نتائج تلاش

  1. اظہرالحق

    آج کا دور، مستقبل کی داستانِ عبرت

    جی ہاں!!! سچی بات ہے اور اسکا آغاز ہو چکا ہے ، مودودی صاحب کی کتب میں کافی ایسی “بشارتیں“ ہیں ۔ ۔ آج ہی کی ایک خبر ہے کہ موجودہ پوپ نے “ڈراون کی ارتقا“ کی تھیوری کو رد کرتے ہوئے “انٹیلیجنس ارتقا“ کو مان لیا ہے ۔ ۔ الحاد تو خود ۔ ۔ہی شکنجے میں دھنسا جا رہا ہے اللہ ہم پر رحم کرے (آمین)
  2. اظہرالحق

    ڈاکٹر قدیر خان کا کینسر ۔ ۔ ۔

    سب سے پہلی بات جس فارمولے کی بات آپ کر رہے ہیں وہ دراصل یورنیم کی افزردگی کا فارمولہ ہے جو اردو سائنس کالج کے پروفیسر “قادر بخش“ کا ہے جو فزکس کے بہت اچھے استاد ہیں اور یہ ہی فارمولہ کہوٹہ میں استعمال کیا گیا تھا ، جو اب صرف دو ممالک استعمال کر رہے ہیں پاکستان اور کنیڈا اور اسکے پیٹنٹ کے دعوے...
  3. اظہرالحق

    ڈاکٹر قدیر خان کا کینسر ۔ ۔ ۔

    دوستو پچھلے سال میں پنڈی میں تھا جب ڈاکٹر صاحب کی انجیو گرافی ہوئی تھی ، اور میں اتفاق سے اسی ہسپتال میں موجود تھا ، مجھے پتہ ہے ڈاکٹر صاحب کو دل کی تکلیف تھی ، مگر یہ کینسر والے شوشے پے ابھی یقین نہیں آتا ۔ ۔ ۔ خیر اللہ انہیں لمبی زندگی دے ۔ ۔ ابھی پاکستان کو انکی ضرورت ہے ۔ ۔
  4. اظہرالحق

    ڈاکٹر قدیر خان کا کینسر ۔ ۔ ۔

    خبروں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی نیوکلیر کے بانی ڈاکٹر قدیر کو مثانے کا کینسر ہو گیا ہے اور حکومت انکا “بہترین“ علاج کر رہی ہے ۔ ۔ ۔ میری رائے کے مطابق یہ مستقبل کی منصوبہ بندی ہو سکتی ہے ، یا تو ڈاکٹر صاحب کو دنیا سے جلد فارغ کر دیا جائے گا یا پھر انکا علاج امریکا میں کروایا جائے گا ۔ ۔...
  5. اظہرالحق

    ہماری حکمت عملی؟؟

    آج روزنامہ جنگ میں پروفیسر حسنین کاظمی کا یہ کالم ، یہاں ہونے والی مباحث کا ہی حصہ لگا ، پروفیسر صاحب میرے استاد بھی رہے ہیں ، علامہ اقبال کالج (کراچی) کے پرنسپل تھے ۔ ۔ ۔ اور انکے بارے میں میں میں صرف اتنا کہوں گا کہ کاش یہ شخص ہمارے سارے تعلیمی اداروں کا پرنسپل ہوتا ۔ ۔ ۔ ----------------...
  6. اظہرالحق

    یہ کہانی پھر سہی ۔ ۔ ۔

    اخلاق احمد ہمارے ان گنے چنے گلوکاروں میں سے تھے جن کی آواز ہمیشہ جادو جگاتی ہے ۔ ۔ ۔ ہماری فلموں کی موسیقی اور شاعری کا واقعہ ہی کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ انکے لکھنے والے باقاعدہ ادبی ذوق رکھتے تھے اور ادب میں انکا مقام تھا ۔ ۔۔ مسرور انور ہوں یا منیر نیازی ہر ایک کا اپنا رنگ ہے ، ایسا ہی ایک...
  7. اظہرالحق

    جشنِ آزادی

    میں 14 اگست 1998 کو امارات میں آیا تھا ۔ ۔ ۔ اور 14 اگست 1999 کو اپنی کمپنی میں ایک روایت ڈالی تھی ۔۔ ہم صرف 4 پاکستانی تھے یہاں اور باقی سب اسٹاف انڈین اور عرب تھا ، ہم چاروں نے پچھلے 8 سالوں سے یہ روایت قائم کی ہے کہ ہر سال 14 اگست کو مٹھائی بانٹتے ہیں (ساری کمپنی میں اور اس میں اب ماشااللہ...
  8. اظہرالحق

    جماعت الدعوہ اور لشکرِ طیبہ

    بہت مشکل ہے ، مگر ناممکن نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ سارہ آپ جہاد کے بارے میں بتانا چاہتی ہیں ، کیوں؟ یہاں سب جانتے ہیں کہ اس وقت بحثیت مسلمان ہم سب پر جہاد فرض ہے بلکہ واجب ہے ، مگر اپنی دنیاوی لگن کی وجہ سے ہم اس سے انکار کے ہزار بہانے تراش لیتے ہیں ۔ ۔ قرآن کے ترجمے کی بات ہوئی ، بھائی لوگ بہت ساری...
  9. اظہرالحق

    آؤ اک پیماں باندھیں

    آؤ اک پیماں باندھیں آؤ اک ارماں چاہیں اپنی زمیں اور آسماں اپنا آؤ اس سائباں آئیں روشن کوئی شمع کریں پھولوں کو آؤ سینچیں تاروں بھرا آسماں روشن آؤ چاند کو دیکھیں وفا دھرتی کی امانت ہے وفا سے دھرتی کو بھر دیں نفرت کا نام و نشاں نہ ہو آؤ کچھ اب یہ سوچیں اپنے خون پسینے سے اس دیس کو...
  10. اظہرالحق

    میرے لڑکے تھے بے کار ۔ ۔

    وطن سے باہر روزی روزگار کے لئے ہم لوگ آتے ہیں ، مگر کچھ لوگ اس کو بھی معاشرے میں تضادات کی وجہ بنا دیتے ہیں، زیادہ کے لالچ میں اپنا سب کچھ لٹا دیتے ہیں ۔ ۔ جس میں عزت نفس بھی ہے ۔ ۔ ففٹی ففٹی کا یہ گیت بھی ایسی ہی مثال ہے ۔ ۔ ۔ ------------------------------------------------------ میرے...
  11. اظہرالحق

    ہزار بار منع کیا ۔ ۔ ۔

    ففٹی ففٹی پاکستان ٹی وی کا ایسا پروگرام تھا جو گلیاں سنسان کر دیتا تھا ۔ ۔ انہیں دنوں کی یاد کا ایک گیت ۔ ۔ ۔ شاید آپ کو ماجد جہانگیر اور اسمائیل تارا ۔ ۔ کا وہ روپ بھی یاد آ جائے ۔۔ جو ہر چھوٹے بڑے کے ہونٹوں پر مسکراہٹ دیتا تھا ۔ ۔ اور معاشرے کے تلخ حقائق بھی سامنے آ جاتے ۔ ۔ ۔ “راشن کا...
  12. اظہرالحق

    انتخاب

    گو گو گو ۔ ۔ ۔ کمانڈر کی آواز نے مجھے جیسے چونکا دیا ۔ ۔ ہم سب باری باری ہیلی کاپٹر سے کود گئے ۔۔ ۔ ہمیں بتایا گیا تھا کہ گوریلا فوج ہمیں فضا میں ہی نشانہ بنا سکتی ہے اسلئے میں نے اپنی مشین گن مضبوطی سے پکڑ لی اور چوکنا ہو گیا ۔ ۔ چاروں طرف ویرانی سی تھی ، اوپر سے ایسا لگتا تھا اس زمین پر...
  13. اظہرالحق

    قیصرانی کے چند سوالات پر تبصرہ جات

    میرے خیال میں قیصرانی کے بہت سارے نہیں ایک ہی سوال ہے اور وہ ہے مسلمان آج کے دور میں (حالات کی وجہ سے) اسلامی تعلیمات کو کیسے سمجھ رہے ہیں؟ ------------------------------------------------------------------------- یا اسے دوسری طرح سے لیں تو غیر مسلم ، مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات کا...
  14. اظہرالحق

    ہم مسلمان ہیں !!!

    دوستوں کے جواب تو آپ بھی دیکھ رہے ہو قیصرانی بھائی بات سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی ۔۔ ۔ میں تو آج یہ ہی کہوں گا ہنسو آج اتنا کہ اس شور میں صدا سسکیوں کی سنائی نہ دے
  15. اظہرالحق

    ہم مسلمان ہیں !!!

    بہت اچھے زکریا !! لگتا ہے سارے دوستوں میں صرف آپ ہی میری بات سمجھے ہو شکریہ
  16. اظہرالحق

    ہم مسلمان ہیں !!!

    حضرت علی(ر) کا قول ہے یہ نہ دیکھو کہ “کون“ کہ رہا ہے یہ دیکھو “کیا“ کہ رہا ہے !!! باقی آپ مجھ سے “نفرت“ کر لیں مگر جو میں کہتا ہوں اسے کبھی سوچیے گا ضرور!!
  17. اظہرالحق

    ہم مسلمان ہیں !!!

    ذرا اسلام کے احکام ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان کے ساتھ تعلق کے بارے میں پڑھیں اور پھر صرف ایک جملہ سوچیں ہم مسلمان ہیں‌ دیکھیے گا کتنی ہنسی آئے گی !!!
  18. اظہرالحق

    لبنان پکار رہا ہے۔انسانیت کہاں ہے؟

    اتنی اچھی نیند آئی ہے کیوں جگاتے ہو ہم کو یہ عریاں تصویریں دکھا کہ کیوں جلاتے ہو ہم کو ہمارے خواب حسیں چہرے وہ مغرب کی مٹی کے مجسم وہ ہنود و یہود کی چنچل وہ کافر اداؤں کی ہلچل یہ کٹے پٹھے ہونٹ یہ لاشیں کیوں دکھاتے ہو ہم کو سونے چاندی کے گھر ہمارے جن میں شیشہ گری کے تارے جن میں...
  19. اظہرالحق

    موت اور زندگی

    ہم بہت کچھ کر رہے ہیں ، اسی فورم کو لے لیں ، سوائے دو ایک کو چھوڑ کہ کوئی بھی ادھر اس مسلئے پر بولنا ہی نہیں چاہتا ، کنونکہ ڈر ہے کہ اس پر بھی کہیں “بنیاد پرست“ کا لیبل نہ لگ جائے ، اور جو بول رہے ہیں ، انہیں کہا جاتا ہے کہ وہ “سبق“ پڑھا رہے ہیں ۔ ۔ یہ صرف اس فورم کا نہیں جتنی بھی سائیٹس ہیں...
  20. اظہرالحق

    آؤ نوحہ کریں

    شکریہ جاوید آپکے جواب کا ، نہیں میں مایوس نہیں ہوں ، اور نہ ہی یہ مشورہ مایوسی کا نقیب ہے ، اصل میں یہ صرف ہماری خاموشی کی سزا ہے ، اس خودکشی کا مطلب وہ نہیں جو آپ نے سمجھا ہے ، (معذرت کے ساتھ) بلکہ یہ وہ خودکشی ہے جو ہم سب کرنا چاہ رہے ہیں ، “خاموش“ رہ کر ۔ ۔ آپ نے اس نظم کا انجام دیکھا...
Top