نتائج تلاش

  1. خاور بلال

    ایم کیو ایم کو شکست

    ارے اتنی جلدی ہمت ہار گئے۔ لیکن ناراض مت ہوں یہ اچھی علامت ہے۔ کیا وجہ ہے کہ آپ مزید وقت مانگ رہے ہیں اسی روش نے تو ہمیں تباہ کردیا ہے۔ ماضی سے سبق سیکھنا ہمیں کب آئے گا؟ پاکستان میں مزید تباہ کرنے کے لیے رہ ہی کیا گیا ہے۔
  2. خاور بلال

    چھ ماہ کے دہشت گرد کا قتل

    جس چیز کی ممانعت قرآن اور حدیث میں نہیں ملتی اس سے انکار کرنے کی جرات مجھ میں نہیں۔ اگر آپ کو جواب مل گیا ہے تو کیا اب بات آگے بڑھ سکتی ہے؟ اگر اجازت ہو تو میں ڈرتے ڈرتے وہی سوال پھر دہرا لوں کہ اگر آپ کی "خواہش" کے مطابق فلسطینی ہجرت کرنا چاہیں تو اس کے امکانات و افادات کیا ہیں۔ کیونکہ میرے...
  3. خاور بلال

    چھ ماہ کے دہشت گرد کا قتل

    قیصرانی صاحب! آپکے مخاطب ابو شامل ہیں لیکن معذرت کیساتھ میں اس گفتگو میں مخل ہورہا ہوں۔ کیونکہ ہجرت کی "فرمائش" ابوشامل کی نہیں بلکہ آپ کی طرف سے آئی تھی اس لیے میری خواہش ہے کہ پہلے آپ اس بات کی صراحت پیش فرمادیں کہ ہجرت کی وہ قابل عمل صورت کیا ہے جس سے فلسطینی استفادہ کرسکتے ہیں۔
  4. خاور بلال

    چھ ماہ کے دہشت گرد کا قتل

    فاروق صاحب اسرائیل کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ وہ مسئلے کا حل نہیں چاہتے، یہ الزام اپنی مثال آپ ہے۔ یعنی دوسرے الفاظ میں آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ فلسطینیوں کو اپنی نسل کشی بہت پسند ہے اور وہ اسی طرح ظلم کی چکی میں پسنا چاہتے ہیں تبھی تو وہ مسئلہ حل نہیں کرنا چاہتے۔ مسئلہ حل...
  5. خاور بلال

    چھ ماہ کے دہشت گرد کا قتل

    فاروق صاحب سے میری درخواست ہے کہ "پاکستان میں ہونے والے خود کش حملوں" سے متعلق ایک الگ دھاگہ کھول لیں تاکہ محفل کا ہر دھاگہ "اسپام" ہونے سے بچ جائے۔ اگر اس دھاگے پر فلسطین کے حوالے سے بات کرلی جائے تو کیا برائ ہے۔ بقول آپکے کہ فلسطین کا قضیہ عشروں پر مبنی ہے، لیکن میں کہنا چاہوں گا کہ فلسطین کے...
  6. خاور بلال

    چھ ماہ کے دہشت گرد کا قتل

    معذرت کیساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ احساسِ کمتری کا یہ عالم میں نے کبھی نہیں دیکھا۔ آدمی غاصب کو اس کے منہ پر نہ ٹوکے اور کھلے عام اس کے ظلم کا اقرار کرنے کی ہمت نہ بھی رکھتا ہو تو کم از کم اپنوں‌ کے درمیان چہ مگوئیوں کی صورت میں ہی اس کے ظلم کا اظہار تو کرسکتا ہے اور میرے خیال میں انتہائ "غیر مضر"...
  7. خاور بلال

    جان پہچان

    ان کے اوتار کی طرح ان کی حاضر جوابی بھی خطرناک ہے۔ محب وطن اور آموں کے دلدادہ۔ یہ بھی ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔ البتہ مجھے ان سے ایک شکایت ہے کہ کچھ وقت گھر والوں کو بھی دیا کریں۔
  8. خاور بلال

    مانسہرہ میں این جی او پر بم حملہ

    مہوش صاحبہ نے مشرف صاحب کا شکریہ ادا کیا ہے۔اس شکریے کے لیےمشرف صاحب کو مہوش صاحبہ کا مشکور ہونا چاہیے کہ جب پوری قوم مشرف صاحب پر سے اپنا اعتماد کھو چکی ہے، کوئ تو ہے جو ان کے لیے اچھے جذبات رکھتا ہے:grin:
  9. خاور بلال

    جان پہچان

    الف عین: محفل کی ہردلعزیز بزرگ ہستی۔اردو کے چاہنے والے۔ جن کا ادب سے اور "تہنیتی پیغامات" سے گہرا تعلق ہے۔ کسی کومبارکباد دینا نہیں بھولتے۔ استادِ محترم کے نام سے مخاطب کیے جانے والے۔ سنجیدگی، وقار، اور شفقت کو یکجا کردیا جائے تو الف عین بنتا ہے۔
  10. خاور بلال

    ایم کیو ایم کو شکست

    جو حضرات کراچی کی الیکشن مہم دیکھ چکے تھے انہیں خوب اندازہ تھا کہ کون جیتے گا۔ خوف اور سراسیمگی کا عالم تھا۔ الطاف بھائ کی مخالفت تو درکنار ان کی تصویر کو غلط نظروں سے دیکھنا بھی جوئے شیر لانے کے برابر تھا۔ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ پورے شہر میں صرف ایک تنظیم ہے اور اس تنظیم کا صرف ایک امیدوار...
  11. خاور بلال

    پنجاب میں ایم کیو ایم از نذیر ناجی

    "بوچر آف نیشن" کو برا مت کہیں، وہ تو ہمدردی کے مستحق ہیں۔ اگر کوئ ذہنی معذور ہو جائے یا کسی نفسیاتی عارضے میں‌مبتلا ہوجائے تو اسے کیا کوسنے دینے چاہئیں؟ نہیں بلکہ اسے ہاسپٹل لے جانا چاہیے۔ حال ہی میں عامر خان کی نئ فلم "تارے زمین پر" ریلیز ہوئ ہے، کیا آپ نے اس فلم سے کوئ سبق نہیں سیکھا۔
  12. خاور بلال

    قصہ ایک رس ملائی کی تیاری کا

    مزا آگیا ظفری بھائ، اس تحریر کو پڑھ کر۔ خاصی شگفتہ تحریر ہے۔ ویسے کیا آپ کی پڑوسن کے ہاں آم لگے ہیں؟ ہماری پڑوسن کے آنگن میں تو کتا لگا ہے جسے توڑنے کا میں سوچ بھی نہیں سکتا۔
  13. خاور بلال

    کیا ہم سب قصوروار ہیں؟ دلخراش انکشاف

    کچھ عرصہ قبل موبی لنک نے ایک پیکیج لانچ کیا تھا جس کی اشتہاری مہم کا ٹائٹل تھا "رات شروع، بات شروع"۔ مجھے یقین ہے موبی لنک نے یہ پیکیج شریف خواتین و حضرات کے لیے نہیں نکالا ہوگا۔ اسی طرح کا ایک پیکیج اسلام آباد میں آنٹی شمیم نے نکالا تھا جس کا ٹائٹل تھا "رات گئی، بات گئی"۔ جدت پسند طبقوں میں اس...
  14. خاور بلال

    کیا میرا بیٹا شہید ہے؟

    وزیرستان میں مارے جانے والے بیٹے کی ماں کا قوم سے سوال، کیا میرا بیٹا شہید ہے؟ اقتباس بشکریہ: ماہنامہ خواتین میگزین لاہور۔ جنوری08 میرے خاوند فوج میں رہے ہیں۔ اس وجہ سے دونوں بیٹوں نے بھی فوجی ملازمت اختیار کی۔ بڑے بیٹے نے اپنی جوانی اور صلاحیتوں کو فوج میں استعمال کیا اور اب ریٹائر ہوکر...
  15. خاور بلال

    سنت کی آئینی حیثیت، تبصرے اور مشورے

    سنت کی آئینی حیثیت کی دونوں ای بکس ڈاؤن لوڈ کرلی ہیں۔ شاندار ہیں۔کام بہت توجہ سے کیا گیا ہے اس کا اندازہ آخر میں شارٹ نوٹس پڑھ کر بھی ہوتا ہے۔ جویریہ بہن کی عرق ریزی نے کتاب کو چار چاند لگادیے ہیں۔
  16. خاور بلال

    سنت کی آئینی حیثیت، تبصرے اور مشورے

    کتاب کی تکمیل کا سن کر مبارکباد دینے آیا تھا لیکن معلوم ہوا کہ پہلے ہی کچھ لوگوں کی مبارکبادیں ہوا میں تحلیل ہوگئ ہیں، کیونکہ کتاب کے چند صفحات رہ گئے ہیں۔ بھائ ابو شامل میں دودن بعد یہاں مبارکباد کاپیغام پوسٹ کردوں گا اگر میری مبارکباد بھی ہوا میں معلق ہوئ تواس کا ذمہ آپ کے سر ہوگا:grin: قسیم...
  17. خاور بلال

    تعارف میں نباء ہوں

    السلام علیکم، نباء خوش آمدید محفل پر اتنا شاندار استقبال وصول کرنے پر مٹھائ کب کھلارہی ہیں۔ مٹھائ نہیں تو چلیں مٹھائ کی تصویر ہی کھلادیں۔ بچوں کی دلچسپی کے لیے یہاں گوشہ اطفال بنایا گیا ہے۔ گوشہ اطفال میں آپکو مزیدار نظموں، چلبلی کہانیوں، گھسے پٹے قصوں کے ساتھ ساتھ خطرناک جانوروں سے بھی پالا...
  18. خاور بلال

    اے نئے سال بتا، تُجھ ميں نيا پن کيا ہے؟ فیض لدھیانوی

    اے نئے سال بتا، تُجھ ميں نيا پن کيا ہے؟ ہر طرف خَلق نے کيوں شور مچا رکھا ہے روشنی دن کی وہي تاروں بھري رات وہی آج ہم کو نظر آتي ہے ہر ايک بات وہی آسمان بدلا ہے افسوس، نا بدلی ہے زميں ايک ہندسے کا بدلنا کوئي جدت تو نہيں اگلے برسوں کی طرح ہوں گے قرينے تيرے کسے معلوم نہيں بارہ مہينے تيرے جنوري،...
  19. خاور بلال

    بلاول زرداری پیپلز پارٹی کا چیرمین نامزد

    جماعت اسلامی میں امیر کا انتخاب الیکشن کے ذریعے ہوتا ہے۔ اس لنک پر دستورِ جماعت اسلامی ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔
  20. خاور بلال

    کیا یہ اتنے بڑے مجرم تھے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

    جماعت اسلامی جنگلی وحشیوں کی تنظیم نہیں ہے اسی لیے کسی کو لگام دینے کے لیے وہ سفید فاسفورس کا استعمال جائز نہیں سمجھتی۔ خیر سے جس وقت کراچی کی مئیر شپ جماعت کے پاس تھی اس وقت سندھ کی گورنرشپ ایم کیو ایم کے پاس تھی۔ کیونکہ میں یہاں ٹائم پاس کرنے نہیں آیااس لیے یہ یاد دہانی کرادوں کہ موضوع کے...
Top