حق سبحانہ و تعالی کی معرفت صرف اس کے اسماء وصفات و افعال میں ہوتی ہے اور وہ بھی کنہ میں نہیں بلکہ اوپری سطح تک محدود ہے۔ کیونکہ ہرشے کی کنہ کی معرفت کا راستہ ہی بند ہے ، یہ اس لیے کہ ہر شے کی کنہ حقیقت حق ہے اور یہ اس لیے کہ او تعالی ہی ساری حقیقتوں کی حقیقت ہے اور حق جل شانہ کی حقیقت کسی انسان ، فرشتے یا جن کے ادراک میں نہیں آسکتی۔ پس معلوم ہوا کہ حقیقت تمام تر مدرک نہیں ہوتی۔