السلام علیکم !
ہمیں آج کل نیا شوق ہوا ہے یو ٹیوب پر ویڈیوز اَپ لوڈ کرنے کا۔
ہم نے اپنا یو ٹیوب چینل کچھ عرصہ (دو سال )پہلے کھولا تھا۔ ہمیں امید تھی کہ ہماری ویڈیوز گنتی کے چند لوگوں نے دیکھی ہوں گی، لیکن جب ہم نے گزشتہ دنوں اسے کھولا تو ایک ایسی ویڈیو بھی تھی جس کے ویوز 2000 تک پہنچ چکے تھے۔...
دنیا سے کوئی ہو گیا بے زار تو کیا ہے
اک شخص اگر ہے ترا بیمار تو کیا ہے
سچ بول رہے ہیں تو خدارا نہ جھجکیے
دنیا ہے اگر آپ سے بے زار تو کیا ہے
کم کب ہے جو مل جائے وہ خوشبو ہی گلی سے
ہوتا ہی نہیں آپ کا دیدار تو کیا ہے
اک راہ جو چن لی ہے تو ہم اس پہ چلیں گے
آساں ہے تو کیا ہے جو ہے دشوار تو کیا ہے...
بہت شکریہ عاطف ملک صاحب!
آپ کے تاثرات جان کر حوصلہ افزائی ہوئی۔۔۔
غزل میں شرطیہ رنگ لانے کی مزید کوشش سے بہتر کیا یہ نہ ہوگا کہ ہم کمزور اشعار حذف کردیتے ہیں۔۔
ایک بار پھر شکریہ ۔۔۔
دنیا سے کوئی ہو گیا بے زار تو کیا ہے
اک شخص اگر ہے ترا بیمار تو کیا ہے
چل آج ہی مر جائیں کہ مرنا تو ہے اک دن
سر پر ہے لٹکتی ہوئی تلوار تو کیا ہے
دیوانے تو دیوانے ہیں بے خود ہی رہیں گے
اب راہ میں ہے آپ کا دربار تو کیا ہے
یہ عشق ہے کچھ آپ بتا دیجئے ان کو
لوگوں کو وضاحت ہے جو درکار تو کیا ہے
سچ بول...