرے خیال میں خاص طور پر دوسری قسط ہر انسان کو دکھانی چاہئے اور آخر پر بچوں والی ورکشاپ بچوں کو ضرور دکھانی چاہئے۔
  7. بلال

    کورل ڈرا ایکس 6 ریلیز اور اس میں نستعلیق کی سپورٹ

    بھائی میرے پاس تو سیدھے ہاتھ کے الٹ+یو سے کچھ نہیں ہوتا بلکہ میرے کیبورڈ کے آلٹ+یو پر جو حرف ہے وہ لکھا جاتا ہے۔ ویسے میرے پاس اس کے دو ٹرِک ہیں جو کہ تمام فانٹس پر کام کرتے ہیں وہ یہ کہ آپ نے جو لکھنا ہے وہ لکھ لیں اور پھر وہیں پر کچھ بھی کیے بغیر Ctrl+a سے ساری تحریر منتخب کریں پھر Ctrl+c سے...
  8. بلال

    السلام عليکم

    وعلیکم السلام بھائی یہاں تو سب اچھا ہے۔ آپ سنائیں کیسے حالات ہیں؟ میں تو سمجھا شاید آپ اردو اور اس کی محفل کو بھول ہی گئے ہو۔ خیر آپ کو واپس دیکھ کر اچھا لگا۔ یوں تو میں خود بھی محفل پر کبھی کبھار ہی دیکھا جاتا ہوں مگر امید ہے آپ پابندی سے آتے رہیں گے۔
  9. بلال

    میرے لیپ ٹاپ کی اسکرین کا اچانک بلینک ہوجانا؟

    میرے چھوٹے بھائی کے لیپ ٹاپ کے ساتھ بھی کبھی کبھی ایسا مسئلہ ہو جاتا ہے۔ آن کرو تو سکرین آن نہیں ہوتی لیکن پاور کی لائیٹ آن ہو جاتی ہے۔ پھر ری سیٹ کرنے پر ٹھیک ہو جاتا ہے۔ ایسا کبھی کبھی ہوتا ہے ہر دفعہ نہیں۔ ونڈوز سیون اور Dell کا لیپ ٹاپ ہے۔ پہلے تو میرا خیال تھا کہ شاید ہائبرنیٹ کرنے کی وجہ...
  10. بلال

    اردو میں انگلش کے الفاظ کیسے لکھوں۔۔۔۔؟؟؟؟

    آپ تھیم کی style.css فائل میں body کے اندر direction: rtl; کوڈ کا استعمال کریں۔ اگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہو تو پھر کانٹنٹ کے متعلق سٹائل کے کوڈ کے اندر یہی direction: rtl; کوڈ استعمال کریں۔ رہی بات وائرس کی تو یہ آج کل کئی دوستوں کے بلاگوں پر آیا ہے اور میں اس وائرس پر مختلف تجربے کر رہا ہوں۔ جلد...
  11. بلال

    پانی، پیٹرول اور گیس کا متبادل

    اجی پینڈو لگیں کیوں نہیں، آخر پینڈو پینڈو ہی لگے گا۔ آپس کی بات ہے ڈاکٹر صاحب کی زندگی کا زیادہ حصہ انگلینڈ میں گذرا ہے اور اب بھی ان کے بیوی بچے انگلینڈ ہی ہوتے ہیں۔ یوں تو ڈاکٹر صاحب مشرف دور میں ہی کام کاج شروع کر چکے تھے اور کافی شہرت بھی حاصل کر چکے تھے، لیکن مجھے آج صبح ہی اس دھاگے سے...
  12. بلال

    تعارف خرم زکی کا تعارف

    اردو محفل پر خوش آمدید۔ امید کرتا ہوں کہ یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا اور ہمیں آپ سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
  13. بلال

    کورل ڈرا ایکس 6 ریلیز اور اس میں نستعلیق کی سپورٹ

    اس بارے میں کورل ڈرا والوں کو بگ رپورٹ کرنے یا اطلاع دینے کے لئے مجھے کوئی مناسب جگہ نہیں ملی تو پھر ان کے فورم پر ہی ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں لکھ دیا ہے۔ لنک یہ رہا۔ باقی دیکھیں کیا ہوتا ہے۔ ویسے میرے خیال میں یہ بگ ہے کیونکہ نستعلیق فانٹ تو دور کسی بھی دیگر فانٹ جیسے تاہوما وغیرہ میں بھی ”ی“ کا...
  14. بلال

    اردو محفل پر آپ کا پہلا تجربہ کیسا رہا ؟

    ناعمہ عزیز بہن آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے یہ دھاگہ شروع کیا۔ مجھے ایسے دھاگے بہت پسند آتے ہیں۔ ویسے میرا دل کرتا ہے کہ ایسے دھاگوں پر خوب تفصیل سے لکھوں لیکن پھر بھی مختصر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ خیر میرے جواب یہ رہے۔ محفل میں آنے کے بعد آپ کو کیسا لگا ؟ پیاسے کو کنواں مل گیا۔ پھر اسی کنویں کے...
  15. بلال

    کورل ڈرا ایکس 6 ریلیز اور اس میں نستعلیق کی سپورٹ

    یہ شاید ٹائیپنگ کی غلطی ہے کیونکہ میرے پاس ”پتھراؤ“ اور اس جیسے دیگر الفاظ بالکل ٹھیک کام کر رہے ہیں۔ فی الحال بس ایک ”ی“ کا ہی مسئلہ نظر آ رہا ہے۔
  16. بلال

    مبارکباد عمار ابن ضیاء بھی اب شادی شدہ ہو گئے

    عمار بھائی میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو۔۔۔
  17. بلال

    کورل ڈرا ایکس 6 ریلیز اور اس میں نستعلیق کی سپورٹ

    میرے پاس X6 میں جب ڈائریکٹ اردو لکھیں تو اردو کی چھوٹی ”ی“ علیحدہ ہو جاتی ہے جبکہ عربی کی ”ي“ بالکل ٹھیک ہے۔ ویسے اگر کسی دوسری جگہ سے کاپی پیسٹ کریں تو پھر کوئی مسئلہ نہیں ہوتا اور اردو والی ”ی“ بھی ٹھیک رہتی ہے۔ چاہے نوٹ پیڈ میں ہی لکھ کر کاپی پیسٹ کریں تب بھی ”ی“ ٹھیک رہتی ہے۔ حالانکہ نوٹ پیڈ...
  18. بلال

    ورڈپریس تھیم کو اپڈیٹ کرنا

    بھائی تھوڑا سا سوچیں کہ یہ سوال کسی سے پوچھنے والا ہے یا خود سے۔۔۔ ارے جب جس چیز کی ضرورت محسوس کریں اس کے حساب سے تبدیلی کر لیں۔ ہاں دوسری صورت یہ ہو سکتی ہے کہ جب ورڈپریس کے نئے ورژن میں پرانے فنکشن ختم کر دیئے جائیں اور آپ تھیم میں پرانے فنکشن ہی استعمال کر رہے ہوں تو پھر ظاہر ہے نئے فنکشنز...
  19. بلال

    نیوز پیپر ٹائمز ورڈ پریس تھیم کا اردو ترجمہ

    میرے خیال میں تو اس کے تھیم کی سٹائل شیٹ میں تبدیلی کرنی ہو گی۔ ویسے زیادہ تر تھیم میں اس کے لئے body میں direction: rtl; شامل کیا جاتا ہے۔ مزید ہو سکتا ہے یہ لنک آپ کے کسی کام آ جائے۔
  20. بلال

    ورڈپریس تھیم کو اپڈیٹ کرنا

    ورڈ پریس کی تھیم بنانے والا جب اس کی کوئی اپڈیٹ دے گا تو آپ کو خودبخود ایڈمن پینل میں پیغام موصول ہو جائے گا کہ فلاں تھیم کی اپڈیٹ آ چکی ہے اور آپ اسے اپڈیٹ کر لیں۔
Top