حضور، پان کا پتا جب پیک کی زد میں آتا ہے تو سرخ بھی ہو جاتا ہے اور پھڑپھڑانے بھی لگتا ہے۔ زیادہ حدِادب!
ظہیرؔ بھائی، آپ کی صحت اور مصروفیات اور بھابی کے آپ پر حق کا خیال رہتا ہے ورنہ پیاسا پانی سے دور کیوں رہے؟
ذرا بچ بچا کے، تابشؔ بھائی۔ ذیل کا واقعہ چشمِعبرت کے لیے بطورِسرمہ پیش کیا جاتا...
آپ انشاپردازی بہت اچھی کر سکتے ہیں، عمران بھائی۔ اب سے پہلے جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے آپ کی مزاحیہ تحریریں نظر سے گزری ہیں۔ مگر آپ کا اصل میدان شاید وہ نہ تھا۔ آج جوہر نکھر کے سامنے آئے ہیں۔
بہت پسند آئی تحریر۔ اللہ آپ کو جزا دے اور سب نیکوکاروں کے ساتھ ساتھ ہم جیسے گناہگاروں کو بھی ان جنات کا...
بھائی، ایک شخص جو مثلاً تصویر بنانا سیکھ چکا ہو دوسرے اور خاصکر خود جیسے مصوروں کی صلاح کا محتاج نہیں رہتا۔ اس کے بعد اسے اپنا شہکار پیش کرنے کے لیے اپنے اندر جھانکنے اور اپنے تنقیدی معیارات خود قائم کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے جس میں دوسرے ایک حد سے زیادہ معاون نہیں ہو سکتے۔ اگر اس مقام پر بھی...
میری شادی فیس بک پر ایک ٹاکرے کا نتیجہ ہے۔ مگر میں نہ صرف بیگم کو حقیقی دنیا میں جانتا تھا بلکہ وہ میرے بچپنے کا رومان بھی رہی تھیں۔ عام طور پر یہ بات میری سمجھ سے باہر ہے کہ نادیدہ خواتین کے ساتھ کوئی اتنا سنجیدہ کیسے ہو سکتا ہے۔ مردوں کے اردگرد جیتی جاگتی خواتین کی اتنی شدید کمی کبھی دیکھی تو...
سب احباب کا شکرگزار ہوں۔ مزا آیا یہ گفتگوئیں پڑھ کر۔ بہت کچھ ایسا پڑھنے کو ملا جس نے ذہن کے وہ دریچے کھولے جن کے وجود تک کا مجھے علم نہ تھا۔ اچھی بات یہ ہو گی کہ مکالمے کی یہ فضا قائم رہے۔ بعض نکتے اور شگوفے تو نہایت پسند آئے۔ حسابِ دوستاں در دل۔
احباب نے اس تحریر کو جن زاویوں سے دیکھا ہے مجھے...
میں موجودہ سائنس اور ٹیکنالوجی سے بےزار ہو گیا ہوں۔ بہت بےزار۔ مجھے سائنسدانوں پر غصہ آنے لگا ہے۔ شدید غصہ۔ مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ مجھے فینفسہٖ سائنس اور ٹیکنالوجی سے کوئی عناد ہے۔ نہیں، ایسا نہیں۔ اصل میں مسئلہ یہ ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ ہماری سائنس کچھ ایسے کاموں میں الجھ گئی ہے جن سے...
پنجابی دے اونھاں بیلیاں لئی جنھاں نوں پُلیکھا پَے گیا اے جُو میں پنجابی دا وَیری آں۔ :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
ریکارڈنگ پرانی اے تے بندہ اناڑی۔ کمی بیشی معاف کریا جے تے اَیندہ لئی ایہہ خیال دلوں کڈھ دیا جے جُو مینوں آپنی بولی نال کسے توں گھٹ پیار اے۔ گل بس اینی کُو اے جُو دوجیاں دا حق مارنا...