نتائج تلاش

  1. علوی امجد

    متن رینڈر کرنے کا دورانیہ

    ماشاء اللہ ! اس کا مطلب ہے ایشیا نسخ اس نستعلیق فانٹ سے بہت اچھا ہے۔ کاش! آپ کسی نستعلیق فانٹ سے بھی اس کا موازنہ دکھا دیتے۔
  2. علوی امجد

    علوی نستعلیق فونٹ کے لئے کی بورڈ ۔۔۔لیکن کونسا؟؟

    جی ہاں اگر ایک دھاگے میں یہ سارے الفاظ اکٹھے ہوجائیں تو انہیں ٹھیک کرنا آسان ہوگا۔ یہاں میں دیکھ رہا ہوں مختلف مسائل کو مختلف دھاگوں میں بیان کیا گیا ہے۔
  3. علوی امجد

    علوی نستعلیق بمقابلہ نفیس نستعلیق

    جی ہاں نظامی صاحب! یہ وہ اصل چیز تھی جس کے لئے اس فانٹ پر محنت کی گئی تھی ۔ کیا آپ یقین کریں گے کہ میرے پاس انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 تھا جس پر اس کا رزلٹ دیکھ کر مجھے اس کے ویب پر کارکردگی کا کوئی یقین نہ تھا۔ لیکن آج یعنی 3نومبر کو فانٹ کے ریلیز کے ایک دن بعد جب میں نے آپ دوستوں سے سن کر انٹرنیٹ...
  4. علوی امجد

    علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

    میں بصد معذرت خواہ ہوں کہ ابتدائی تحریر میں جوش و جذبے کی انتہاء کے دوران میں آپ کا اور برادر خاور بلال کا شکریہ ادا کرنا سہواًرہ گیا جنہوں نے اس فانٹ کے لئے خوبصورت ٹائٹیل ڈیزائن کرکے اس کی خوبصورتی کو مزید چار چاند لگائے۔ اللہ آپ دونوں برادران کو اس کارِخیر کا اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین
  5. علوی امجد

    علوی نستعلیق فونٹ کی ویب پر ٹیسٹنگ

    اصل میں اس میں سپیس دو جگہ ڈیفائن کیا گیا تھا۔ اردو کے لئے الگ اور انگلش کے لئے الگ۔ کیونکہ اکثر اردو کے فانٹس میں سپیس کو کم سے کم رکھ کر اردو کے لئے الفاظ کے درمیانی وقفے کو ختم کیا جاتا ہے۔ یہاں اس فانٹ میں دو سپیس ڈیفائن ہوئے ہیں۔ انگلش کے لئے الگ جو کہ تھوڑا سا زیادہ ہے جبکہ اردو کے الگ...
  6. علوی امجد

    علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

    میں محفل کے اس فورم پر آپ سب ساتھیوں کے خلوص کا انتہائی مشکور ہوں کہ جنہوں نے اس فانٹ کو پسند کیااور سراہا۔ یقینا میری سوچ سے بڑھ کر اس کی پذیرائی کی گئی۔ جس کے لئے میں ممنون ہوں۔ پہلی کاوش ہونے کے ناطے اس میں میں کچھ خامیوں اور تشنگی محسوس ہوتی ہے جس کی نشاندہی بھی کی جارہی ہے۔ انشاء اللہ وقت...
  7. علوی امجد

    علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

    میرے پاس چونکہ لینکس نہیں ہے اس لئے مجھے اس کے رزلٹ کا کچھ پتہ نہیں تھا۔ آپ کے پاس صرف ایک "د اور ر" کا ٹیبل مسئلہ دے رہا ہے۔ اور مجھے اس کا اندازہ بھی ہے کہ وہ کیوں ایسا دے رہا ہے۔ انشاءاللھ میں اس کو ٹھیک کرکے اپ لوڈ کردوں‌گا۔
  8. علوی امجد

    علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

    میرے خیال میں نون غنہ کی ابتدائی شکل نہیں ہوتی۔ اس لئے میں اس کی سپورٹ مہیا نہیں کی۔آپ اس کو ن سے لکھ لیں۔ آنحضرت
  9. علوی امجد

    علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

    17,000 لیگیچرز جگہ تو لیتے ہیں۔بس ایک دفعہ ڈاون لوڈ کی زحمت ہے پھر دیکھیئے گا۔
  10. علوی امجد

    علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

    کاروانِ عہد "طلوع اردو" فاروق سرور خان 23 مارچ 1988 یونیورسٹی آف سنسناٹی میں 1981 کے پہلے کوارٹر کے دوران میں نے انٹر ایکٹیو کمپیوٹر گرافکس کے آخری ٹیسٹ کے لئے ڈاکٹر برگس نے کلاس کو اپنی پسند سے کسی بھی ممکنہ تصویر، آؤٹ لائین ، سکائی لائین یا کسی بھی قسم کے شیپ کو فارمولوں اور پروگرامز کی...
  11. علوی امجد

    crulpکی اردو لغت کیسے ڈاؤن لوڈ کروں ؟

    ماشاء اللہ اچھی لغت ہے۔ اس لغت کے حوالے سے میں دو باتیں پوچھنا چاہوں گا۔ ایک تو یہ کمپیوٹر کی سپیڈ کو بہت سلو کردیتا ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے۔ دوسرا کیا اس میں کوئی ایسا آپشن ہے کہ ڈیفالٹ نفیس نستعلیق فانٹ کو بدلا جاسکے۔
  12. علوی امجد

    ! علوی نستعلیق کے اسکرین شارٹس !

    جی ہاں یہ صرف ٹیسٹنگ کے لئے اپنی سٹائل شیٹ ڈیفائن کرکے براوزر کو زبردستی یہ فانٹ دکھانے پر مجبور کیا گیا ہے۔ درحقیقت ان تمام ویب سائٹس کی اپنی ایک مخصوص سٹائل شیٹ ہوتی ہے جو کہ ان میں استعمال کردہ فانٹس کو مدنظر رکھ کر بنائی جاتی ہے ان میں زیادہ تر نسخ فانٹ کو بنیاد بنا کر بنائی گئی ہیں۔ اس لئے...
  13. علوی امجد

    ! علوی نستعلیق کے اسکرین شارٹس !

    اس فانٹ کے حوالے سے کچھ دنوں سے اردو محفل اور دیگر فورمز پر جو میں بحث و مباحثہ دیکھ رہا ھوں وہ صرف اور صرف اس کی ویب پر کارکردگی پر ہورہا ھے میرا خیال ہے کہ میں اس فانٹ کے حوالے سے ایک بات ضرور واضع کردوں کہ اس فانٹ پر کام کے آغاز میں جو سوچ تھی وہ صرف یہ تھی کہ مائکروسافٹ ورڈ کے لئے ایک ایسا...
  14. علوی امجد

    ! علوی نستعلیق کے اسکرین شارٹس !

    ارادہ تو تھا کہ جمعۃ المبارک کو ریلیز کردوں لیکن شائد ایسا ممکن نہ ہوپائے گا۔ کچھ مسائل ہیں جن کو درست کرنے میں وقت لگ رہا ھے۔ انشاء اللہ اگلے چند دن میں امید ہے کہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔
  15. علوی امجد

    ! علوی نستعلیق کے اسکرین شارٹس !

    انشاء اللہ چند دن انتظار کرلیں۔ پھر آپ اسے خود بھی استعمال کرکے دیکھ سکتے ھیں۔
  16. علوی امجد

    آئیے 450 قراء کی آواز میں قرآن مجید کی کوئی بھی سورت سنیں

    ماشاء اللہ بہت اچھی ویب سائٹ ھے۔ مجھے بھی عرصے سے ایسی ویب سائٹ کی تلاش تھی جہاں اتنے بہت سے قاریان قرآن کی خوش الحان آوازیں یکجا مل جائیں۔ بہت شکریہ اتنے عمدہ ویب سائٹ شیئر کرنے کا۔
  17. علوی امجد

    نستعلیق اور اردو

    آپ خوشی سے عید کی تیاریاں کرلیں لیکن کوشش کریں کے عید پر صرف میٹھا پکوان ھی بنے۔ سچی بات ھے کہ آپ کے بعض دوستوں سے ڈر لگتا ھے جو کسی کی انتہائی محنت کو زیرو سے ضرب دینے میں مہارت تامہ رکھتے ھیں اور بلاوجہ کی تنقید کرنے بیٹھ جاتے ہیں۔
  18. علوی امجد

    نستعلیق اور اردو

    چلیں انشاء اللہ میں کوشش کرتا ہوں کہ اسی ہفتے علوی نستعلیق کا تجرباتی ورژن ریلیز کردوں۔
  19. علوی امجد

    نستعلیق اور اردو

    ان دنوں کچھ ٹریننگ اور ورکشاپس کی وجہ سے مصروفیات کی زیادتی ھے اور کچھ اس فانٹ میں سامنے والے ایک چھوٹے سے مسئلے کی وجہ بھی ھے۔ انشاء اللہ بہت جلد اس کو ٹھیک کرکے علوی نستعلیق کو منظر عام پر لانے کا ارادہ ھے۔
  20. علوی امجد

    فونٹ ایک مکمل قرآن پبلشنگ سسٹم

    ماہ مبارک رمضان کی اس مبارک شب کو قرآن پاک کے لئے ایک مکمل اوپن ٹائپ نسخ فانٹ ریلیز کرنے کی سعادت حاصل کررھا ہوں۔ جو کہ نہ صرف مکمل قرآنی علامات پرمشتمل ھے بلکہ روایتی برصغیری قرآنی اسلوب نگارش کا آئینہ دار بھی۔ فانٹ کا لنک...
Top