1992 میں رمضان کا مہینہ تھا، رمضان میں مسجد کھچا کھچ بھری ہوتی ہے۔ عصر کا وقت تھا فرض نماز آخری قعدہ میں تھی کہ اچانک پورا محلّہ فائرنگ اور "جیت گیا" کی آوازوں سے گونج اُٹھا۔ پہلے سلام پر نمازی تھے دوسرے سلام پر سوائے دو صفوں کے، جن میں بزرگ حضرات ہوتے ہیں، کوئی نہیں تھا کیونکہ پاکستان ورلڈ کپ...