نتائج تلاش

  1. خرم

    اللہ تعالٰی تو یا آپ

    رضا بھائی آپ کی کافی تحریروں‌کو پڑھ کر یہ اندازہ ہوا ہے کہ آپ ابھی نووارد ہیں۔ اور نووارد بھی ایسے کہ خود سے کچھ سمجھنا ہی نہیں چاہ رہے۔ سب سے پہلی بات تو یہ عرض کروں کہ اعلٰی حضرت کے پیروکار ضروری نہیں سب کے سب درست بھی ہوں۔ جب سرکارِ دوعالم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتی غلطی پر ہوسکتے ہیں‌تو...
  2. خرم

    چھپا رستم

    نان سوال نہیں سوجھ رہا۔
  3. خرم

    پنجاب میں ایم کیو ایم از نذیر ناجی

    مہوش بہنا آپ شاید جذباتی ہو رہی ہیں۔ کوٹہ سسٹم کے حق میں میں‌بھی نہیں لیکن یہ کوٹہ صرف مہاجروں کے خلاف ہی تو استعمال نہیں ہوتا۔ سب قومیتوں‌کے ہونہار اس کی بھینٹ‌چڑھتے ہیں۔ تو اس کا یہ مطلب کیسے ہوا کہ آپ ہتھیار بند ہو جائیں؟ پاکستان کی ابتدائی بیوروکریسی تقریباً مکمل طور پر اردو بولنے والوں‌پر...
  4. خرم

    چھپا رستم

    فون چلا چل لفافے کبوتر کی چال۔ میں دو پرندوں‌کے نام
  5. خرم

    تھوڑے سے الفاظ۔

    ویسے تو ہندی بھی اردو ہی ہے کہ شاعری اور دیگر فنونِ لطیفہ اسی زبان میں عموماَ اظہار پاتے ہیں لیکن سیاسی وجوہات اسی ہندی کہنے پر مصر ہوتے ہیں۔ خیر یہ تو معترضہ ہے۔ آپ کی بات بالکل درست ہے کہ اردو بولنے والے نسبتاَ زیادہ نہیں ہیں لیکن اگر ذخیرہ الفاظ کی بات ہو تو اردو دنیا کی غالباَ دوسری بڑی زبان...
  6. خرم

    تھوڑے سے الفاظ۔

    فاروق بھائی اردو غالباَ لغت کے لحاظ‌سے دنیا کی دوسری بڑی زبان ہے۔ ہاں اپنی زبان سے کیونکہ ہم بحیثیت قوم شرمندہ ہیں اور اپنے بچوں اور اردو کی بجائے انگریزی میں مشاق دیکھنا چاہتے ہیں‌اس لئے ہمارے معاشرہ میں سے اس کا علم کم ہوتا جا رہا ہے۔ فیروز اللغات تو بس ایک خلاصہ ہے۔ میرا خیال ہے کہ مقتدرہ ایک...
  7. خرم

    زمین ساکن ہے(ثبوت ‍قرآنی آیات سے)

    اللہم صل علی محمد و علٰی آلِہ و بارک وسلم سب سے پہلی بات تو یہ کہ قرآن صرف مذہبی کتاب نہیں۔ جب یہ کتاب دعوٰی کرتی ہے کہ زمین کے اندھیروں میں‌چھپا ہوا ایک ذرہ بھی ایسا نہیں‌اور ایسی کوئی خشک و تر چیز موجود نہیں جس کا علم اس کتابِ مبین میں‌موجود نہ ہو تو یہ بات کہنے کا جواز ہی نہیں‌رہ جاتا کہ...
  8. خرم

    پنجاب میں ایم کیو ایم از نذیر ناجی

    ناجی صاحب کی کیا بات ہے۔ علم ہے لیکن بکاؤ ہیں۔ ابھی کل کی بات ہے حضرت "جناح پور"‌کی سازش پر سب سے پہلے لکھنے کی داد چاہتے تھے اور آج الطاف کے گُن گا رہے ہیں۔ باقی مہوش بہنا اگر ایم کیو ایم نے کراچی میں‌دہشت گردی بند کردی ہے، بھتہ لینا بند کر دیا ہے اور اسے شخصی کی بجائے جمہوری پارٹی بنا دیا ہے۔...
  9. خرم

    زمین ساکن ہے(ثبوت ‍قرآنی آیات سے)

    بھائی قرآن پاک میں‌تو یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ زمین سورج کے گرد حرکت کرتی ہے۔ تو کیا قرآن میں‌نعوذ باللہ تضاد ہو گیا؟ ایسا تو ہو سکتا ہی نہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ اللہ تعالٰی نے فرمایا ہے کہ زمین انسانوں اور تمام اس مخلوق کے لئے جو اس پر بستی ہے ٹھہرا دی گئی ہے۔ اب عمومی طور پر اس بات کو دیکھیں تو...
  10. خرم

    تیر پر ٹھپہ

    اور ویسے بھی گزشتہ دو دو دفعہ کے اقتدار میں‌پی پی پی اور نون قاف نے عوام کو ایسا کونسا تحفہ دیا ہے کہ انہیں ووٹ دئے جائیں؟ بلکہ کوئی بھی ایسی سیاسی جماعت نہیں ہے جس نے عوام کی فلاح‌ کے لئے کبھی کوئی کام کیا ہو اور جس نے اپنی طاقت عوام سے لی ہو۔ محترمہ مرحومہ بھی امریکہ شریف کی آشیرباد سے اور اس...
  11. خرم

    پاکستا ن میں کب تک انسانی بنیادی حقوق کا استحصال ہوتا رہے گا

    اللہ تعالٰی قرآن پاک میں ارشاد فرماتے ہیں کہ اللہ کسی قوم کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ اس چیز کو نہ بدل ڈالیں‌جو ان کے دلوں میں‌ہے۔ پاکستان میں اصلاحِ احوال کی صرف یہی صورت ہے کہ من حیث القوم ہم سب حق کی پاسداری کرنا شروع کریں۔ جب تک پاکستان کی اکثریت حق اور باطل میں نہ صرف فرق کرے گی...
  12. خرم

    نوک جھونک

    اللہ کا شکر ہے شمشاد بھائی۔ بس گزشتہ دو ماہ کافی ہنگامہ خیز سے گزرے۔ گھر بدلا، نئی بٹیا آئی، پھر ماموں‌کا انتقال اور پھر گزشتہ ماہ نوکری بھی بدل لی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اب سب کچھ الحمد للہ ٹھیک ہے۔ بیٹیاں ماشاءاللہ بالکل ٹھیک ہیں۔ بڑی والی ماشاء اللہ اب اتنی سیانی ہو گئی ہے کہ چھوٹی کے جھولے...
  13. خرم

    نوک جھونک

    لوجی شرفو کے پیچھے پڑتے پڑتے ٹکا ٹک کے پیچھے پڑ گئے۔ آپ جی شرفو کو سنبھالیں اور ہمیں‌ ٹکا ٹک کھانے دیں۔ ہاں
  14. خرم

    صلٰوۃ بر حبیب خدا صلی اللہ علیہ وسلم - 3

    اللھم صل علی محمد و علٰی آلِہ و بارک و سلم و صل علیہ
  15. خرم

    رَس ملائی اسپیشل

    اگلا مرحلہ غالباَ پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہی آکر بتائیں گے۔;)
  16. خرم

    اسلام اور جمہوریت

    اور خلافت کونسی لائیں گے آپ اور کس طرح؟ اگر سب لوگ مل کر یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ ہم نے اپنے قوانین قرآن و سنت کی روشنی میں مرتب کرتے ہیں تو یہ ایک جمہوری عمل ہے۔ اگر آپ ان کے اوپر ایک نظام تھونپنا چاہتے ہیں تو یہ آمریت ہے۔ اس کے سوا تو کچھ ہے ہی نہیں۔ اور قرآن میں تو صرف چند جرائم پر حد کا انعقاد...
  17. خرم

    بلاول زرداری پیپلز پارٹی کا چیرمین نامزد

    ارے بھائی بھارت کو چھوڑئیے، باقی دنیا میں تو کوئی ایجنڈا ہوتا ہے، کوئی نظریہ ہوتا ہے۔ کلنٹن کی بیوی اس لئے آگے ہے کہ اس کے خاوند کے دور میں بے پناہ ترقی ہوئی تھی اور وہ لوگوں‌سے اس ترقی کی بنا پر ووٹ مانگتی ہے۔ بُش اس لئے آیا تھا کہ اسے رجعت پسندوں اور دینی نظریات رکھنے والوں کی حمایت حاصل تھی۔...
  18. خرم

    اسلام اور جمہوریت

    معذرت چاہتا ہوں کہ بات ذہن سے نکل گئی۔ آپ کی بات کا جواب بھی میں نے وہیں پر عرض کر دیا تھا۔ اور میں یہ بات دوبارہ کہوں‌گا کہ اصحابِ اہلِ بیت سے نبی پاک صل اللہ علیہ وسلم کے "کسی"‌بھی حکم کی روگردانی کی توقع اور وہ بھی سیدہ خاتونِ جنت سے رکھنا انتہائی گمراہی ہے۔ اور جو تراجم ان احادیث کے آپ کرتے...
  19. خرم

    اے افواج پاکستان

    ایک بات یہاں بڑی دلچسپ ہے۔ ان احادیث میں سے پہلی کے مطلب میں لفظ (امیر) کا اضافہ مترجم نے کیا ہے۔ اب یہاں پر یہ بات کافی غور طلب ہے کہ جس بیعت کے متعلق فرمان جاری کیا جارہا ہے وہ بیعت کونسی ہے اور جس امیر کے حکم سے سرتابی نہ کرنے کی بات ہو رہی ہے وہ امیر کون ہے؟ عمومی طور پر امیر سے مراد حاکمِ...
  20. خرم

    بلاول زرداری پیپلز پارٹی کا چیرمین نامزد

    بس جی حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں۔ موروثی سیاستدان، موروثی ووٹر، موروثی مسائل۔ کہتے ہیں کہ برسات کے دنوں میں اگر کسی کو سانپ ڈس لے تو ہر برسات اس شخص کا جی دوبارہ اپنے آپ کو کسی سانپ سے ڈسوانے کو کرتا ہے۔ ہم لوگ بھی برسات کے موسم کے ڈسے ہوئے ہیں اور اللہ کے فضل سے پاکستان...
Top