اصل سوال یہ نہیں ہے کہ پچھلے کیا کر گئے، اصل سوال یہ ہے آپ نے کیا کیا؟ ظاہر ہے کچھ بھی نہیں اور کچھ کرنے کی اہلیت ہے بھی نہیں اس لیے بس یہی رٹ ہے پچھلے یہ کر گئے، پچھلے وہ کر گئے، خان صاحب کو کہیں اب کنٹینر سے اتر آئیں اور آپ خود بھی دھرنے سے باہر نکل آئیں۔ نااہلوں کا ٹولہ ملک پر مسلط کر دیا گیا...
ارے کہاں بھیا، اصل نظریہ تو 'کرپشن، ایکسٹینشن، ٹرک کی بتی' ہوتا ہے! لالی پاپ آپ جیسے مہان شخصیت پرستوں کو ہی دیا جا سکتا ہے ورنہ حقیقت تو سب کے سامنے ہے! اس سے قطع نظر ایک عرض ہے کہ اب آپ آزاد خیال نہیں رہے بلکہ کٹر مذہبی اور شخصیت پرست ہو گئے ہیں جس کے طعنے آپ دوسروں کو دیا کرتے تھے 'رانجھا...
شکر ہے خشکی کی مخلوق (مرغی، بکریاں وغیرہ) سے پانی (مچھلی) کی مخلوق تک جا پہنچے ہیں، بس ساؤتھ پول قریب ہے، اس کے بعد خان صاحب (جعلی ایڈم سمتھ) دنیا فتح کر لیں گے!
متفق، اس سے آگے کی کیا کہانی ہے وہ تو آپ نے بتائی نہیں!
واقعی؟ اسے کہتے ہیں ہوائی ماہرِ اقتصادیات بننا جو کہ پاکستانیوں کا خاصہ ہے!
اس بات کو یوں بھی تو کہا جا سکتا ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام میں سوشلسٹ یا کمیونسٹ نظام کی آمیزش ہے۔ موجودہ دنیا ایک ملک کا نام لے لیں جہاں حقیقی معنوں میں لبرل...
اول یہ ہم کئی بار کہہ چکے کہ محض مذہب 'قوم' کا انگریڈینٹ نہیں ہے، قوم جغرافیہ، زبان، معاشرت اور دیگر لوازم سے وجود میں آتی ہے اور مذہب اس میں سے صرف ایک عنصر ہے لہذا پہلی بات کہ اس ملک کی بنیاد محض مذہب کے نعرے پہ رکھ دینے سے حقیقی معنوں میں قوم نہیں بن جاتی، تاہم اس کے باوجود پلورلزم جمہوریت کی...
'ہیروازم' کی جھوٹی داستانوں، قصہ کہانیوں سے بھرپور تاریخ سے ایسی ہی سوچ پروان چڑھتی ہے، ہمارا دعوی ہے کہ جمہوریت چونکہ یہود و نصاری سے آئی ہے اور آگے کی کہانی آپ کو معلوم ہے! :)
بھیا کب تلک ایسی باتیں کر کے اپنا دل بہلاتے رہو گے، زمینی حقائق اس سے بہت مختلف ہیں۔ 'اسلام خطرے میں ہے' کا نعرہ 47 سے پہلے مسلم لیگ نے خوب بیچا تھا اور یقیناً اس میں کامیاب ہوئی، ملک بن گیا اور اس کے بعد پھر سے مسلم لیگ نے وہی نعرہ بیچنے کی کوشش کی لیکن نتائج اس کے برعکس تھے کیونکہ اب وہ حالات...
پاکستانی علماء کی اکثریت نے خود تو اس دنیا میں کوئی مثبت کنٹریبیوشن کی نہیں اور جنہوں نے کی ہے اس کے پیچھے بھی بغض و عناد میں لٹھ لے کے پڑی ہے، ایسا شاید اس لیے ہے کہ اپنے اندر چھپے احساس کمتری کو کم کرنے اور ظاہری برتری کو مینٹین رکھنے کے لیے دوسروں پر اللہ اور شریعت کا نام لے کر کیچڑ اچھالتے...
جس نے انسان بنایا ہے اسی نے شریعت بھیجی ہے اور اسی نے انسانی جان کو نہایت مقدم رکھا ہے۔ مسئلہ صرف اس قدر ہے کہ مذہبی طبقے میں بہت کم لوگ شریعت کی روح کو سمجھے ہیں۔ خدا کی شریعت کو اپنی عقل کے تقاضوں میں قید کرنا خود خدا کی ہستی کو محدود کرنے اور اس کی بزرگی کی توہین کرنے کے مترادف ہے۔ معاشرے کی...
میں آپ سے مکمل متفق نہیں۔اول یقینا جب آپ مالیاتی نظام تبدیل کرتے ہیں تو اسے تبدیل کرنے کے پیچھے بہت سے محرکات ہوتے ہیں اور اس تبدیلی سے اس وقت رپل ضرور پیدا ہوتا ہے کیونکہ مارکیٹ میں انسرٹینیٹی کا عنصر بڑھ جاتا ہے لیکن جیسے ہی مالیاتی نظام پہ کانفیڈنس بحال ہوتا جاتا ہے سٹیبیلیٹی اس قدر بڑھتی...