نتائج تلاش

  1. رضوان

    (آبِ گم) تبصرے اور تجاویز

    لیجیے جناب خیر سے آبِ گم کا ایک اور باب “دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ“ پایہ تکمیل کو پہنچا۔ اب صرف دو ابواب باقی ہیں۔ لکھنے کے لیے۔ جو چار ابواب لکھے گئے ہیں ان کی پروف ریڈنگ کے لیے بھی عکس بندی کر لی ہے جو مجاہد مجاہدہ پروف ریڈنگ کرنا چاہیں ان کو بھجوادوں گا۔ ًمحب اب آپ کیا گل افشانی...
  2. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    نصیحت میں فضیحت! سچ پوچھیے تو انھیں ایمان داری کا پہلا سبق، لغوی اور معنوی دونوں اعتبار سے، جوہر الہ آبادی نے ہی پڑھایا تھا۔ ہمارا اشارہ مولوی محمد اسماعیل میرٹھی کی نظم “ ایمان دار لڑکا“ کی طرف ہے۔ یہ نظم دراصل ایک ایمان دار لڑکے کا قصیدہ ہے جو ہمیں بھی پڑھایا گیا تھا۔ اس کا قصّہ یہ ہے کہ ایک...
  3. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    لو، وہ بھی کہتے ہیں کہ “ یہ بے ننگ و نام ہے!“ مولی مجّن نے اس نوٹس کی کاپی اطلاعاً ان تمام شعرا کو بھیجی جنھوں نے اس یادگار مشاعرے میں شرکت کی تھی۔ تین چار کو چھوڑ کر سب کے سب شاعر بشارت کے پیچھے پڑ گئے کہ لاؤ ہمارے حصّے کی رقم۔ ایک خستہ حال شاعر تو کوسنوں پر اُتر آیا۔ کہنے لگا جو دوسرے شاعر...
  4. رضوان

    آپس کی باتیں

    بس باقی دھندے بھی ساتھ ساتھ چل رہے ہیں اس لیے۔ ابھی تو چار پڑیں ہیں پھر چاندنی شروع ہوجائے گی۔
  5. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    سگِ مردم گزیدہ بشارت کی رہی سہی مدافعت کا لڑکھڑاتا قلعہ ڈھانے کے لیے مولی مجّن نے نوٹس کے آخری پیرا گراف میں ایک ٹائم بم رکھوادیا۔ لکھا تھا کہ جہاں آپ نے محکمہ تعلیمات کو اپنے خط کی نقل ارسال کی، وہاں اس کے علم میں یہ بات بھی لانی چاہیے تھی کہ آپ نے اپنے کتّے کا نام سرکارِ بریطانیہ کے گورنر...
  6. رضوان

    [کتابوں کی تکمیل] بحث

    مرحبا وہاب اردو بچے تمہیں دعائیں دیں گے۔ ہم تو دے ہی رہے ہیں بعض اوقات ڈر لگتا ہے کہ کہیں آپ بھی ہماری طرح گپ شپ میں نہ پڑجاؤ۔ اللہ تمہیں بری صحبت اور نظرِ بد سے بچائے۔ لگے رہو مزید جواب لکھنے کی ضرورت نہیں ہے دل کو دل سے راہ ہوتی ہے۔ :wink:
  7. رضوان

    آپس کی باتیں

    فریب کسی بھولے بھالے کو فریب دو نبیل تھوڑی آئے گا جھانسے میں ظفری کو گھیرتے ہیں ابھی بالکا سا تو ہے :wink:
  8. رضوان

    آپس کی باتیں

    [rainbow:13dfa63c74]کامیابی تمہارے قلم اور قدم چومے[/rainbow:13dfa63c74]
  9. رضوان

    آپس کی باتیں

    کون آجائیں پہیلیاں تو نا بھجھواؤ۔ پہیلیوں کا دھاگا الگ ہے۔
  10. رضوان

    [کتابوں کی تکمیل] بحث

    نہیں میں اس معاملے میں انتہائی سنجیدہ ہوں کہ بار بار کام روکا نہ جائے اور کام کے معاملے میں کسی کی دلآزاری نا ہو۔ ٹائپنگ ٹیم کی اپنی کاوشیں ہیں باقی مرحلے بعد کی باتیں ہیں۔ دو کتب کی ٹائپنگ ختم ہوچکی۔ ہمیں اور نئی کتابیں شروع کرنی چاہییں۔ کتابوں کے انتخاب میں لکھنے والی / والے کی پسندیدگی...
  11. رضوان

    نیوز کاسٹر کا اپنے محبوب کے نام خط۔

    یہ 23 ممبران نے پڑھا ہے۔ تبصرے تو باری آنے پر دیے جاتے ہیں۔ محب مجھے تو لگتا ہے کہ کسی نیوز کاسٹر کے پرس سے چرا کر کسی نے میگزین میں چھپوایا ہوگا بس نام تبدیل کر دیا۔
  12. رضوان

    آپس کی باتیں

    کوئی بات نہیں ایسی کوئی اہم بات نہیں تھی۔ :)
  13. رضوان

    آپس کی باتیں

    قیصرانی، ماوراء کیا باتیں خدانخوستہ ختم ہوگئیں؟ یا پھر کوئی لڑائی چھیڑی جائے کیا خیال ہے؟؟ جویریہ کا تو جانے کا وقت ہے کہ رات بہت ڈھل چکی سوات میں تو لوگ جلدی سو جانے کے عادی ہوتے ہیں کیوں جویریہ؟
  14. رضوان

    اردو کا آغاز اور ارتقاء

    زیف صاحب ،آپ کے منھ میں گھی شکر، جب اردو کی بات ہو تو اردو ہی میں سجتی ہے۔ ایک سوال ہے کہ کیا کھڑی بولی اور بھوجپوری میں بھی کیا کوئی ربط ہے؟ کیا پوربی زبانیں (یا بولیاں) اردو کی ماخذ نہیں ؟
  15. رضوان

    آپس کی باتیں

    نہیں ماوراء لائبیریری ہی کے کام میں مصروف ہے اس کے بعد یہاں آئیں شاید یا آنے والا کون3 پر جائیں گی ۔ وہاں تالے کے ساتھ ہی نیا پتہ بھی لکھ دیتے نا کہ جن کو معلوم نا ہو وہ کیا پڑوسیوں سے پوچھیں گے کہ اس دھاگے والے کہاں گئے۔( ادھار واپس لینا تھا) بلکہ ماوراء نے جن برتنوں میں بریانی بھجوائی تھی وہ...
  16. رضوان

    آپس کی باتیں

    بینگن کا بھُرتا تو کھایا ہی ہوگا۔ میری پسندیدہ ڈشوں میں سے ایک ہے۔ شمشاد بھائی جیسے سہولت ہو اسی طرح پوسٹ کریں اگر ایک ایک کر کے پوسٹ کریں تو رونق لگی رہے گی اور باقی بھی کام کی رفتار سے آگاہ رہیں گے اور باقی چونچیں بند رہیں گیں :wink: صرف چونچلوں سے کام چلتا رہے گا۔
  17. رضوان

    آپس کی باتیں

    چکن نہاری سے پیٹ نہیں بھرا۔ اب تو رات کا کھانا پوچھیں جویریہ سے
  18. رضوان

    آپس کی باتیں

    چلیں بعد میں ہی سہی آنے کی اجازت تو ہے؟ پہلے والے حجرے میں تو یہ بڑا تالہ لگادیا ہے زکریا نے اندر میرا کچھ سامان تھا وہ تو نکالنے دیتے۔ تیلے شاہ ، قیصرانی آپ کی بَری کی کوئی چیز تو آنے والا کون 3 کے حجرے میں نہیں رہ گئی؟
  19. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    تم تو اتنے بھی نہیں جتنا ہے قد تلوار کا! سندیلہ ہائی اسکول میں تو سب کچھ ٹھیک تھا، لیکن میٹرک میں تین چار پرابلم لڑکے عمر میں ان سے بھی تین چار برس بڑے نکلے۔ یہ لڑکے جو ہر کلاس میں دو دو تین تین سال دَم لیتے میٹرک تک پہنچے تھے، اپنی عمر سے اتنے محجوب نہیں تھے جتنے خود بشارت۔ جیسے ہی وہ گولا جو...
  20. رضوان

    لائبریری پراجیکٹ مینجمنٹ

    زکریا بہت عمدہ اور صحیح وقت پر یہ دھاگا کھولا ہے۔ اب شدید کمی محسوس ہو رہی ہے۔ مہ وش کی اور سیدہ شگفتہ کے وقت کی۔ لائبیریری ٹیم کے علاوہ بھی کوئی بھی رکن جن کو لائبیریری مینجمنٹ کا تجربہ ہو یا اس بارے میں معلومات ہوں ان سے استدعا ہے کہ اس سلسلے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔
Top