مظفر حنفی ہمارے عہد کے ایک اہم شاعر ہیں۔ اسی سلسلے میں شاد عارفی کو بھی لیا جانا چاہئے۔ میرے پاس شاد عارفی کی ایک کتاب ہے لیکن مظفر حنفی کو تفصیلاً پڑھنے کا اشتیاق تا حال باقی ہے۔
دیکھنا ہیں فرزانہ ہمیں کب یہ موقع فراہم کرتی ہیں،
سمجھتے ہیں، کسی ساحل نشیں کی شوخی ہے
جو رازِ مستئ موجِ رواں سمجھتے ہیں
جو ان کی بزمِ نوازش میں ہم کو مل نہ سکا
اس ایک لمحے کو ہم جاوداں سمجھتے ہیں
محب ملی ہے مجھے عمر بھر کی سعی کے بعد
وہ مرگ لوگ جسے ناگہاں سمجھتے ہیں