عمر ہے کہ ہر گزرتی گھڑی کے ساتھ بیتی جارہی ہے اگلے پل کا بھروسا نہیں ہے بال نہیں بلکہ چاندی کے تاروں کے لچھے غائب ہوتے جارہے ہیں۔ نقلی بتیسی بھی اب تو چوبیسی میں بدل گئی ہے۔ ہاتھوں میں رعشے کے سبب کی بورڈ ایک جگہ ٹکتا نہیں۔ منہ میں دانت اور پیٹ میں آنت نہیں۔ بقول یوسفی “حافظہ و ہاضمہ کا یہ حال...