نتائج تلاش

  1. خرم

    واہ کینٹ میں خود کش حملہ

    بات پھر واہ کینٹ کے خودکش حملوں سے امریکہ کی طرف مڑ جاتی ہے۔ بات تو صرف اتنی سے ہے کہ ظالمان نے گناہ کیا اور اسلام سے ان سب باتوں کا کوئی تعلق نہیں اور ان اقدامات کا صدور کرنے کرنے والے، ان پر اکسانے والے اور ان کی حمایت کرنے والے سب اسلام سے دور اور دین کے دائرہ سے خارج ہیں۔ کیا ہم اس بات پر...
  2. خرم

    مبارکباد عبدالرحمن سید کو سالگرہ مبارک

    بات تو ٹھیک ہے بھیا لیکن وہ جو واصف علی واصف صاحب فرماتے ہیں کہ سانس کی آری زندگی کے شجر کو ہر وقت کاٹتی رہتی ہے سو جانا تو ٹھہر گیا۔ اس ایک گرہ کے کم ہونے سے کتنی ہی باتیں آپ کے علم میں آئیں، کتنا ہی وقت آپ نے اپنے مالک کو خوش کرنے میں گزارا۔ سو شکریہ اور خوشی کی بات تو ہوتی ہے نا کہ اتنا وقت...
  3. خرم

    باجوڑ میں قبائلیوں کا طالبان کے خلاف اقدام

    بجا ارشاد۔ قومی سطح پر ایک منصف اور منظم معاشرہ کی تشکیل کے بغیر یہ گھن چکر ختم نہیں ہوگا اور ایک مجموعی طور پر منصف اور منظم معاشرہ ہی اغیار کی ناانصافیوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہونے کی ہمت رکھتا ہے۔
  4. خرم

    زرداری صاحب سے تین کروڑ ڈالر کمائیے

    ویسے حق حلال کی کمانے والے پاکستان میں ہیں‌کتنے؟ کسی کے پاس اس سوال کا جواب ہے؟ آجکل کونسے نمبر پر جا رہے ہیں ہم کرپشن میں؟
  5. خرم

    ’عورتوں کوزندہ دفن کرنا روایات کی پاسداری‘

    وہ جو جہاد کے نام لیوا ہیں، ان میں سے کوئی دکھائی نہیں‌پڑا ابھی تلک۔ کیا اس معاملہ میں بھی کسی جہاد کا حکم لگتا ہے؟
  6. خرم

    مبارکباد عبدالرحمن سید کو سالگرہ مبارک

    عبد الرحمٰن صاحب بہت مبارک یہ نئی گرہ آپ کو۔
  7. خرم

    پولر بئیر یعنی قطبی ریچھ

    لوجی کرلو گل۔ ارے بھائی رہتے آپ ہیں کینیڈا میں اور پوچھ فن لینڈ والوں‌سے رہے ہیں کہ کیا ہوتا ہے؟ :)
  8. خرم

    باجوڑ میں قبائلیوں کا طالبان کے خلاف اقدام

    ان ظالمان کی سرکوبی کے لئے یہی طریقہ درست ہے۔ یا تو یہ ہمیشہ کے لئے تائب ہو جائیں‌یا جلد از جلد واصل جہنم ہوں اور اس مقصد کے لئے ہر قربانی چھوٹی ہے۔
  9. خرم

    زرداری صاحب سے تین کروڑ ڈالر کمائیے

    تو کیا ہوا؟ سب ہی تو ناجائز دولت کماتے ہیں پاکستان میں۔ زرداری نے حصہ بقدر جثہ کے اصول پر زیادہ سمیٹ لی تو کیا بُری بات؟ عوام کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ زرداری پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں اور وہ ان کا سچا اور کھرا لیڈر ہے۔ ویسے بھی ان کے خلاف کبھی بھی کچھ ثابت نہیں ہوسکا اور نہ شائد ہو سکے گا۔...
  10. خرم

    مبارکباد رمضان مبارک ۔

    تمام مسلمانوں کو ماہِ صیام مبارک۔
  11. خرم

    واہ کینٹ میں خود کش حملہ

    بہنا کیسی بات کرتی ہیں آپ؟ کھلے دل سے کیوں سوچیں ہم بھلا؟ ہمیں تو صرف یہ پتہ ہے کہ پاکستان کی مہنگائی، رشوت ستانی، اقربا پروری، انصاف کی عدم فراہمی، خواتین کا زندہ درگور کیا جانا، سکولوں کو بموں سے اُڑانا، فوجیوں‌کو ذبح کرنا، خودکش بم دھماکے کرنا، مساجد میں اسلحہ بند ہو کر مقابلے کرنا سب کچھ...
  12. خرم

    واہ کینٹ میں خود کش حملہ

    بات تو بہت اچھی ہے سعد آپکی لیکن مسئلہ یہی ہے کہ نظریہ سے بات کا رُخ شخصیت یا ملک کی طرف موڑ دیا جاتا ہے۔ آسانی رہتی ہے کچھ دوستوں‌کو۔ اب اگر میں بُرا ہوگیا تو اس سے آپ تو اچھے نہیں ہو جائیں گے؟ لیکن خیر یہ تو کمزور قوموں اور بیمار معاشروں کا طریقہ ہوتا ہی ہے۔ اوروں کی بات نہ سُنو، ان پر کیچڑ...
  13. خرم

    تعارف السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

    محفل میں خوش آمدید۔
  14. خرم

    مزاحیہ شاعری

    وہ ایک گانے کا مکھڑا ہے چھُپ گیا بدلی کے پیچھے چاند بھی شرما گیا آپ کو دیکھا تو حوروں کو پسینہ آگیا اس پر سال گزشتہ ہم نے کہا تھا چھپ گیا کھُرلی کے پیچھے سانڈ بھی گھبرا گیا آپ کو دیکھا تو بھوتوں کو پسینہ آگیا
  15. خرم

    مبارکباد ماورا کو سالگرہ مبارک

    بہت مبارک ماوراء بہنا۔ اللہ کریم آپ کی زندگی کے ہر دن کو سعد اور سعید بنائے۔ آمین۔
  16. خرم

    مشرف کا روزگار

    ایک پیشن گوئی ہم بھی کئے دیتے ہیں۔ سال 2012 سے پہلے پہلے پاکستانی قوم مشرف کے فراق میں تڑپنے لگ پڑے گی۔ اور شائد وہ تب تک پاکستان کے وزیر اعظم بھی بن جائیں۔ اس کی وجہ مشرف کی کوئی خوبی نہیں ہمارا قومی مزاج ہے۔
  17. خرم

    ہماری غیرتوں کا ایک اور جنازہ

    دراصل ہم پاکستانی عدالتی انصاف کے زیادہ عادی نہیں ہیں اس لئے متذبذب ہیں۔ آہستہ آہستہ جب معاملات صاف ہوتے جائیں گے تو سب کو اطمینان ہوتا جائے گا۔ عدالت سے جھوٹ بولنے پر تو امریکی صدر بھی نوکری سے ہاتھ دھو سکتا ہے باقی اہلکاروں کی بات ہی کیا۔ خیر نئی چیز ہے، ابھی اعتبار آتے آتے آئے گا۔
  18. خرم

    واہ کینٹ میں خود کش حملہ

    سعد بھائی اخلاقی نہیں مذہبی معیار سے اچھا نہیں لگتا۔ اب انشاء اللہ صحبت رہے گی تو پھر ہماری گنجلگ باتیں آپ کو آسانی سے سمجھ آنے لگ جائیں گی۔ ابھی تو ابتداء ہے۔ :)
  19. خرم

    جہاد رحمت یا فساد؟

    پیاسا جی یہ روش تو پرانی معلوم ہے ہمیں۔ سوالوں کے جواب سے کنی کترا کر سوال کرنے والی کی ذات پر رکیک حملے شروع کردو۔ خیر جو اسلام کا ورژن آپ کو رٹایا جاتا ہے اس میں اور کسی بات کی توقع بھی کیا۔ اللہ کریم توفیق عطا فرمائے ہم تو مقدور بھر کوشش کرتے ہیں کہ اسوۃ رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قریب کی...
  20. خرم

    زرداری صاحب کی ذہنی صحت کے بارے میں شکوک و شبہات

    ہمت بھائی بچارے اگر سچا بھی کہہ دیں تو کیا ہوگا؟ زرداری نے تو پھر بھی صدر بن جانا ہے۔ اور یہ امراض تو ہمارے رہنماؤں کو تبھی ہوتے ہیں جب جیل یا عدالت میں ہوں، اقتدار کی گدڑ سنگھی تو غلام محمد ایسے معذور کو کئی برس پاکستان کا گورنر جنرل بنا گئی تھی، زرداری تو خیر سے بات کر لیتے ہیں‌ابھی۔
Top