نتائج تلاش

  1. تلمیذ

    تلمیذ صاحب اور دیگر پروف ریڈرس کی توجّہ کے لئے

    ظفری ، میرا خیال ہے کتب بینی کا وافر تجربہ رکھنے والے اہل مطالعہ لوگوں کیلئے اعراب کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہیں۔ البتہ بچوں یا کم آ موز لوگوں کی رہنمائی کیلئے یہ کافی اہمیت کے حامل ہیں۔ جیسے عربی بچے بھی اعراب کے بغیر قران کریم بغیر کسی دقّت کے پڑھ لیتے ہیں جبکہ ہمیں غلطی کے امکان سے بچنے کیلئے...
  2. تلمیذ

    تلمیذ صاحب اور دیگر پروف ریڈرس کی توجّہ کے لئے

    نہایت ہی معلوماتی ہدایت نامہ ہے اعجاز صاحب کی جانب سے پروف ریڈرز خصوصا‘‘ میرے لئے ۔ لیکن اپنے تختے(کرلپ کا صوتی تختہ) پر اضافتوں کی جگہ کے تعین کے بارے میں ابھی اتنا تجربہ نہییں ہے مجھے۔ کیونکہ عام تحریر میں ہم لوگ اعراب کا اتنا خیال نہیں کرتے۔ الفاظ زیادہ تر ویسے ہی سمجھ میں آ جاتے ہیں۔
  3. تلمیذ

    شہاب نامہ ۔۔۔ تبصرہ ، تجاویز ، استفسار

    شکریہ ، دوست، یہ اچھا طریقہ ہے۔
  4. تلمیذ

    بریکنگ نیوز !

  5. تلمیذ

    گڈریا؟

    اعجاز صاحب ، اشفاق احمد صاحب مرحوم کا تو سارا کام ہی اب ایک کلاسیک شاہکار ہے۔ ‘گڈریا‘ کے مقام سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ تاہم زاویہ انکےٹی وی پراسی نام سے نشر شدہ (صوفیانہ) گفتگو پرمشتمل ایک انتہائی مقبول پروگرام کی تحریری شکل ہے۔ اور آجکل یہاں پر ایک بیسٹ سیلر ہے۔ اگر آپکو کہیں سے اس...
  6. تلمیذ

    لائبریری : گوشۂ صحبت

    بھئی میرے خیال میں تو یہ خوش آمدید وغیرہ کی رسوم غیر ضروری ہیں، محفل میں شمولیت والی خوش آمدید از شمیل قریشی اتنی جامع اور محبت بھری ہے کہ اسکے بعد کسی اور چیز کی گنجائش باقی نہیں رہ جاتی۔ میری اس بات سے شگفتہ یا کسی اورکی دل شکنی ہرگز مقصود نہیں ہے آپ سب کے خلوص کی میرے دل میں بہت قدر ہے۔
  7. تلمیذ

    شہاب نامہ ۔۔۔ تبصرہ ، تجاویز ، استفسار

    جی ہاں وہ تو میں کلک کرتا ہوں لیکن صفحہ تمام جوابات نہیں دکھاتا فقط موضوعات کی نمائش کرتا ہے جن میں‌متعدد ذیلی موضوع تلاش کو مزید دشوار کر دیتے ہیں
  8. تلمیذ

    شہاب نامہ ۔۔۔ تبصرہ ، تجاویز ، استفسار

    شکریہ اعجاز صاحب۔ دیوان میر سے ہی میں آغاز کردیتا لیکن ابھی تھوڑی دیر پہلے مجھے کسی اور تانے بانے میں شگفتہ نے ‘زاویہ‘ کے بارے میں کہا ہے اور وہ میرے پاس ہے بھی۔(یعنی زاویہ 1) میں انہیں ھاں میں جواب دینا چاہتا ہوں لیکن وہ تانا بانا مجھ سے کہیں کھو گیا ہے اور نصف گھنٹے سے تلاش کر رھا ہوں :cry...
  9. تلمیذ

    شہاب نامہ ۔۔۔ تبصرہ ، تجاویز ، استفسار

    ٹیم میں میں شامل کرنے، اس بارے میں وضاحت اور خیر مقدم کیلئے سب کا شکر گزار ہوں اور پروف ریڈنگ کیلئے تیار بھی، بس ذرا طریق کارمیں تھوڑی سی رہنمائی درکار ہوگی
  10. تلمیذ

    مومن وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا، تمھیں یاد ہو ہو کہ نہ یاد ہو - مومن

    کلام اساتذہ ہی اردو ادب کا سرمایہ ہے، یوں لگتا ہے احساسات کے موتی چن چن کر اظہار کی مالا میں پرو کر رکھ دئیے گئے ہیں آپکا انتخاب قابل داد ہے ، علوی صاحب۔
  11. تلمیذ

    شہاب نامہ ۔۔۔ تبصرہ ، تجاویز ، استفسار

    نبیل صاحب ملاحظہ کریں یہ تانا بانا: http://www.urduweb.org/mehfil/groupcp.php?g=523
  12. تلمیذ

    ہائے انگریزی

    لیکن ذرا احتیاط سے کیونکہ یہ بات بعض احباب کی طبع نازک پہ گراں بھی گذرسکتی ہے ۔ ۔
  13. تلمیذ

    شہاب نامہ ۔۔۔ تبصرہ ، تجاویز ، استفسار

    مجھے یہاں کی لائبریری میں کتابوں کے برقیانے کے عمل کے طریق کار(Procedure) کے متعلق کچھ زیادہ علم نہیں تاہم میں پروف ریڈنگ کے ساتھ اپنی خصوصی دلچسپی، شوق اورتجربے کے باعث محفل کو اپنی مخلصانہ خدمات پیش کرنا چاہتا ہوں اور اس شعبے کے ناظم صاحب سے گذارش ہے کہ اگر وہ میری مستند اور بلا غلطی پروف...
  14. تلمیذ

    ہائے انگریزی

    اچھی تلاش ہے پاکستانی کی۔ اس موضوع کے فکاہیہ پہلو سے ہٹ کریہ حقیقت ہے کہ ہمارے معاشرے میں ہمیں اکثرایسے افراد سے سامنا ہوتا ہے جنہیں انگریزی کی بس واجبی سی شدھ بدھ ہوتی ہے لیکن وہ محض رعب جمانے کی خاطر اپنی گفتگو میں انگریزی کے الفاظ جو انہوں نے ادھر ادھر سے سنے ہوتے ہیں استعمال کرتے رہتے...
  15. تلمیذ

    دہریہ کا مطلب؟

    تصدیق اور وضاحت کیلئے شکریہ ، علوی صاحب ۔
  16. تلمیذ

    blogspot انڈیا میں ممنوع

    پاکستان میں بھی بلاگرکا یہی حال ہے اور اس وقت سے ہے جب ڈنمارک والے توہین آمیز خاکوں کے بارے میں شور اٹھا تھا۔
  17. تلمیذ

    دہریہ کا مطلب؟

    نہییں میں نے یہ لفظ خود نہیں بنایا۔ اور معافی چاہتا ہوں حوالہ نہیں دے سکا۔ یہ میں نے فیروزاللغات جو کہ ایک مستند لغات ہے، سے لیا ہے۔
  18. تلمیذ

    پیشہ

    میں نے سوچا تانا بانا کافی دیر سے کسی جواب کی راہ تک رہا ہے، کیوں نہ اس کو ذرا تازہ کر دیں۔ ویسے تو میں اس وقت ریٹائرڈ ہوں لیکن میرا پسندیدہ اور موجودہ پیشہ مترجم کا ہے جو میں نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنایا ہے۔ اور الحمدللہ اس سے کافی لطف اندوز ہو رہا ہوں۔
  19. تلمیذ

    سردار جی 4

    بھائیو لطائف تو لطائف ہی ہوتے ہیں ذرا تفنن طبع کا اک بہانہ ۔ میرا خیال ہے انکواتنا سنجیدگی سے لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ کیونکہ ان میں ذاتیت کا تو کوئی پہلوتو ہوتا نہیں، بس ذرا طبیعت میں تھوڑی شگفتگی لانے کیلئے کوئی لطیف یا مزاحیہ بات عمومی انداز میں کہی گئی ہوتی ہے۔ ہاں زبان کی شستگی...
  20. تلمیذ

    دہریہ کا مطلب؟

    agnostic کو اردو میں ‘لا ادریا‘ کہتے ہیں یہ لفظ ایسے شخص کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جس کوخدا کے وجود اور ہرچیز کے بارے میں شبہ ہو۔ ‘لا ادری‘ عربی کا لفظ ہے جسکا مطلب ہے ‘میں نہیں جانتا‘ ‘لا ادریت‘ متشککین (وہ لوگ جو یر چیز کے متعلق ہر وقت شک میں رہتے ہیں) کا وہ نظریہ ہے جس میں وہ یہ کہتے...
Top