میرا انتظار ہے اور بھرپور ہے۔ لیکن میں سوچ رہا ہوں کہ میں اس سب کا اہل بھی ہوں کہ نہیں۔ چند الفاظ جانتا ہوں۔ اور الفاظ سے تھوڑی بہت ہیرا پھیری کر لیتا ہوں۔کروں تو کیا کروں۔
دائیں طرف بھی اپنے ہیں اور بائیں جانب بھی اپنے۔
لیکن الفاظ ، بحور، ارکانِ بحور، زبان اور زبان کے دقیق مسائل۔ کیا ان سب...
غزل
دیکھا نہ ہمیں تو نے خط و خال سے آگے
اک شہر تھا، اس شہرِ مہ و سال سے آگے
اک دشتِ رضا تھا، اسی رستے کے کنارے
اے راست روو! اس رہِ پامال سے آگے
چھوڑا نہ کسی پل، تری یکتائی کا پیچھا
سوچا نہ گیا کچھ، تری تمثال سے آگے
اے زینہء دہلیزہء مستقبل و ماضی
اک سال، بہرحال تھا، ہر سال سے...
تجربے کی اہمیت مسلم ہے۔ ہم دوسروں سے وہ چاہتے ہیں جو ہمین مرغوب ہے۔ کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم دوسروں کو موقع دیں کہ جو وہ چاہتے ہیں ، کر کے دکھائیں، بات ہونا ضرور ہے۔ لیکن بقول ہمارے دوست کے یہ ایک تجربہ ہے۔ تجربات کا راستا اگر بند کر دیا جاتا تو شاید ہم آج بھی ولی دکنی اور سعدی دکنی کی زبان...
غزل
(نذرِ اقبال)
خراب و خوار مثالِ درختِ صحرا ہوں
میں پائمالِ سرِ راہِ سختِ صحرا ہوں
مجھے بھی اپنی طرف کھینچتے ہیں آئینے
مگر میں سب سے گریزاں کہ بختِ صحرا ہوں
تو کیا یہ لوگ مجھے بھول جائیں گے یکسر
تو کیا میں صرف بگولہ ہوں، لختِ صحرا ہوں
تو میرے ساتھ کہاں چل سکے گا عہدِ نَو
کہ تو...
اے داورِ بے نیاز اے ایزدِ پاک
کرتا ہوں گلہ تجھ سے (مرے منہ میں خاک)
کیوں اس قدر اندھیر تری دنیا میں
کیوں انسان اتنا شقی، اتنا سفاک؟
شاعر: عبدالعزیز خالد