نتائج تلاش

  1. خرم

    تعارف آصف شفیع - خوش آمدید

    ناجی بہاولپور کے پاس صرف ایک اللہ بخش کا سوہن حلوہ ہی تو ہے۔ باقی کوئی ایسی چیز نہیں جو لانظیر ہو۔
  2. خرم

    فوج تن کر تیار ہے

    سیاسی حکومت کے آنے کا مقصد ہی یہ ہے کہ فوج یکسوئی سے ظالمان و القاعدہ کے خلاف کاروائی کر سکے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کچھ بداعتمادیاں ہیں لیکن شائد اب وہ دور ہو جائیں۔
  3. خرم

    پچاس دن!!!!!! جاوید چوہدری

    جاوید صاحب نے جان مکین کو ارب پتی شمار کر دیا ہے حالانکہ جان مکین ارب پتی نہیں ہیں۔ پہلے فوج میں تھے اور بعد میں سینیٹ کی تنخواہ میں گزارا کررہے ہیں۔ ان کی بیوی پہلے سکول میں استانی تھیں لیکن ان کے والدین کی وفات کے بعد ان کا کاروبار ان کے پاس آگیا اکلوتی اولاد ہونے کی وجہ سے اور وہ خاصی مالدار...
  4. خرم

    اجتماعی احتجاج

    عزیز آپ دیر سے جاگے ہیں۔ اب تو بھٹو کی وفات کو بھی نو ماہ سے زائد بیت گئے۔
  5. خرم

    رسول اللہ صلی اللہ علی وسلم ،تلوار کے ساتھ مبعوث کی گئے

    یقیناً تلوار کی اہمیت ہے اسی لیئے تو حکم ہوا کہ اپنی بچوں کو شمشیر زنی سکھاؤ۔ تلوار، جہاد بالسیف، راہ خدا میں قتال کرنا ان کی اہمیت سے انکار تو کفر ہے لیکن یہ جو چلن چل نکلا ہے فساد کو جہاد کہنے کا اس کا رد بھی ضروری ہے۔ وگرنہ جہاد کی اہمیت تو یہ ہے کہ اگر شہادت کی تمنا ہی دل میں کبھی نہ جاگے تو...
  6. خرم

    ابنِ انشا کی زمین میں دلاور فگار

    ہمارے ایک دوست نے ایک دفعہ کہا تھا کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا تیرا کچھ نے کہا یہ سانڈ ہے کچھ نے کہا چہرا تیرا ہم بھی وہیں موجود تھے ہم سے بھی سب پوچھا کئے ہم چپ رہے ہم ہنس دئے منظور تھا پردہ تیرا
  7. خرم

    ’پاکستان کے اندر بھی کارروائی ضروری ہے‘ امریکی کمانڈر

    وہ امریکہ کا اور ان علاقے والوں کا مسئلہ ہے۔
  8. خرم

    آپ کی" آئیڈیل" شخصیت کوں سی ہے؟

    آئیڈیل تو صرف ایک ہی۔ رسول کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کہ ان کے سوا کس جیسا بننے کی آرزو بھی کی جائے؟ غلامان مصطفٰے صل اللہ علیہ وآلہ وسلم میں‌حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا عشق و حلم، حضرت عمر فاروق کی غیرت و حق گوئی، حضرت عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ کی شرم و حیا و صبر، حضرت علی کرم اللہ...
  9. خرم

    اقبال جہاد - علامہ اقبال

    اقبال نے تو بالکل درست کہا لیکن اقبال کے فلسفہ جہاد کو فساد پھیلانے کے لئے بھی تواستعمال کیا جارہا ہے۔ ہمارے رشتے کے نانا تھے، اقبال اقبال کرتے جئے اور ان کی نظموں‌کی تشریحات کرتے عمر گزار دی سو اقبال کا پیغام تو اجنبی نہیں لیکن جس طرح اسے استعمال کیا جاتا ہے وہ ضرور اجنبی ہے۔
  10. خرم

    جمہوریت اسلامی یا شیطانی نظام حکومت

    بھائی خلیفہ تو اللہ کا ہر انسان ہوتا ہے۔ انی جاعل فی الارض خلیفہ۔ تو ہر وہ حکومت جو اللہ کے بتائے ہوئے قوانین کے اندر ہو وہ خلافت ہے۔ یہ نام کو ایک خاص اصطلاح سے موسوم کرنا تو بہت بعد کی بات ہے وگرنہ یا تو آپ حکومت کریں گے اللہ کے احکامات کے اندر اور یا اس کے باہر۔ ایک صورت میں خلافت ہوگی اور...
  11. خرم

    تعارف آصف شفیع - خوش آمدید

    ہماری سسرال اور ہمارے پردادا ابا کی آدھے سے زیادہ اولاد اسی شہر میں موجود ہیں اسٹیشن سے لیکر ماڈل ٹاؤن، پُرانی چونگی، سیٹلائٹ ٹاؤن، اختر علی روڈ، اور وہ کیا کہتے ہیں جوکالونیاں بنی ہیں ٹیلوں پر ان سب میں کوئی نہ کوئی نشانی موجود ہے پردادا ابا کی۔ اسی لئے شادی سے پہلے تک ہمیں یہ شہر کچھ اتنا پسند...
  12. خرم

    ’پاکستان کے اندر بھی کارروائی ضروری ہے‘ امریکی کمانڈر

    امریکی کمانڈر نے کہا ہے، پاکستانی کمانڈر نے بھی کچھ کہا ہے۔ دونوں اطراف اپنے اپنے مطالبات سامنے رکھیں گے اور پھر کسی ایک نتیجہ پر متفق ہوں گے۔ یہ سب عمل کا حصہ ہے اس پر پیچ و تاب کھانے سے ناحق اپنا ہی خون جلے گا۔ یہ بات بہرحال صاف ظاہر ہے کہ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کے علاقے سے لوگ جا کر...
  13. خرم

    انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ بھٹو کا رنڈوا زرداری ملک کا نیا صدر منتخب

    نہیں شمشاد بھائی ایسی تو کوئی بات نہیں۔ جیسے بکری کو ہر نبی کی ہمراہی کا شرف حاصل رہا ویسے ہی اعلٰی نسل کے گھوڑے نبی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بہت پسند تھے۔ اپنے بیٹوں کو گھُڑ سواری سکھانے کا تو حکم بھی ہے۔ مجھے یہ اعتراض نہیں کہ آپ کھوتا فروشی کو ہارس ٹریڈنگ کہیں بس یہ اعتراض ہے کہ یہ نہ...
  14. خرم

    رسول اللہ صلی اللہ علی وسلم ،تلوار کے ساتھ مبعوث کی گئے

    اور یہ بھی فرما دیجئے گا کہ "وما ارسلنک الا رحمتہ اللعالمین" کن کی شان میں فرمایا گیا اور اس کا کیا مطلب ہے؟ اور یہ بھی کہ طائف والے کفار کے پتھر کھا کر پہاڑوں کو ملانے کیوں نہ دیا؟ اور یہ کنہوں نے فرمایا کہ میں دعا کرنے کے لئے بھیجا گیا ہوں بددعا کے لئے نہیں ؟ رسول کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم...
  15. خرم

    تعارف آصف شفیع - خوش آمدید

    بہت شکریہ بھیا۔ باقی صاحب نے اپنا تعلق احمد پور لمہ سے بتایاتھا۔ ویسے لمہ اور شرقیہ میں مغالطہ عمومی ہے۔
  16. خرم

    آپکے پاس کونسا موبائل ہے ؟؟؟

    میں آجکل بلیک بیری 8750 استعمال کر رہا ہوں۔ اس میں گانے تو نہیں سُن سکتے لیکن ای میل، کیلنڈر، میسنجر، جی پی ایس، نقشے، الارم وغیرہ موجود ہیں۔
  17. خرم

    تعارف آصف شفیع - خوش آمدید

    نوید تو کیا آپ بھی صادق آباد میں رہتے ہیں؟
  18. خرم

    جمہوریت اسلامی یا شیطانی نظام حکومت

    بھیا تمام عمر کے لئے خلیفہ کا چُنا جانا تو کہیں پر بھی لکھا ہوا نہیں۔ اتفاق تھا کہ خلفاء تمام عمر اپنی ذمہ داریاں‌نبھاتے رہے۔ اسی طرح بیعت کبھی بھی تمام عمر کے لئے نہیں ہوتی اور توڑی بھی جاسکتی ہے۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ پر خلافت چھوڑنے کے لئے دباؤ ڈالا گیا تھا اور بدقسمتی سے یہ تنازع ان...
  19. خرم

    انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ بھٹو کا رنڈوا زرداری ملک کا نیا صدر منتخب

    یہ زیادتی ہے۔ گھوڑوں سے پیار تو سُنت نبوی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے شمشاد بھائی اور ہمیں بھی اسی نسبت سے اس شوق پر ناز ہے۔
  20. خرم

    ڈاکٹر عامر لیاقت حسین

    راجا جی ایک شخص سے دین کو خطرہ کیوں کر لاحق ہوگیا بھلا؟ عامر لیاقت جیسے بھی کئی ہیں اور اللہ کے بندے بھی کئی۔ بات تو صرف اتنی ہے کہ آپ کس کی تلاش کرتے ہیں اور کس کو اپنا پیشوا بناتے ہیں اور یہ فیصلہ آپکی اپنی ذمہ داری ہے۔
Top