نتائج تلاش

  1. نعمان

    ورڈ بینک

    ورڈ بینک کا انڈیکس صفحہ بائی ڈیفالٹ کچھ نہیں دکھاتا تھا۔ اب یہ بائی ڈیفالٹ پچھلی پچیس انٹریز دکھاتا ہے۔ جس سے امید ہے کہ ٹرانسلیشنز پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی۔ اردو کی فارم فیلڈز کو اسٹائلیز کردیا گیا ہے تاکہ ان میں اردو لکھنے میں آسانی ہو۔ سرچ باکس کسی ایسی ٹرم کی تلاش کی صورت میں ڈیٹا...
  2. نعمان

    ورڈ بینک

    امید ہے آپ لوگ وقتا فوقتا کنٹریبیوٹ کرتے رہیں گے۔
  3. نعمان

    ورڈ بینک

    ورڈ بینک کا پہلا لائق استعمال اور معقول ورژن ملاحظہ فرمائیں۔ http://l10n.urduweb.org/dictionary/edit.php یہ سبک رفتار ہے ہر کوئی الفاظ شامل کرسکتا ہے اور پہلے سے شامل الفاظ میں قطع برید کرسکتا ہے۔ انگریزی اصطلاح یا لفظ کے لئیے ایک یا ایک سے زیادہ اردو ترجمے شامل کئیے جاسکتے ہیں اور...
  4. نعمان

    ورڈ بینک

    ساتھیوں، میری پی ایچ پی کی صلاحیت بہت محدود ہے۔ لیکن بہر حال میں اس مسئلے سے زکریا کے بتائے ہوئے طریقے سے نمٹنے کی کوشش کرتا ہوں۔ مجھے اس تجویز سے مکمل اتفاق ہے کہ رجسٹریشن بہت ناگوار رکاوٹ ہے۔ پھر بھی میں چند فیچرز کا اضافہ کرونگا تاکہ اگر کوئی شرانگیزی ہو تو وہ بروقت پکڑی جاسکے۔ جیسے ایک...
  5. نعمان

    ورڈ بینک

    شاکر، ٹھیک ہے ۔ میرے خیال میں بس سیدھا سا ای میل ویری فیکیشن رکھیں ای میل ویری فائی ہونے کے بعد اکاؤنٹ ایکٹو کردیا جائے۔
  6. نعمان

    ورڈ بینک

    نعیم آپکی تجویز نوٹ کرلی گئی ہے۔ ابھی تک میں ورڈ بینک میں جمع شدہ ورڈ ایڈیٹ کرنے تک پہنچا ہوں۔ اگلا مرحلہ اسے محفوظ بنانے کا ہوگا۔ کیونکہ موجودہ صورت میں اسپیمرز کے لئیے یہ ٹول دعوت عام دے رہا ہے۔ ایک حل یہ ہے کہ یہ صرف رجسٹرڈ صارفین ہی استعمال کرسکیں گے۔ یہ نسبتا آسان معلوم ہوتا ہے۔ دوسرا...
  7. نعمان

    لینکس کے ترجمے کے کام کی کوآرڈینیشن

    وقاص اس کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ جو فائلیں روزیٹا پر ترجمہ ہوں وہ انٹرانس پر اپلوڈ کردی جائیں۔ ہمارے پاس وہاں کے ڈی ای، جنوم اور ایکس ایف سی کے علاوہ ابنٹو کے بھی ٹیمپلیٹ ہیں اور ٹیم ممبران کو یہ بتانا کہ کس فائل کا ترجمہ کس پلیٹ فارم پر ہوگا مشکل ہے۔
  8. نعمان

    لینکس کے ترجمے کے کام کی کوآرڈینیشن

    روزیٹا اپلوڈز کیلئیے بہت نامناسب ہے۔ انہوں نے میری اپلوڈ درخواست قبول کرلی حالانکہ جو فائل انٹرانس سے میں روزیٹا پر اپلوڈ کررہا تھا اس میں چند ایک ہی اسٹرنگز ترجمہ شدہ تھیں جب کہ پہلے سے موجود ورژن میں زیادہ اسٹرنگز تھیں مگر نئی فائل نے انہیں غائب کردیا یعنی فائلیں مرج نہیں بلکہ ری پلیس ہوتی...
  9. نعمان

    لینکس کے ترجمے کے کام کی کوآرڈینیشن

    merge ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ روزیٹا پر یہ صورتحال ہے کہ وہاں فائل اپلوڈ کرنے کے بعد اسے ایک قطار میں شامل کردیا جاتا ہے۔ اس قطار میں زیادہ تر فائلیں روزیٹا ایڈمنسٹریٹرز کی اپلوڈ کردہ ہیں۔ اور کافی بڑی تعداد میں ہیں۔ تاہم کچھ دیر دیکھتے ہیں کہ روزیٹا ہماری پو فائل کو کیسے...
  10. نعمان

    لینکس کے ترجمے کے کام کی کوآرڈینیشن

    زکریا بھائی میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ لوگ کونسے ٹول ترجمے کے لئیے استعمال کرتے ہیں یہ ان کی ذاتی پسند نا پسند کا معاملہ ہے۔ جو کوئی انٹرانس پر کام کرنا چاہے وہ فورم کی کسی تھریڈ میں یا ہمارے میلنگ لسٹ پر دیگر لوگوں کو مطلع کردے۔ میں کوشش کررہا ہوں کہ ٹیم ممبران آگے بڑھ کر کوئی کمٹمنٹ کرسکیں۔...
  11. نعمان

    ورڈ بینک

    حوصلہ افزائی کا شکریہ ساتھیوں، لیکن میں کوئی پیشہ ور پروگرامر نہیں یہ تھوڑی سی پی ایچ پی بھی ایسے ہی سیکھ لی ہے۔ خیر میں کوشش کرونگا کہ اس کام کو آگے بڑھاؤں۔ تلمیذ، یہ لغت وغیرہ نہیں۔ اور اس سلسلے میں ہم کوئی باقاعدہ ٹیم وغیرہ بھی نہیں بنائیں گے۔ بس یہ ہے جس کا جی چاہے وہ ترجموں کے دوران...
  12. نعمان

    ورڈ بینک

    ترجموں کے دوران اکثر ایسے موقعے آتے ہیں جب ایک عام اور سادہ سی انگریزی اصطلاح کا کوئی مناسب ترجمہ سجھائی نہیں دیتا۔ دوسرا یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ایک ہی لفظ کو کئی طرح سے ترجمہ کیا جاتا ہے۔ میں سوچ رہا تھا کہ ایسا کوئی ٹول ہے جہاں ہم ترجموں کے دوران ملنے والے کثیرالاستعمال الفاظ جمع کراسکیں تاکہ...
  13. نعمان

    مبارکباد مبارکباد شاکر صاحب

    بہت بہت مبارک ہو! اللہ آپکو تمام نیک مقاصد میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین
  14. نعمان

    لینکس کے ترجمے کے کام کی کوآرڈینیشن

    کمپریسن تو میں نے یہاں اپلوڈ کردیا ہے۔ ابنٹو پر اتنا کام نہیں ہوا دراصل وہاں اوپن آفس کے کچھ پیکجز کافی حد تک مکمل ہیں۔ یوں سمجھیں کہ ابنٹو پر قریبا کچھ کام ہوا ہی نہیں ہے۔ اب آپ کیا لائحہ عمل تجویز کرتے ہیں؟‌
  15. نعمان

    لینکس کے ترجمے کے کام کی کوآرڈینیشن

    روزیٹا پر ان اپلیکیشنز کا ترجمہ کیا جاسکتا ہے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ان میں سے کتنی ابنٹو میں شامل ہیں۔ ابنٹو اردو ٹرانسلیٹرز کے پاس کل 1168 ٹیمپلیٹ ہیں۔ جن میں سے چودہ فیصد کام ہوچکا ہے۔ کیا آپ مجھے انٹرنس پر موجود جنوم کی فائلوں کی فہرست ارسال کرسکتے ہیں؟
  16. نعمان

    لینکس کے ترجمے کے کام کی کوآرڈینیشن

    زکریا یہ بتانا کافی مشکل ہے کیونکہ جنوم کا ہر پیکج جو ڈیبیان میں شامل ہے وہ ابنٹو میں شامل ہوسکتا ہے۔ لیکن ڈیفالٹ انسٹالیشن میں بھی بہت سارے ایسے پیکیج ہیں جو جنوم کا حصہ نہیں۔ اس کے لئیے ایک فہرست بنانا پڑے گی۔ طریقہ کار یہ ہوگا کہ روزیٹا سے پیکجز کی فہرست حاصل کی جائے گی پھر اسے جنوم کی فہرست...
  17. نعمان

    مرآۃالعروس - تبصرے، تجاویز، مشورے

    چند دیگر مصروفیات کے باعث میں اس کام کو مزید آگے نہیں لے جاسکتا بہتر ہوگا اسے مکمل کرنے کی ذمہ داری کسی اور کو سونپ دی جائے۔
  18. نعمان

    لینکس کے ترجمے کے کام کی کوآرڈینیشن

    شاکر اس کا حل یہ ہے کہ اردو ویب پر جنوم کی ٹرانسلیشن میں ترجیحا صرف وہ پیکج فی الوقت ترجمہ کئیے جائیں جو ابنٹو میں بھی شامل ہیں۔ تاکہ ابنٹو کی ٹرانسلیشن ٹیم اردو ویب کی ٹیم کے کام سے فوری مستفید ہوسکے۔ انٹرانس اور ابنٹو اردو ٹرانسلیٹرز آپس میں کام بانٹ لیں۔ تو ڈپلیکیٹ ترجموں سے بچا جاسکے گا۔
  19. نعمان

    لینکس کے ترجمے کے کام کی کوآرڈینیشن

    مینولی اگر آپ چاہیں تو پو فائلیں اپلوڈ اور ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔ لیکن ایسا کوئی لائیو طریقہ نہیں کہ یہ کام خودکار ہوسکے۔
  20. نعمان

    لینکس کے ترجمے کے کام کی کوآرڈینیشن

    روزیٹا پر پو فائلیں امپورٹ ایکسپورٹ کرنا ایک مشکل کام ہے۔ اس سلسلے میں مزید لوگوں سے رابطہ کررہا ہوں تاکہ کوئی ایسا طریقہ طے ہوسکے کہ جس سے ہم کم از کم دن میں ایک مرتبہ روزیٹا سے پو فائلیں ڈاؤنلوڈ یا اپلوڈ کرسکیں۔
Top