نتائج تلاش

  1. خرم

    اور اتحاد ٹوٹ گیا

    ہمت بھیا آپ کی بات بالکل درست ہے۔ صرف ایک اضافہ کروں گا کہ ان کے محاسبہ کا صرف یہ طریق ہو سکتا ہے کہ ان کی خامیوں کو قبولا جائے اور ان سے زیادہ توقعات نہ رکھی جائیں۔ اپنی حمایت کا حقدار صرف اسے سمجھا جائے جو واقعی باکردار ہو اور جس کا مؤقف سچا ہو بناوٹی نہیں۔ آہستہ آہستہ وقت تو لگے گا لیکن انشاء...
  2. خرم

    آصف زرداری نہ کھپے

    مقتدر قوتیں کسی نا مانیں گی۔ مشرف سے نجات بھی اپنی چوہدراہٹ پکا کرنے کے لئے تھی اس کے سوا کچھ نہیں۔ اگر تبدیلی لانی ہے بھیا تو روح بدلنا ہوگی قلب و نظر بدلنے ہوں گے اور یہ کام موجودہ نام نہاد لیڈران کا نہیں۔ اس کے لئے ہمیں آپ کو ہم سب کو مل کر ایک نیا منظر تشکیل دینا ہوگا۔ اس کے سوا کوئی راستہ...
  3. خرم

    واہ کینٹ میں خود کش حملہ

    سعد میاں کیا آپ دسویں کی فزکس کے روابط دیتے رہتے ہیں بھیا اور پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ ایم آئی ٹی کے پروفیسرز کے مقابلہ میں ان تھیوریوں پر اعتبار کریں؟ اور یہ جو بھی روابط آپ مہیا کرتے ہیں، ایسے صفحات تو کئی کالے کئے جا سکتے ہیں۔ اور ویسے بھی اسامہ نے نہیں ایمن نے اقرار کیا تھا ان حملوں کا۔ پھر...
  4. خرم

    معاہدے حدیث یا قرآن نہیں: زرداری

    احمد آپ کی بات درست ہے لیکن اس کا میرے تئیں صرف ایک مطلب نکلتا ہے کہ پھر ایک ایسی جماعت بنائی جائے جو جمہوریت کی داعی ہو اور اس کی قیادت میں صاحب کردار لوگ ہوں۔ پاکستان کی منزل صرف یہی ہے اس کے سوا کچھ نہیں۔ اور ایک بات اور کہ اب جب ایک دفعہ پھر آزما لیا ان سب کو تو کم از کم بار بار تو انہی...
  5. خرم

    معاہدے حدیث یا قرآن نہیں: زرداری

    انہوں نے این آر او کے معاہدے سے فائدہ تو اٹھایا تھا لیکن بلاواسطہ۔ اور یہ بھی شنید ہے کہ افتخار چوہدری کے جلوسوں کے انتظام کا پیسہ اور کھانا نواز شریف کی طرف سے آتا تھا۔ اسی لئے این آر او کے خلاف تو مقدمہ شروع ہوا تھا لیکن نوازشریف کی تحریر کو منسوخ قرار دے دیا گیا تھا جبکہ آپ کے دستخط ایک...
  6. خرم

    مشرف کیونکر مستعفی ہوئے؟

    یہ تو کسی بہروپئے کا مذاق ہی لگتا ہے۔ یقیناً نگاہ مرد مؤمن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں لیکن یہ بازاری انداز صرف تضحیک کے لئے ہے۔
  7. خرم

    آصف زرداری نہ کھپے

    نجانے کب سمجھیں گے ہم کہ کیکر کے درخت پر انگور نہیں اُگتے؟ بڑی محنت سے کیکر کو پانی دیتے ہیں، اس کی سیوا کرتے ہیں اور پھر جب کانٹے پکتے ہیں تو دُہائی دیتے ہیں کہ ہمارے انگور کہاں ہیں؟ اب کوئی سمجھائے ان کو کہ ہم کیا کہیں؟؟؟ صاحبو ان لیس للانسان الا ما سعی قرآن کریم نے واضح فرما دیا کہ جس چیز کی...
  8. خرم

    معاہدے حدیث یا قرآن نہیں: زرداری

    ایک نام نظر نہیں آ رہا تمام تبصروں میں۔ ارے ہمت بھیا کہاں ہیں آپ؟ ادھر دیکھئے لوگ زرداری کے متعلق کتنی بُری بُری باتیں کر رہے ہیں۔ ویسے زرداری نے جو بھی کیا درست کیا لیکن الفاظ غلط تھے۔ نوازشریف کا مقصد جج بحال کرنا نہیں وزارت عظمٰی حاصل کرنا ہے۔ پرویز مشرف سے اس کی ذاتی پرخاش ہے اور اس لئے اور...
  9. خرم

    تاسف احمد فراز انتقال کر گئے

    شکریہ منصور بھیا اور کہاں ہیں آپ آجکل؟ کافی روز سے کوئی خبر ہی نہیں۔
  10. خرم

    واہ کینٹ میں خود کش حملہ

    پیاسا جی آپ سے چند سوالات کئے گئے تھے صفحہ 8 پر ان کا جواب بھی کبھی عطا کیجئے گا۔ اور آپ کا سوال اور آپکا بیان کردہ منظر غلط ہے۔ غلطی کو سرخ روشنائی سے واضح کردیا گیا ہے۔ اصل واقعہ یہ ہے کہ مشرک کے پاس ثبوت بھی ہیں اور آپ کے ہمسائے نے نہ صرف وہ قتل کئے ہیں بلکہ ان پر وہ فخر بھی کرتا ہے اور...
  11. خرم

    اور اتحاد ٹوٹ گیا

    بھیا میں تو ان تمام چالوں پر بشمول مشرف کے استعفٰی کے پہلے ہی اظہار کر چکا ہوں اور انشاء اللہ ایسا ہی ہوگا۔ وجہ صرف یہ کہ اب ان شخصیات کی اصل سے الحمد للہ کافی آگاہی ہو چکی ہے۔
  12. خرم

    کون بنے گا صدرِ پاکستان؟

    ہمت بھیا جو کچھ میں پاکستان کے نام نہاد سیاسی قائدین کے بارے میں جانتا ہوں اس کے بعد بھی اگر ان پارٹیوں میں شامل ہو جاؤں تو منافق سے کم نہ ٹھہروں گا۔ واضح رہے کہ میرا تجربہ ذاتی ہے عام لوگوں کی طرح سنی سنائی نہیں لہٰذا ان سے تو کوئی امید نہیں۔ پی پی میں شامل ہونا تو انتہائی خارج از امکان ہے کہ...
  13. خرم

    اور اتحاد ٹوٹ گیا

    کیا یہ سب غیر متوقع تھا؟ ہم تو پہلے ہی عرض کر چکے تھے لیکن چلیں اب تو بلی تھیلے سے نکل ہی آئی۔ اور ججوں سے نوازشریف کی محبت کا اظہار تو ان کے نئے صدارتی امیدوار کے نام سے ہی ظاہر ہوتا ہے۔ سعید الزماں صاحب وہی ہیں جنہوں نے نواز شریف کے ایماء پر پاکستان میں دوسرے سپریم کورٹ لگوائی تھی۔ ابھی بھی...
  14. خرم

    تاسف احمد فراز انتقال کر گئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون لیکن کیا یہ خبر مستند ہے؟ پہلے بھی ان کا کڑاکا نکال دیا تھا ہم نے محفل پر اور بعد میں وہ سلامت پائے گئے تھے۔
  15. خرم

    واہ کینٹ میں خود کش حملہ

    یہ تاثر عام ہے کہ امریکہ کے افغانستان آنے کے بعد یہ سلسلہ شروع ہوا۔ یہ تاثر غلط ہے۔ افغان طالبان نے افغانستان میں قدم جمانے کے بعد ہی اردگرد پنگے لینے شروع کردیئے تھے۔ چین جیسے ملک سے پاکستان کے تعلقات کشیدہ ہوئے ان کی وجہ سے۔ یہ سب جو آج ہو رہا ہے یہ سب بھی اس وقت کی تیاریوں کا ثمر ہے۔ یہ بھی...
  16. خرم

    واہ کینٹ میں خود کش حملہ

    واجد، پیاسا اور عبداللہ چند سوالات۔ پہلا سوال "کیا مؤمن جھوٹا ہو سکتا ہے؟" دوسرا سوال "حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالٰی کو نبی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا ہدایت کی تھی اس وقت کے بارے میں جب مسلمان انہیں شہر سے نکال دیں گے؟" تیسرا سوال "مسلمان اپنی حکومت کے معاہدوں کا پابند ہوتا ہے یا...
  17. خرم

    واہ کینٹ میں خود کش حملہ

    اس جنگ میں بہت قربانیاں دی جا چکیں اور اب بھی اگر کوئی ان ظالمان کو اپنا سمجھنے کی بات کرتا ہے تو اسے ان تمام جانوں کا حساب دینا ہوگا۔ جنگ یا تو جیتی جاتی ہے اور یا ہاری جاتی ہے اور ہم ظالمان کے خلاف حالت جنگ میں ہیں۔ یہ نہ پہلے معصوم تھے اور نہ اب معصوم ہیں۔ ان کا مقصد حیات ایک جنگلی اور...
  18. خرم

    کون بنے گا صدرِ پاکستان؟

    ظہور بھیا۔ زبان ٹھونسی تو نہیں جاتی نا۔ اور کچھ تنگ دلی سی لگتی ہے کہ اگر ہماری زبان نہ بولی تو تم ہم سے ہی نہیں۔ سندھ کا دامن ایک اور زبان کو قبول نہیں کرسکتا کیا؟ میرے خیال میں تو یہ اتنا تنگ نہیں۔ اگر قوم بننا ہے تو ہر ایک کو اپنانا ہوگا۔ اردو، سندھی، پنجابی، پشتو، شنیا، بلوچی، سرائیکی سب کو...
  19. خرم

    کون بنے گا صدرِ پاکستان؟

    بھیا دنیا کا ہر مذہب جنت میں لےجانے کی بات کرتا ہے لیکن جنت میں تو صرف مسلمان ہی جائیں گے۔ اسی طرح کہتی تو ہر پارٹی ہے لیکن ہم انشاء اللہ کرکے دکھائیں گے۔ شامل ہوں گے نا آپ ہمارے ساتھ؟
  20. خرم

    سرخاب اتنا گم نام کیوں

    تو بھیا آپ سے کس نے کہا کہ سرخاب اصل میں ہوتا ہے؟ یہ بھی ایک ماورائی پرندہ ہے۔ زیک بھیا نے یہی تو مذاق کیا تھا :)
Top