مستان بابا
:::::::::::
عجیب سا شخص تھا ۔ چلتا پھرتا ہڈیوں کا ڈھانچہ، جس پر کالی چمڑی سی منڈھ دی گئی ہو۔ پرانی میلی سی لُنگی، ، اور ایک بوسیدہ سا کٹا پھٹا کرتا ہی شائد اس کی کُل کائنات تھی۔ پاؤں جوتوں سے بے نیاز، دھول مٹی سے اٹے پڑے تھے۔ ڈھاکہ کے تیج گاؤں کے اس چھوٹے سے بازار میں سارا دن ایک سرے...