نتائج تلاش

  1. محمد اسامہ سَرسَری

    ”فعولن فعولن فعولن فعولن“ کا کھیل

    بہت خوب ، یعنی کہ اک مثنوی اب بہت خوب صورت سی پڑھ پائیں گے سب جہاں بھر میں چرچا بھی عام اس کا ہوگا "ادب دوست کی نیند" نام اس کا ہوگا سمجھ دار کو اس میں حکمت ملے گی جو پابند ہیں ان کو راحت ملے گی ہیں اس آسماں میں بہت چاند تارے مزاح اس میں پائیں گے شوقین سارے فعولن کی تمرین ہر مبتدی کو روانی کی...
  2. محمد اسامہ سَرسَری

    ”فعولن فعولن فعولن فعولن“ کا کھیل

    چلیں ، ایک حل مجھ سے بھی جائیں سنتے کہ لیٹے رہیں آپ چوبیس گھنٹے کبھی تو چلی آئے گی نیند بھائی! جمے رہنا ، مت چھوڑنا چار پائی نہ دن ، نہ شب میں کبھی اس سے ہٹنا جو ہو معترض تو جواب اس کو دینا تمھیں کیا پتا ، آج میں کیا سے کیا ہوں کہ دن رات میں ایک کرنے لگا ہوں
  3. محمد اسامہ سَرسَری

    ”فعولن فعولن فعولن فعولن“ کا کھیل

    بہت خوب ، کیا بات ہے ، بھائی امجد! لڑی ہے نکالی تو موتی بھی لاؤ
  4. محمد اسامہ سَرسَری

    تاویل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک نظم

    بہت عمدہ ، داد قبول فرمائیے جناب!
  5. محمد اسامہ سَرسَری

    ذرا یہ ورلڈ کپ ہو لے تو اس کے بعد دیکھیں گے

    لکھے دو بند ، پھر رک کر پروفیسر ہوئے گویا ذرا یہ ورلڈ کپ ہو لے تو اس کے بعد دیکھیں گے
  6. محمد اسامہ سَرسَری

    سخنورانِ محفل کے شعری فن پارے۔۔۔!

    "بہترین غزل" تو دور کی بات ہے ، اپنے کسی مجموعۂ اشعار کو "غزل" کا نام دینا بھی مناسب نہیں گلتا ، بس ہیئت کے لحاظ سے نظم وغیرہ سے فرق کرنے کے لیے اپنے جن مجموعوں کو اب تک "غزل" کا نام دیا ہے ان میں سے ایک مجموعہ پیش ہے: بے کیف ہے یہ تبصرے کرنا پیے بغیر ممکن نہیں زباں کا نکھرنا پیے بغیر کیا بے...
  7. محمد اسامہ سَرسَری

    نقد و نظر

    جی بہتر۔
  8. محمد اسامہ سَرسَری

    نقد و نظر

    گزشتہ رات آمد ہوئی ہے ، برائے نقد و نظر پیش ہے: (1) اہل ثروت کو اگرچہ مال نے غالب رکھا اہل جنت کو مگر اعمال نے غالب رکھا (2) اس عدو نے رکھ دیا مغلوبِ رد و کد ہمیں جس کو ہم لوگوں کی قیل و قال نے غالب رکھا (3) ہے بظاہر کارواں کے غم کا آفاقی صلہ درحقیقت میر کو اقبال نے غالب رکھا (4) سَرؔسَری...
  9. محمد اسامہ سَرسَری

    خلق ویسا نہیں، حسن ویسا نہیں

    میں اسی لڑی میں عرض کرچکا ہوں کہ اردو لغات کے مطابق "جیسا" میں ج مفتوح ہے۔ آپ سے صرف یہ عرض کر رہا تھا کہ "جیسا" میں ج کے مکسور کہنے والے اسے "جی سا" نہیں کہہ رہے بلکہ "جے سا" کہہ رہے ہیں۔ "جے سا" (ج مکسور ہے اور ے مجہول ہے) "جَی سا" (ج مفتوح ہے اور ی لین ہے) یہ دونوں چونکہ بالکل ایک جیسے ہیں اس...
  10. محمد اسامہ سَرسَری

    نقد و نظر

    مضمون کے درمیان لفظ "تھیسس" بہت اجنبی محسوس ہورہا ہے۔
  11. محمد اسامہ سَرسَری

    خلق ویسا نہیں، حسن ویسا نہیں

    اس سے قطع نظر کہ اس غزل کے قوافی درست ہیں یا نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ یہاں یائے مجہول اور یائے لین میں فرق کرنا مقصود ہے ، اردو میں دونوں قریب قریب ایک جیسی لگتی ہیں ، مگر قوافی اور ردیف میں انھیں جمع کرنا فنی لحاظ سے درست نہیں مانا جاتا ، جیسے شیر اور غیر میں بظاہر آپ کو کوئی فرق نظر نہیں آئے گا ، مگر شیر...
  12. محمد اسامہ سَرسَری

    اربعینِ جامی

    طلب باب نصر ینصر سے ہے۔
  13. محمد اسامہ سَرسَری

    رباعی

    مفعولن مفعولن مفاعیل فعول کیا یہ رباعی کے چوبیس اوزان میں سے کوئی ہے؟ :) فرحان عباس
  14. محمد اسامہ سَرسَری

    خلق ویسا نہیں، حسن ویسا نہیں

    آپ غلط سمجھ رہے ہیں ، ہم شاگرد یہاں اپنی تحقیق اس لیے پیش کرتے ہیں تاکہ غلط ہو تو اس کی اصلاح ہوجائے۔ :)
  15. محمد اسامہ سَرسَری

    خلق ویسا نہیں، حسن ویسا نہیں

    فرہنگ آصفیہ اور فیروزاللغات میں لفظ "جیسا" بھی ج کے فتحے کے ساتھ ہے۔ پھر ان سب میں لفظ "سا" تشبیہ کے لیے ہے جسے اس ، جس ، کس وغیرہ کے ساتھ جوڑنے کی صورت میں س کو یائے لین سے بدلا گیا ہے ، اس لحاظ سے ان سب میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہیے اور قوافی کو درست ہونا چاہیے۔ حال دل کا سنا دیا ہم نے باقی...
  16. محمد اسامہ سَرسَری

    عمار خاں کی شاعری برائے اصلاح

    ماشاءاللہ بہت عمدہ لکھا ہے عمار صاحب! ڈھیر ساری داد قبول فرمائیے۔
  17. محمد اسامہ سَرسَری

    میری کتاب "آؤ ، شاعری سیکھیں"

    بلال بھائی! آپ کی محبت ہے یہ۔ مگر ساقی صاحب سے ہمارا خاص تعلق رہا ہے، ان کی باتوں کا برا ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، البتہ اگر انھوں نے اس کتاب کی کم از کم سو کاپیاں نہ خریدیں تو شاید برا لگ جائے ، مگر اظہار ہم پھر بھی نہیں کرنے والے۔ (مذاق :) )
Top